”سب کچھ انجیل کی خاطر“ کریں
۱. بادشاہت کے مُناد دوسروں کی خاطر کیا کرنے کے لئے تیار ہیں، اور کیوں؟
۱ پولس رسول دوسروں کو خوشخبری سنانے کو اپنی ذمہداری سمجھتا تھا۔ (۱-کر ۹:۱۶، ۱۹، ۲۳) اِسی طرح جب ہم لوگوں کی بھلائی میں گہری دلچسپی لیتے ہیں تو ہمارے اندر اُن کو خوشخبری سنانے کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
۲. ہم مُنادی کے سلسلے میں کون سی تبدیلیاں کر سکتے ہیں، اور کیوں؟
۲ ایسے وقت اور ایسی جگہ پر مُنادی کریں جہاں لوگ مل سکتے ہیں: ایک اچھا ماہیگیر نہ تو اُس وقت جال ڈالتا ہے جو اُس کے لئے موزوں ہو اور نہ ہی اُس جگہ پر جہاں اُسے سہولت ہو۔ اِس کی بجائے وہ ایسے وقت اور ایسی جگہ پر جال ڈالتا ہے جہاں وہ زیادہ مچھلیاں پکڑ سکتا ہے۔ اِسی طرح ”آدمگیر“ ہوتے ہوئے ہمیں بھی اپنے علاقے میں لوگوں کو ملنے کے لئے کچھ ردوبدل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ یوں ہم’ہر قسم کی مچھلیوں‘ یعنی لوگوں کو جمع کرنے کے شرف سے خوشی حاصل کریں گے۔ (متی ۴:۱۹؛ ۱۳:۴۷) کیا ہم لوگوں سے ملنے کے لئے صبح کے وقت گلیکوچوں میں اور شام کے وقت گھربہگھر مُنادی کر سکتے ہیں؟ پولس رسول ”خوشخبری کی گواہی“ دینے کے لئے پُرعزم تھا اور اُس نے ایسا کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھایا۔—اعما ۱۷:۱۷؛ ۲۰:۲۰، ۲۴۔
۳، ۴. (ا) مُنادی کے دوران ہم اپنی پیشکش کو لوگوں کی ضرورت کے مطابق کیسے ڈھال سکتے ہیں؟ (ب) اِس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟
۳ اپنی پیشکش کو لوگوں کی ضرورت کے مطابق ڈھالیں: ماہیگیر کسی خاص قسم کی مچھلی کو پکڑنے کے لئے اپنے طریقۂکار میں تبدیلی کرتے ہیں۔ لوگوں کے دل تک پہنچنے کے لئے ہم بادشاہت کے پیغام کو کیسے پیش کر سکتے ہیں؟ جب ہم کسی ایسے موضوع پر بات کرتے ہیں جو ہمارے علاقے کے لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے تو ہمیں اُن کے جذبات کا خیال رکھنا اور اُن کی بات کو توجہ سے سننا چاہئے۔ (یعقو ۱:۱۹) اُن کے دل کی بات جاننے کے لئے ہم اُن سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ (امثا ۲۰:۵) ایسا کرنے سے ہم اپنی پیشکش کو اِس طریقے سے ڈھالنے کے قابل ہوں گے کہ وہ اُن کے دل پر اثر کرے۔ پولس رسول ”سب آدمیوں کے لئے سب کچھ بنا۔“ (۱-کر ۹:۲۲) پس لوگوں کے دل تک پہنچنے کے لئے اپنی پیشکش کو اُن کی ضرورت کے مطابق ڈھالنا بہت اہم ہے۔
۴ واقعی لوگوں کو”سلامتی کی مُنادی“ کرنا بہت خوشی کی بات ہے! (یسع ۵۲:۷) دُعا ہے کہ ہم ”سب کچھ انجیل کی خاطر“ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پیغام سنا سکیں۔—۱-کر ۹:۲۳۔