منادی کرنا ہمیں روحانی طور پر مضبوط بناتا ہے
۱. منادی کا کام کرنے سے ہمیں کونسا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟
۱ سرگرمی سے منادی کے کام میں حصہ لینا ہمیں روحانی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری خوشی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ بنیادی طور پر ہم یہوواہ خدا کو خوش کرنے کے لئے خدمتگزاری میں شریک ہوتے ہیں۔ پس، جب ہم ”کلام کی منادی“ کرنے کے حکم کو پورا کرتے ہیں تو ہمیں یہوواہ خدا کی برکات اور دیگر فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ (۲-تیم ۴:۲؛ یسع ۴۸:۱۷، ۱۸) مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ منادی کا کام کیسے ہمیں مضبوط کر سکتا اور خوشی بخش سکتا ہے؟
۲. خدمتگزاری کن طریقوں سے ہمیں مضبوط بناتی ہے؟
۲ مضبوط ہوں اور برکت پائیں: منادی کا کام کرنے سے ہم موجودہ مشکلات کی بجائے بادشاہتی برکات پر توجہ مرکوز رکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔ (۲-کر ۴:۱۸) دوسروں کو بائبل کی تعلیمات دینے سے یہوواہ خدا کے وعدوں پر ہمارا ایمان مضبوط ہوتا اور سچائی کے لئے ہماری قدردانی بڑھتی ہے۔ (یسع ۶۵:۱۳، ۱۴) جب ہم دوسروں کو روحانی طور پر ترقی کرنے اور ’دُنیا کا حصہ‘ نہ بننے میں مدد دیتے ہیں تو دُنیا سے الگ رہنے کا ہمارا عزم بھی پُختہ ہو جاتا ہے۔—یوح ۱۷:۱۴، ۱۶؛ روم ۱۲:۲۔
۳. خدمتگزاری مسیحی خوبیاں پیدا کرنے میں کیسے ہماری مدد کرتی ہے؟
۳ خدمتگزاری میں شرکت ہمیں مسیحی خوبیاں پیدا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ مثال کے طور پر، جب ہم ”سب آدمیوں کے لئے سب کچھ“ بننے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں اپنے اندر فروتنی پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ (۱-کر ۹:۱۹-۲۳) اِس کے علاوہ، جب ہم ”بھیڑوں کی مانند جن کا چرواہا نہ ہو خستہحال اور پراگندہ“ لوگوں سے باتچیت کرتے ہیں تو ہم اُن کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ (متی ۹:۳۶) جب ہم لوگوں کی طرف سے مخالفت یا بےحسی کے باوجود منادی کرتے رہتے ہیں تو ہم برداشت کرنا سیکھ جاتے ہیں۔ اپنے وقت اور توانائی کو دوسروں کے لئے صرف کرنا بھی ہماری خوشی میں اضافہ کرتا ہے۔—اعما ۲۰:۳۵۔
۴. آپ اپنی خدمتگزاری کو کیسا خیال کرتے ہیں؟
۴ ایسی خدمتگزاری میں حصہ لینا کیسی خوشی کی بات ہے جس سے ہمارے خالق کی ستائش ہوتی ہے! واقعی، خدمتگزاری ہمیں مضبوط بناتی ہے۔ یہ اُن تمام لوگوں کے لئے بیشمار برکات کا باعث بنتی ہے جو ”خوشخبری کی گواہی“ دینے میں مشغول رہتے ہیں۔—اعما ۲۰:۲۴۔