یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌د سبق 6 ص.‏ 10-‏11
  • فردوس بالکل قریب ہے!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • فردوس بالکل قریب ہے!‏
  • آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک بہتر زندگی—‏عنقریب!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • فردوس کب آئے گا؟‏
    خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • کیا ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • خدا کی بادشاہت زمین پر کب حکمرانی کرے گی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2020
مزید
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
خ‌د سبق 6 ص.‏ 10-‏11

سبق 6

فردوس بالکل قریب ہے!‏

اس وقت زمین پر واقع ہونے والی برائی ظاہر کرتی ہے کہ فردوس قریب ہے۔‏ بائبل نے بیان کِیا ہے کہ فردوس کے آنے سے ذرا پہلے ہم ہولناک دَور دیکھیں گے۔ اس وقت ہم ایسے ہی دَور میں رہ رہے ہیں!‏ ذیل میں چند ایسی باتیں درج ہیں جن کی بابت بائبل نے بیان کِیا تھا کہ واقع ہونگی:‏

جنگی جہاز

بڑی بڑی جنگیں۔‏ ”‏قوم پر قوم اور سلطنت پر سلطنت چڑھائی کریگی۔“‏ (‏متی 24:‏7‏)‏ یہ پیشینگوئی سچ ثابت ہوئی ہے۔ سن 1914 سے لیکر دو عالمی جنگیں اور کئی چھوٹی چھوٹی جنگیں لڑی گئی ہیں۔ اِن میں لاکھوں لوگ مارے گئے ہیں۔‏

وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی بیماری۔‏ ”‏جا بجا .‏ .‏ .‏ مری پڑیگی۔“‏ (‏لوقا 21:‏11‏)‏ کیا یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے؟ جی‌ہاں۔ کینسر، دل کی بیماری، تپِ‌دِق (‏ٹی‌بی)‏، ملیریا، ایڈز اور دیگر بیماریوں نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔‏

فاقہ زدہ اور بیمار لوگ

خوراک کی کمی۔‏ پوری دُنیا میں ایسے لوگ ہیں جن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ ہر سال لاکھوں لوگ بھوک کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ یہ اس بات کا ایک اَور نشان ہے کہ فردوس جلد آنے والا ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏کال پڑیں گے۔“‏—‏مرقس 13:‏8‏۔‏

بھونچال۔‏ ”‏جگہ جگہ .‏ .‏ .‏ بھونچال آئیں گے۔“‏ (‏متی 24:‏7‏)‏ یہ بات بھی ہمارے ایّام میں سچ ثابت ہوئی ہے۔ سن 1914 سے لیکر دس لاکھ سے زیادہ لوگ بھونچالوں کے سبب سے ہلاک ہوئے ہیں۔‏

ایک آدمی کے ہاتھ میں پستول ہے اور اُس نے عورت کا گلا دبا رکھا ہے۔‏

شریر لوگ۔‏ لوگ ”‏زر دوست“‏ اور ”‏خودغرض“‏ ہوں گے۔ وہ ”‏خدا کی نسبت عیش‌وعشرت کو زیادہ دوست رکھنے والے ہونگے۔“‏ بچے ”‏ماں‌باپ کے نافرمان“‏ ہوں گے۔ (‏2-‏تیمتھیس 3:‏1-‏5‏)‏ کیا آپ اس بات سے متفق نہیں کہ آج کل زیادہ‌تر لوگ ایسے ہی ہیں؟ وہ خدا کیلئے کوئی عزت‌واحترام ظاہر نہیں کرتے اور خدا کی بابت سیکھنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے بھی مشکل پیدا کرتے ہیں۔‏

جُرم۔‏ اس کے علاوہ ”‏بے‌دینی بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ (‏متی 24:‏12‏)‏ غالباً آپ اس بات سے متفق ہوں گے کہ کچھ سال پہلے کی نسبت اب جُرم بہت بڑھ چُکا ہے۔ ہر جگہ لوگوں کو چوری‌چکاری، دھوکے‌فریب یا نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتا ہے۔‏

ان تمام باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کی بادشاہی نزدیک ہے۔‏ بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏جب تُم اِن باتوں کو ہوتے دیکھو تو جان لو کہ خدا کی بادشاہی نزدیک ہے۔“‏ (‏لوقا 21:‏31‏)‏ خدا کی بادشاہی کیا ہے؟ یہ خدا کی آسمانی حکومت ہے جو اِس زمین کو فردوس بنائے گی۔ خدا کی بادشاہی انسانی حکومتوں کی جگہ لے لیگی۔—‏دانی‌ایل 2:‏44‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں