یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع20 نمبر 2 ص.‏ 8-‏10
  • خدا کی بادشاہت زمین پر کب حکمرانی کرے گی؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی بادشاہت زمین پر کب حکمرانی کرے گی؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2020
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع نے کن واقعات کا ذکر کِیا؟‏
  • یسوع کا بتایا گیا نشان ہمارے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے؟‏
  • کیا ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • ہمیں کیسے پتہ ہے کہ ہرمجِدّون کی جنگ ہونے والی ہے؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • فردوس بالکل قریب ہے!‏
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • کیا دُنیا کا خاتمہ قریب ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2020
م‌ع20 نمبر 2 ص.‏ 8-‏10
یہوواہ کی ایک گواہ ایک عورت کو دعوت‌نامہ دے رہی ہے جو ٹرالی کے پاس رُک گئی تھی۔‏

خدا کی بادشاہت زمین پر کب حکمرانی کرے گی؟‏

یسوع کے بعض پیروکار یہ جاننا چاہتے تھے کہ خدا کی بادشاہت کب حکمرانی شروع کرے گی۔ یسوع نے اُنہیں یہ جواب تو نہیں دیا کہ خدا کی بادشاہت ٹھیک کب زمین پر حکمرانی کرے گی۔ (‏اعمال 1:‏6، 7‏)‏ البتہ وہ پہلے ہی اُنہیں ایسے واقعات بتا چُکے تھے جو ایک ساتھ پیش آنے تھے اور جنہیں دیکھ کر اُن کے پیروکار یہ ’‏جان سکتے تھے کہ خدا کی بادشاہت نزدیک ہے‘‏ اور زمین پر حکومت کرنے والی ہے۔—‏لُوقا 21:‏31‏۔‏

یسوع نے کن واقعات کا ذکر کِیا؟‏

یسوع نے کہا:‏ ”‏قومیں ایک دوسرے پر چڑھائی کریں گی اور سلطنتیں ایک دوسرے کے خلاف اُٹھیں گی، بڑے بڑے زلزلے آئیں گے، جگہ جگہ قحط پڑیں گے اور وبائیں پھیلیں گی۔“‏ (‏لُوقا 21:‏10، 11‏)‏ جس طرح اُنگلیوں کے نشان سے ایک شخص کو پہچانا جا سکتا ہے اِسی طرح یسوع کے بتائے گئے واقعات سے یہ جانا جا سکتا ہے کہ ”‏خدا کی بادشاہت نزدیک ہے۔“‏ لیکن کیا کوئی ایسا دَور تھا جب یہ واقعات ایک ہی ساتھ پیش آئے اور پوری دُنیا میں ہوتے دِکھائی دیے؟ آئیں، اِس حوالے سے کچھ ثبوتوں پر غور کریں۔‏

1.‏ جنگیں

جنگی جہاز، جنگی ٹینک اور میزائل

سن 1914ء میں ایک ایسی جنگ چھڑی جو اِنسانی تاریخ میں پہلے کبھی اِتنے بڑے پیمانے پر نہیں لڑی گئی۔ اکثر تاریخ‌دان 1914ء کو ایک ایسا سال کہتے ہیں جس نے تاریخ کا رُخ ہی موڑ دیا کیونکہ یہ وہ سال تھا جب پہلی بار عالمی جنگ شروع ہوئی۔ اِس جنگ کے دوران جتنے بڑے پیمانے پر جنگی ٹینک، مشین گنیں، زہریلی گیسیں اور فضائی بم اِستعمال ہوئے اُتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ اِس کے کچھ سال بعد دوسری عالمی جنگ شروع ہوئی جس میں پہلی بار ایٹمی ہتھیاروں کو اِستعمال کِیا گیا۔ 1914ء سے اِنسان ایک دوسرے سے جنگیں لڑتے آ رہے ہیں جن میں کروڑوں لوگ مارے گئے ہیں۔‏

2.‏ زلزلے

زلزلے کی وجہ سے عمارتیں گِرنے والی ہیں۔‏

ایک اِنسائیکلوپیڈیا کے مطابق ہر سال تقریباً 100 ایسے زلزلے آتے ہیں جو ”‏بڑی تباہی“‏ مچاتے ہیں۔ ‏(‏بریٹانیکا اکیڈمک)‏ امریکی حکومت کے ایک اِدارے کی رپورٹ کے مطابق ”‏سن 1900ء سے جو ریکارڈ موجود ہیں، اُن کی بِنا پر ہر سال تقریباً 16 بڑے زلزلوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔“‏ مگر بعض لوگ سوچتے ہیں کہ پہلے بھی اِتنے زلزلے آتے تھے۔ بس اب فرق یہ ہے کہ جدید آلوں کی وجہ سے زلزلوں کے آنے کو بھانپا جا سکتا ہے۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ آج دُنیا بھر میں جو بڑے بڑے زلزلے آ رہے ہیں، اُن میں اِتنا زیادہ جانی نقصان ہو رہا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں ہوا۔‏

3.‏ قحط

ایک گراف میں دِکھایا جا رہا ہے کہ اناج کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔‏

آج دُنیا بھر میں خوراک کی جو کمی ہے، اُس کی وجہ جنگیں، کرپشن، معاشی بحران اور زراعت کا ناقص اِنتظام ہے۔ اِس کے علاوہ اکثر حکومت کی طرف سے خراب موسم سے نمٹنے کے لیے کوئی اِقدام نہیں اُٹھائے جاتے۔ عالمی اِدارۂ خوراک کی 2018ء کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ”‏دُنیا میں 82 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو پیٹ بھر کھانا نہیں ملا۔ اِن میں سے 12 کروڑ 40 لاکھ کی حالت تو بہت ہی سنگین ہے۔“‏ خوراک کی کمی کی وجہ سے ہر سال تقریباً 31 لاکھ بچے مر جاتے ہیں۔ 2011ء میں پوری دُنیا میں جتنے بچوں کی اموات ہوئیں، اُن میں سے 45 فیصد خوراک کی قلت کی وجہ سے مرے۔‏

4.‏ وبائیں

خطرناک کیمیائی مواد اور جراثیم کی علامتیں

عالمی اِدارۂ صحت کی ایک کتاب میں بتایا گیا:‏ ”‏21ویں صدی میں کچھ بہت بڑی وبائیں پھیلیں۔ اِن میں سے کچھ وبائیں پُرانی تھیں جو پھر سے لوٹ آئیں جیسے کہ ہیضہ، طاعون اور یرقان اور کچھ نئی وبائیں پھوٹ پڑیں جیسے کہ سارس، انفلوئنزا، مرس، ایبولا اور زیکا۔“‏ حالانکہ سائنس‌دانوں اور ڈاکٹروں نے بیماریوں کے بارے میں کافی کچھ جان لیا ہے لیکن وہ تمام بیماریوں کا علاج تلاش نہیں کر پائے۔‏

5.‏ پوری دُنیا میں مُنادی کا کام

زمین اور بائبل کی تصویر

یسوع نے آخری زمانے کا نشان دیتے وقت یہ بھی کہا:‏ ”‏بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی ساری دُنیا میں کی جائے گی تاکہ سب قوموں کو گواہی ملے۔ پھر خاتمہ آئے گا۔“‏ (‏متی 24:‏14‏)‏ دُنیا میں لوگ بہت ہی سنگین مسئلوں کا سامنا کر رہے ہیں لیکن 80 لاکھ سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جو 240 ملکوں میں 1000 سے زیادہ زبانوں میں سب قوموں کو خدا کی بادشاہت کی خوش‌خبری سنا رہے ہیں۔ ایسا اِنسانی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا!‏

یسوع کا بتایا گیا نشان ہمارے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے؟‏

یسوع نے جو نشان دیا، اُس میں اُنہوں نے ایسے واقعات کا ذکر کِیا جو آج ہو رہے ہیں۔ ہمیں اِس بات میں دلچسپی کیوں لینی چاہیے؟ کیونکہ یسوع نے کہا تھا کہ ”‏جب آپ دیکھیں گے کہ یہ ساری باتیں ہو رہی ہیں تو جان لیں کہ خدا کی بادشاہت نزدیک ہے۔“‏—‏لُوقا 21:‏31‏۔‏

یسوع مسیح آسمان پر تخت پر بیٹھے ہیں اور نیچے زمین فردوس بنی ہے۔‏

بہت جلد خدا کی بادشاہت کے ذریعے زمین پر خدا کی مرضی پوری ہوگی۔‏

جب ہم یسوع کے بتائے گئے نشان پر اور زمانوں کے حوالے سے بائبل کی پیش‌گوئیوں پر غور کرتے ہیں تو ہم سمجھ جاتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت 1914ء میں آسمان پر قائم ہوئی تھی۔‏a اُس وقت خدا نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کو بادشاہ مقرر کِیا۔ (‏زبور 2:‏2،‏ 4،‏ 6-‏9‏)‏ بہت جلد خدا کی بادشاہت زمین پر حکمرانی کرے گی، دوسری تمام حکومتوں کو ختم کر دے گی اور زمین کو فردوس بنا دے گی جس میں اِنسان ہمیشہ تک زندہ رہیں گے۔‏

جلد ہی یسوع کی سکھائی ہوئی یہ دُعا پوری ہوگی:‏ ”‏تیری بادشاہت آئے۔ تیری مرضی جیسے آسمان پر ہو رہی ہے ویسے ہی زمین پر بھی ہو۔“‏ (‏متی 6:‏10‏)‏ لیکن جب سے خدا کی بادشاہت نے 1914ء میں اِختیار سنبھالا ہے تب سے یہ کیا کچھ کر رہی ہے؟ اور جب یہ مکمل طور پر حکمرانی کرے گی تو ہمیں کون سی برکتیں ملیں گی؟‏

a سن 1914ء کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے کتاب ‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ کے سبق نمبر 32 کو دیکھیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں