یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏08 ص.‏ 14
  • ذاتی اور خاندانی مطالعہ بہت ضروری ہے!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ذاتی اور خاندانی مطالعہ بہت ضروری ہے!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • خاندانوں کے لئے ایک خاص بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • خاندان کے طور پر باقاعدگی سے خدا کے کلام کا مطالعہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • مسیحی گھرانو، ”‏تیار رہو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • خاندانو، خدا کی کلیسیا کے حصے کے طور پر اُسکی حمد کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 10/‏08 ص.‏ 14

ذاتی اور خاندانی مطالعہ بہت ضروری ہے!‏

۱.‏ آجکل ہمارے سلسلے میں گورننگ‌باڈی کس بات میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، اور اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

۱ پہلی صدی کی طرح، آجکل بھی گورننگ‌باڈی یہوواہ کے لوگوں کی بھلائی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ (‏اعما ۱۵:‏۶،‏ ۲۸‏)‏ جوں‌جوں بڑی مصیبت نزدیک آتی ہے ہر بادشاہتی مبشر کے لئے یہوواہ خدا کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ رکھنا بہت ضروری ہے۔ آپ اُس وقت کو کیسے استعمال کریں گے جو پہلے کلیسیائی کتابی مطالعے میں صرف کِیا جاتا تھا؟ سب کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ اِس وقت کو خاندانی مطالعہ کرنے کے لئے استعمال کریں۔ اِس وقت کو دانش‌مندی سے استعمال کرنے سے ہم خدا کے الہامی کلام کی تحقیق کرنے اور اِس کے زندگی‌بخش پانیوں سے فائدہ اُٹھانے کے قابل ہوں گے۔—‏زبور ۱:‏۱-‏۳؛‏ روم ۱۱:‏۳۳، ۳۴‏۔‏

۲.‏ ہم اپنے خاندانی مطالعے کے لئے مختص وقت کے دوران کیا کر سکتے ہیں؟‏

۲ خاندانی مطالعے کے لئے مختص وقت:‏ خاندان کے سربراہوں کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ خاندانی بائبل مطالعہ کرانے سے یہوواہ خدا کی طرف سے دی گئی اپنی ذمہ‌داری کو پورا کریں۔ (‏است ۶:‏۶، ۷)‏ اِسی طرح غیرشادی‌شُدہ بہن‌بھائی جو خاندان کے سلسلے میں ذمہ‌داریاں نہیں رکھتے وہ اِس وقت کو ذاتی بائبل مطالعے اور تحقیق میں صرف کر سکتے ہیں۔ اِن ’‏بُرے دنوں‘‏ میں ”‏وقت کو غنیمت“‏ جانتے ہوئے روحانی طور پر مضبوط رہنے کے لئے خدا کے کلام کا مطالعہ کرنا اور اِس پر غوروخوض کرنا ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے۔—‏افس ۵:‏۱۵، ۱۶‏۔‏

۳، ۴.‏ مطالعے کے لئے مواد کے حوالے سے ہمیں کونسی تجاویز دی گئی ہیں، اور ہمیں کس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے؟‏

۳ مطالعے کیلئے تجویزکردہ مواد:‏ واچ‌ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس یا سی‌ڈی‌روم پر دستیاب واچ‌ٹاور لائبریری ایسی معلومات تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں جو آپ کے بائبل مطالعے کو دلچسپ بنا دیں گی۔ خاندان مطالعے کے دوران مینارِنگہبانی میں ”‏خاندان کی خوشی کا راز،“‏ ”‏ہمارے نوجوانوں کے لئے“‏ اور ”‏اپنے بچوں کے ساتھ مل کر پڑھیں“‏ کے عنوانات کے تحت شائع ہونے والے مضامین پر بات‌چیت کی جا سکتی ہے۔ اِسکے‌علاوہ، جاگو!‏ میں ”‏نوجوانوں کا سوال“‏ کے تحت شائع ہونے والے سلسلہ‌وار مضامین اور تخلیقی عجائب کی بابت دلچسپ مضامین کو بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

۴ اطمینان کے ساتھ کی جانے والی بائبل پڑھائی خاندان کے ہر فرد کے دل‌ودماغ پر خدائی اصول نقش کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ (‏عبر ۴:‏۱۲‏)‏ دیگر اوقات پر، آپ تنظیم کی طرف سے فراہم‌کردہ ویڈیوز دیکھ سکتے اور اِن پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس اپنی سمجھ اور بصیرت کو بڑھانے کے بیشمار مواقع ہیں۔ کیوں‌نہ اپنے خاندان کے ارکان سے بھی پوچھیں کہ وہ مطالعے کے لئے کیا پسند کریں گے؟‏

۵.‏ آجکل ہمارے لئے ذاتی اور خاندانی بائبل مطالعہ کرنا کیوں ضروری ہے؟‏

۵ آجکل مطالعہ کرنا کیوں ضروری ہے؟‏ خود کو روحانی طور پر مضبوط کرنے سے ہم ”‏چپ‌چاپ کھڑے ہو کر [‏یہوواہ]‏ کی نجات کے کام“‏ کو دیکھنے کے لئے تیار ہوں گے۔ (‏خر ۱۴:‏۱۳)‏ والدین کو ”‏ٹیڑھے اور کجرو لوگوں میں“‏ اپنے بچوں کی پرورش کرنے کے لئے خدا کی راہنمائی کی ضرورت ہے۔ (‏فل ۲:‏۱۵‏)‏ بچوں کو آجکل سکولوں میں پائے جانے والے بُرے ماحول کا مقابلہ کرنے کے لئے مدد کی ضرورت ہے۔ (‏امثا ۲۲:‏۳،‏ ۶‏)‏ بیاہتا جوڑوں کو یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی ”‏تہری ڈوری“‏ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ (‏واعظ ۴:‏۱۲‏)‏ پس آئیں اپنے ”‏پاکترین اِیمان“‏ میں ترقی کرنے کے لئے وقت کو دانش‌مندی سے استعمال کریں!‏—‏یہوداہ ۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں