یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏09 ص.‏ 8
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 4/‏09 ص.‏ 8

رسالے کیسے پیش کریں؟‏

مینارِنگہبانی اپریل ۱

‏”‏کیا آپ یہ سوچتے ہیں کہ ہماری زندگی میں جو کچھ واقع ہوتا ہے وہ سب قسمت میں لکھا ہوا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں کہ خدا کا کلام اِس سلسلے میں کیا کہتا ہے۔ [‏واعظ ۹:‏۱۱ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں بیان کِیا گیا کہ اگرچہ خدا نے زمین کے لئے اچھے مستقبل کا وعدہ کِیا ہے توبھی وہ انسانوں کو اپنی راہ خود چننے کی اجازت دیتا ہے۔“‏

جاگو!‏ اپریل-‏جون

‏”‏بہتیرے لوگ مشکلات کا سامنا کرتے وقت یہ سوچتے ہیں کہ خدا اُنہیں سزا دے رہا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کِیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد یعقوب ۱:‏۱۳ کو پڑھیں۔]‏ یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ ہمارے مسائل کی اصل وجہ کیا ہے اور ہم کیوں یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ بہت جلد ہماری مشکلات ختم ہو جائیں گی۔“‏ صفحہ ۱۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔‏

مینارِنگہبانی مئی ۱

‏”‏مَیں آپ کے ساتھ یوحنا ۳:‏۳ میں درج یسوع مسیح کے الفاظ پڑھنا چاہتا ہوں۔ [‏پڑھیں۔]‏ آپ کے خیال میں نئے سرے سے پیدا ہونے کا کیا مطلب ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یسوع کے اِن الفاظ کی صحیح سمجھ نہ صرف ہماری موجودہ زندگی پر بلکہ مستقبل کے بارے میں ہماری توقعات پر بھی اثرانداز ہوگی۔ یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے۔“‏

جاگو!‏ اپریل-‏جون

‏”‏کیا آپ اِس بات سے اتفاق نہیں کریں گے کہ آجکل معاشی مشکلات کی وجہ سے بہتیرے لوگ روپے‌پیسے کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ ذرا خدا کے کلام کی اِس عملی ہدایت پر غور کریں۔ [‏۱-‏تیمتھیس ۶:‏۸،‏ ۱۰ کو پڑھیں۔]‏ اِس رسالے میں بائبل سے چند ایسے اصول بتائے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم اپنے مالی مسائل سے نپٹ سکتے اور ذہنی سکون حاصل کر سکتے ہیں۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں