مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
اپریل ۲۷، ۲۰۰۹ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے اِعادے میں مندرجہذیل سوالات پر غور کِیا جائے گا۔ سکول اوورسیئر ۲۰ منٹ کے لئے مارچ ۲ تا اپریل ۲۷، ۲۰۰۹ کے ہفتوں میں پیش کئے جانے والے مواد کا اِعادہ کرے گا۔
۱. یوسف کو ہر روز جس آزمائش کا سامنا تھا اُس نے کیسے اُس کا مقابلہ کِیا؟ (پید ۳۹:۷-۱۲) [م۰۰ ۱/۱۱ ص. ۹ پ. ۱۱، ۱۲]
۲. یہوواہ خدا نے مشکل حالات کے دوران یوسف کے ساتھ جس طرح کا برتاؤ کِیا اُس سے ہم کیا سبق سیکھتے اور کیا تسلی حاصل کرتے ہیں؟ [م۰۲ ۱۵/۵ ص. ۱۴ پ. ۱۱، ۱۲]
۳. یوسف دوسروں کی طرف سے نفرت دکھائے جانے اور آزمائشوں کا سامنا کرتے وقت صحیح رجحان دکھانے کے سلسلے میں کیسے ایک عمدہ مثال ہے؟ (پید ۴۵:۴، ۵) [م۰۴ ۱۵/۸ ص. ۱۵ پ. ۱۵]
۴. جب یوسف نے یہ حکم دیا کہ ”تم ضرور ہی میری ہڈیوں کو یہاں سے لیجانا“ تو اِس کا اسرائیلیوں پر کیا اثر پڑا؟ (پید ۵۰:۲۵) [م۰۷ ۱/۶ ص. ۲۹ پ. ۱۰]
۵. جب ہمیں کوئی مشکل کام کرنے کو دیا جاتا ہے تو کیا چیز ہمیں اعتماد بخش سکتی ہے؟ (خر ۴:۱۰، ۱۳) [م۰۴ ۱۵/۳ ص. ۲۵ پ. ۴]
۶. یہوواہ خدا جس طرح سے فرعون کے ساتھ پیش آیا اُس کا کیا نتیجہ نکلا، اور اُن تمام واقعات سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (خر ۹:۱۳-۱۶) [م۰۵ ۵/۱۵ ص. ۲۱ پ. ۸]
۷. خروج ۱۴:۳۰، ۳۱ ہمارے زمانے کے لئے کیا مطلب رکھتی ہے؟ [م۰۴ ۱۵/۳ ص. ۲۶ پ. ۵]
۸. خروج ۱۶:۱-۳ کے بیان کے مطابق بڑبڑانا کیوں خطرناک ہو سکتا ہے؟ [م۰۶ ۱/۸ ص. ۵ پ. ۴، ۵]
۹. جس طرح یہوواہ خدا نے اسرائیلیوں کے لئے من فراہم کِیا اُس سے کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اُن کی جسمانی خوراک کے علاوہ روحانی خوراک کی بھی فکر رکھتا تھا؟ [م۰۴ ۱/۲ ص. ۱۳ پ. ۴]
۱۰. لالچ کی بابت دیا جانے والا دسواں حکم کس طرح انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین سے بالاتر ہے؟ (خر ۲۰:۱۷) [م۰۶ ۱/۷ ص. ۱۱ پ. ۱۶]