خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اکتوبر ۱۳
گیت ۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اکتوبر ۲۰ سے شروع ہونے والی اشتہار کی خاص مہم کے لئے مقامی طور پر بنائے جانے والے بندوبست کے بارے میں بتائیں۔ اگر بہنبھائیوں نے ابھی تک اپنے حصے کے اشتہار نہیں اُٹھائے تو اُن سے ایسا کرنے کی درخواست کریں۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے آخری صفحہ پر دی گئی یکم اکتوبر کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کی پیشکشوں پر مختصراً نظر ثانی کریں۔ چونکہ مبشروں کو یہ رسالے پیش کرتے ہوئے چند ہفتے ہو گئے ہیں اس لئے سامعین سے اِن رسالوں کے سلسلے میں پیش آنے والے تجربات سنیں۔
۳۵ منٹ: ”کلیسیائی اجلاس کا نیا شیڈول۔“a اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو بائبل سے حوالہجات پڑھنے اور اُن پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۳
ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۰
گیت ۱۱۳
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۲۰ منٹ: خدمتگزاری میں خوش رہیں۔ جولائی ۱، ۲۰۰۵ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۴، ۲۵ پیراگراف ۱۱-۱۷ پر مبنی ایک حوصلہافزا تقریر۔ کافی سالوں سے وفاداری کے ساتھ یہوواہ کی خدمت کرنے والے ایک یا دو مبشروں کا انٹرویو لیں۔ اُن سے پوچھیں کہ لوگوں کے خوشخبری نہ سننے کے باوجود کس چیز نے اُنہیں خوش رہنے کے قابل بنایا ہے؟
۲۰ منٹ: بنیاسرائیل کی غلطیوں سے سیکھیں۔ فروری ۱۵، ۲۰۰۸ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۶، ۲۷ پر مبنی تقریر۔
گیت ۱۲۰
ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۷
گیت ۱۸۷
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۳۰ منٹ: ”ذاتی اور خاندانی مطالعہ بہت ضروری ہے!“b اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو بائبل سے حوالہجات پڑھنے اور اُن پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۱۶۹
ہفتہ شروع از نومبر ۳
گیت ۵۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو اکتوبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۲۰ منٹ: مسیحی خدمتی سکول برائے ۲۰۰۹۔ سکول اوورسیئر مسیحی خدمتی سکول کے ضمیمے میں دی گئی ”ہدایات“ کے تحت سامعین کے ساتھ نئے خدمتی سکول کے بارے میں باتچیت کرتا ہے۔ سکو ل میں کئے جانے والے ردوبدل پر بھی توجہ دلائیں۔ باقاعدگی کے ساتھ اپنے حصے پیش کرنے، بائبل کے اہم نکات پر تبصرے تیار کرنے اور ہر ہفتے سکول اوورسیئر کی طرف سے فنِتقریروتعلیم کتابچے سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۵ منٹ: تعلیم دینے میں مہارت حاصل کریں۔ خدمتی نگہبان یا کوئی دوسرا بزرگ مؤثر طور پر تعلیم دینے کے سلسلے میں جنوری ۱۵، ۲۰۰۸ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۹-۱۲، پیراگراف ۵-۱۸ میں درج پانچ بنیادی نکات کی نشاندہی کرنے کیساتھساتھ اِن پر مختصراً تبصرہ پیش کرے گا۔ ایک یا دو ایسے مبشروں کا انٹرویو کرائیں جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ اِن معلومات نے اُنہیں اپنی تعلیم دینے کی لیاقت کو بہتر بنانے میں مدد دی ہے۔
گیت ۵۱
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔