مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۹
ہدایات
سن ۲۰۰۹ کے دوران مسیحی خدمتی سکول مندرجہذیل طریقے سے منعقد کِیا جائیگا۔
مواد کا ماخذ: اُردو ریوائزڈ ورشن [یوآروی]، مینارِنگہبانی [م]، عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا [جیٹی] اور ریزننگ فرام دی سکرپچرز [آرایس]۔ نوٹ فرمائیں: اِس سال سکول میں زیرِبحث آنے والا آرایس کا مواد ۲۰۰۰ تا ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع ہو چکا ہے۔
سکول کا آغاز خوشآمدید کے مختصر کلمات، گیت اور دُعا کیساتھ وقت پر کِیا جانا چاہئے۔ ہر حصے کے اختتام پر سکول اوورسیئر اگلے حصے کو متعارف کرائے گا۔
بائبل پڑھائی سے اہم نکات: ۱۰ منٹ۔ سب سے پہلے ایک تجربہکار بزرگ یا خدمتگزار خادم چار منٹ کیلئے ہفتہوار بائبل پڑھائی میں سے اہم نکات پر توجہ دلائے گا۔ جب ہفتہوار بائبل پڑھائی کے دوران کسی کتاب کے ابتدائی ابواب پر بات کی جاتی ہے تو پہلے چار منٹ کیلئے یکم جنوری، ۲۰۰۴ سے مینارِنگہبانی میں شائع ہونے والے سلسلہوار مضامین ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے“ سے مواد پیش کریں۔ مثال کے طور پر، جنوری ۵ کے ہفتے میں پیدایش کے پہلے پانچ ابواب پر بات کی جائیگی، لہٰذا مقرر یکم جنوری، ۲۰۰۴ کے مینارِنگہبانی سے مضمون ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے“ میں سے چند اہم نکات کا انتخاب کرکے اُنہیں سامعین کے سامنے پیش کرے گا۔ اُسے مواد کا اطلاق اِس طریقے سے کرنا چاہئے کہ یہ کلیسیا کیلئے فائدہمند ثابت ہو۔ خواہ وہ ہفتہوار بائبل پڑھائی پر بات کر رہا ہو یا مینارِنگہبانی سے اہم نکات پر، اُسکا بنیادی مقصد سامعین کو یہ سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ یہ معلومات کیوں اور کیسے اہم ہیں۔ مقرر کو اِس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ چار منٹ سے زیادہ وقت نہ لے۔ باقی کے چھ منٹ اُسے سامعین کیساتھ باتچیت کرنے کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔ سامعین کو تقریباً ۳۰سیکنڈ کیلئے ہفتہوار بائبل پڑھائی میں سے اُن نکات پر مختصر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں جو اُنہیں دلچسپ لگے ہیں۔ اِسکے بعد جس کلیسیا میں ایک سے زیادہ سکول منعقد کئے جاتے ہیں وہاں سکول اوورسیئر طالبعلموں کو مختلف کمروں میں بھیج دے گا۔
تقریر نمبر ۱: ۴ منٹ یا اِس سے کم۔ یہ تقریر بائبل کی پڑھائی پر مبنی ہوگی جسے ایک بھائی پیش کریگا۔ طالبعلم بغیر کسی تمہید یا اختتام کے بائبل پڑھائی کرے گا۔ سکول اوورسیئر طالبعلموں کی مدد کرے گا تاکہ وہ مواد کی پڑھائی صاف اور واضح طور پر، روانی کیساتھ، مفہوم پر مناسب زور دے کر، آواز میں اُتارچڑھاؤ کیساتھ، مناسب جگہ پر وقفہ دے کر اور فطری انداز میں کر سکیں۔
تقریر نمبر ۲: ۵ منٹ۔ یہ تقریر بہن پیش کرے گی۔ اِس حصے کو پیش کرنے والی طالبہ کو پہلے سے پسمنظر بتا دیا جائے گا یا پھر اُسے خود پسمنظر منتخب کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔ طالبہ کو تجویزکردہ موضوع کو میدانی خدمت کے حوالے سے اس طرح پیش کرنا چاہئے جو مقامی علاقے کے اعتبار سے موزوں اور عملی ہے۔ جب کسی تقریر کیلئے کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبہ کو سوسائٹی کی مختلف کتابوں اور رسالوں سے مواد تلاش کر کے اپنی تقریر تیار کرنی ہوگی۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر یہ دیکھے گا کہ طالبہ مواد کو کیسے پیش کرتی ہے۔ نیز یہ کہ وہ خاتون خانہ کو بائبل آیات پر غوروفکر کرنے اور تقریر کے اہم نکات کو سمجھنے میں کیسے مدد دیتی ہے۔ تقریر کیلئے مددگار بھی سکول اوورسیئر ہی تجویز کریگا۔
تقریر نمبر ۳: ۵ منٹ۔ یہ حصہ کسی بھائی یا بہن کو دیا جا سکتا ہے۔ طالبعلم کو اُسی موضوع پر تقریر تیار کرنی چاہئے جو اُسے دیا گیا ہے۔ جب کسی حصے کیلئے کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبعلم کو سوسائٹی کی کتابوں اور رسالوں سے مواد تلاش کرکے اپنا حصہ تیار کرنا ہوگا۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو دیا جاتا ہے تو وہ کنگڈمہال میں موجود سامعین کو ذہن میں رکھتے ہوئے اِسے ایک تقریر کی صورت میں پیش کریگا۔ جب یہ حصہ کسی بہن کو دیا جاتا ہے تو اِسے ہمیشہ تقریر نمبر ۲ کے نمونے پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ مہربانی سے نوٹ کریں کہ جن موضوعات کیساتھ ستارے کا نشان بنا ہوا ہے وہ صرف بھائیوں کو دئے جانے چاہئیں جنہیں وہ تقریر کی صورت میں پیش کرینگے۔ جب کبھی ضروری ہو تو اِس تقریر کو پیش کرنے کیلئے ایک بزرگ یا خدمتگزار خادم کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
مشورت: ۱-۲ منٹ۔ سکول اوورسیئر پہلے سے اُس تقریری لیاقت کا اعلان نہیں کریگا جس پر طالبعلم کام کر رہا ہے۔ تقریر نمبر ۱، ۲ اور ۳ کے بعد سکول اوورسیئر تقریر کے دوران پیش کئے جانے والے عمدہ نکتے پر مثبت انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرے گا اور یہ بتائے گا کہ وہ کیوں مؤثر تھا۔ اِسکے علاوہ، وہ فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے پر بھی توجہ دلائے گا۔ ہر طالبعلم کی ضرورت کے مطابق اصلاح کیلئے اضافی مشورت اجلاس کے بعد علیٰحدگی میں یا کسی اَور موقع پر دی جا سکتی ہے۔
وقت: نہ تو کسی طالبعلم کو اور نہ ہی مشورہ دینے والے بھائی کو مقررہ وقت سے تجاوز کرنا چاہئے۔ اگر وقت پورا ہو جاتا ہے تو تقریر نمبر ۱، ۲ اور ۳ کے طالبعلموں کو موقعشناسی سے روکا جا سکتا ہے۔ اگر بائبل پڑھائی میں سے اہم نکات پیش کرنے والے بھائی زیادہ وقت لیتے ہیں تو اُنہیں علیٰحدگی میں مشورہ دیا جانا چاہئے۔ سب کو وقت کی پابندی کرنی چاہئے۔ سکول کا پروگرام ۳۰منٹ میں ختم ہو جانا چاہئے۔
امدادی مشیر: اگر ممکن ہو تو بزرگوں کی جماعت سکول اوورسیئر کے علاوہ ایک تجربہکار بزرگ کا امدادی مشیر کے طور پر انتخاب کر سکتی ہے۔ اگر کلیسیا میں زیادہ بزرگ ہیں تو پھر ہر سال مختلف بھائی اِس ذمہداری کو پورا کر سکتے ہیں۔ امدادی مشیر کی ذمہداری بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائیوں کو ضرورت کے مطابق علیٰحدگی میں مشورہ دینا ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنے ساتھی بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو ہر تقریر کے بعد مشورہ دے۔
مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ: ۲۰ منٹ۔ ہر دو ماہ بعد سکول اوورسیئر اِعادہ کرائے گا۔ سکول کا اِعادہ بائبل پڑھائی کے اہم نکات پر غوروخوض کرنے کے بعد پیش کِیا جائیگا۔ اِعادے میں پچھلے دو مہینوں اور حالیہ ہفتے کے دوران سکول میں زیرِبحث آنے والا مواد شامل ہوگا۔ اگر اِعادے والے ہفتے کے دوران سرکٹ اسمبلی یا پھر سرکٹ اوورسیئر کا دورہ ہے تو پھر اِعادہ اِسکے بعد والے ہفتے میں کِیا جائے گا۔ تاہم، اگلے ہفتے کے پروگرام میں شامل تقریر نمبر ۱، ۲ اور ۳ سرکٹ اسمبلی یا پھر سرکٹ اوورسیئر کے دور ے والے ہفتے میں پیش کی جائیں گی۔ لیکن ہفتہوار بائبل پڑھائی یا بائبل کے اہم نکات کی پیشکش کے سلسلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
شیڈول
جنوری ۵ بائبل پڑھائی: پیدایش ۱-۵
نمبر ۱: پیدایش ۳:۱-۱۵
نمبر ۲: آسمان سے پیغامات (جیٹی باب ۱)
نمبر ۳: کیا چیز بےفائدہ نہیں؟ (۱-کر ۱۵:۵۸)
جنوری ۱۲ بائبل پڑھائی: پیدایش ۶-۱۰
نمبر ۱: پیدایش ۹:۱-۱۷
نمبر ۲: خدا پر ایمان کے سلسلے میں اُٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب دینا (آرایس ص. ۱۵۰ پ. ۳–ص. ۱۵۱ پ. ۳)
نمبر ۳: راہ تیار کرنے والے کی پیدائش (جیٹی باب ۳)
جنوری ۱۹ بائبل پڑھائی: پیدایش ۱۱-۱۶
نمبر ۱: پیدایش ۱۴:۱-۱۶
نمبر ۲: یسوع کی پیدائش کہاں اور کب؟ (جیٹی باب ۵)
نمبر ۳: یہوواہ خدا ہمیں کیسے ڈھالتا ہے؟ (یسع ۶۴:۸)
جنوری ۲۶ بائبل پڑھائی: پیدایش ۱۷-۲۰
نمبر ۱: پیدایش ۱۷:۱-۱۷
نمبر ۲: انسان ایک راست حکومت قائم کرنے کے قابل کیوں نہیں ہوئے (آرایس ص. ۱۵۲–۱۵۳ پ. ۱)
نمبر ۳: یسوع اور مجوسی (جیٹی باب ۷)
فروری ۲ بائبل پڑھائی: پیدایش ۲۱-۲۴
نمبر ۱: پیدایش ۲۲:۱-۱۸
نمبر ۲: یسوع کی ابتدائی خاندانی زندگی (جیٹی باب ۹)
نمبر ۳: aہم دوسروں سے محبت رکھنے کے سلسلے میں کشادہدل کیسے ہو سکتے ہیں؟ (۲-کر ۶:۱۱-۱۳)
فروری ۹ بائبل پڑھائی: پیدایش ۲۵-۲۸
نمبر ۱: پیدایش ۲۵:۱-۱۸
نمبر ۲: آجکل کے نوجوانوں کیلئے ایک مثال (جیٹی باب ۱۰)
نمبر ۳: تکلیف سے نجات دلانے کے سلسلے میں انسانی کوششیں کیوں کامیاب نہیں ہو سکتیں (آرایس ص. ۱۵۳ پ. ۲–ص. ۱۵۴ پ. ۲)
فروری ۱۶ بائبل پڑھائی: پیدایش ۲۹-۳۱
نمبر ۱: پیدایش ۲۹:۱-۲۰
نمبر ۲: ہمیں کیوں ”فکر“ نہیں کرنی چاہئے؟ (متی ۶:۲۵)
نمبر ۳: یسوع کا بپتسمہ (جیٹی باب ۱۲)
فروری ۲۳ بائبل پڑھائی: پیدایش ۳۲-۳۵
مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
مارچ ۲ بائبل پڑھائی: پیدایش ۳۶-۳۹
نمبر ۱: پیدایش ۳۹:۱-۱۶
نمبر ۲: یسوع کی آزمائشوں سے سیکھنا (جیٹی باب ۱۳)
نمبر ۳: خدا کی بادشاہت نسلِانسانی کی حقیقی ضروریات کا واحد حل ہے (آرایس ص. ۱۵۴ پ. ۳–ص. ۱۵۵ پ. ۱)
مارچ ۹ بائبل پڑھائی: پیدایش ۴۰-۴۲
نمبر ۱: پیدایش ۴۰:۱-۱۵
نمبر ۲: یہوواہ کی پرستش کیلئے غیرت (جیٹی باب ۱۶)
نمبر ۳: bخودمختاری کی رُوح سے بچیں!
مارچ ۱۶ بائبل پڑھائی: پیدایش ۴۳-۴۶
نمبر ۱: پیدایش ۴۴:۱-۱۷
نمبر ۲: عظیم اُستاد کی نقل کریں (جیٹی باب ۱۹)
نمبر ۳: بائبل پیشینگوئیاں مکمل طور پر قابلِبھروسا ثابت ہوئی ہیں (آرایس ص. ۱۵۵ پ. ۲-۵)
مارچ ۲۳ بائبل پڑھائی: پیدایش ۴۷-۵۰
نمبر ۱: پیدایش ۴۸:۱-۱۶
نمبر ۲: کیا ہمیں شیطان سے ڈرنا چاہئے؟
نمبر ۳: یسوع زمین پر کیوں آیا(جیٹی باب ۲۴)
مارچ ۳۰ بائبل پڑھائی: خروج ۱-۶
نمبر ۱: خروج ۱:۱-۱۹
نمبر ۲: یسوع کے ترس کھانے سے سیکھیں (جیٹی باب ۲۵)
نمبر ۳: کیا آجکل خدا کی رُوح کے ذریعے شفا دی جاتی ہے؟ (آرایس ص. ۱۵۶–ص. ۱۵۷ پ. ۳)
اپریل ۶ بائبل پڑھائی: خروج ۷-۱۰
نمبر ۱: خروج ۹:۱-۱۹
نمبر ۲: مشہورترین وعظ جو کبھی پیش کِیا گیا (جیٹی باب ۳۵)
نمبر ۳: cگلتیوں ۶:۲ اور گلتیوں ۶:۵ میں کیا مطابقت پائی جاتی ہے؟
اپریل ۱۳ بائبل پڑھائی: خروج ۱۱-۱۴
نمبر ۱: خروج ۱۲:۲۱-۳۶
نمبر ۲: خدمتگزاری میں دوسروں کیلئے ہمدردی دکھائیں (جیٹی باب ۳۷)
نمبر ۳: یسوع اور اُسکے رسولوں اور زمانۂ جدید کی شفاؤں میں فرق (آرایس ص. ۱۵۷ پ. ۴–ص. ۱۵۸ پ. ۲)
اپریل ۲۰ بائبل پڑھائی: خروج ۱۵-۱۸
نمبر ۱: خروج ۱۵:۱-۱۹
نمبر ۲: جھوٹے مذہب سے دُور رہنے میں کیا کچھ شامل ہے؟
نمبر ۳: رحم کا درس (جیٹی باب ۴۰)
اپریل ۲۷ بائبل پڑھائی: خروج ۱۹-۲۲
مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
مئی ۴ بائبل پڑھائی: خروج ۲۳-۲۶
نمبر ۱: خروج ۲۴:۱-۱۸
نمبر ۲: تمثیلوں کیساتھ تعلیم دینا (جیٹی باب ۴۳)
نمبر ۳: آجکل سچے مسیحیوں کی شناخت کیسے ہوتی ہے (آرایس ص. ۱۵۸ پ. ۳–ص. ۱۵۹ پ. ۱)
مئی ۱۱ بائبل پڑھائی: خروج ۲۷-۲۹
نمبر ۱: خروج ۲۹:۱-۱۸
نمبر ۲: یسوع کے شفقت دکھانے سے تحریک پائیں (جیٹی باب ۴۶)
نمبر ۳: dنامناسب طور پر وفاداری ظاہر کرنے کے خطرات
مئی ۱۸ بائبل پڑھائی: خروج ۳۰-۳۳
نمبر ۱: خروج ۳۱:۱-۱۸
نمبر ۲: پہلی صدی میں شفا دینے کی نعمتیں کیوں عطا کی گئی تھیں (آرایس ص. ۱۵۹ پ .۲–ص. ۱۶۰ پ. ۲)
نمبر ۳: مُردوں کا جی اُٹھنا خوشی کا باعث (جیٹی باب ۴۷)
مئی ۲۵ بائبل پڑھائی: خروج ۳۴-۳۷
نمبر ۱: خروج ۳۷:۱-۲۴
نمبر ۲: اذیت کے پیشِنظر تیاری (جیٹی باب ۵۰)
نمبر ۳: eرواداری دکھانے کا کیا مطلب ہے اور ہمیں اِس سے کیوں گریز کرنا چاہئے؟
جون ۱ بائبل پڑھائی: خروج ۳۸-۴۰
نمبر ۱: خروج ۴۰:۱-۱۹
نمبر ۲: ایک مطلوبہ مافوقالبشر حکمران (جیٹی باب ۵۳)
نمبر ۳: تمام نسلِانسانی کیلئے حقیقی شفا کی کیا اُمید ہے؟ (آرایس ص. ۱۶۰ پ. ۳-۵)
جون ۸ بائبل پڑھائی: احبار ۱-۵
نمبر ۱: احبار ۴:۱-۱۵
نمبر ۲: کیا چیز آدمی کو ناپاک کرتی ہے؟ (جیٹی باب ۵۶)
نمبر ۳: fمسیحیوں کو اختیار کو کیسے عمل میں لانا چاہئے؟
جون ۱۵ بائبل پڑھائی: احبار ۶-۹
نمبر ۱: احبار ۸:۱-۱۷
نمبر ۲: ’کیا آپ شفا پر ایمان رکھتے ہیں؟‘ (آرایس ص. ۱۶۰ پ. ۶–ص. ۱۶۱ پ. ۱)
نمبر ۳: مصیبتزدوں کیلئے رحم (جیٹی باب ۵۷)
جون ۲۲ بائبل پڑھائی: احبار ۱۰-۱۳
نمبر ۱: احبار ۱۱:۲۹-۴۵
نمبر ۲: یسوع درحقیقت کون ہے؟ (جیٹی باب ۵۹)
نمبر ۳: بپتسمہیافتہ شاگردوں کیلئے برکات
جون ۲۹ بائبل پڑھائی: احبار ۱۴-۱۶
مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
جولائی ۶ بائبل پڑھائی: احبار ۱۷-۲۰
نمبر ۱: احبار ۱۹:۱-۱۸
نمبر ۲: کیا ہم سب اپنی انسانی پیدائش سے پہلے روحانی عالم میں رہتے تھے؟ (آرایس ص. ۱۶۱ پ. ۲–ص. ۱۶۲ پ. ۳)
نمبر ۳: فروتنی کی اہمیت (جیٹی باب ۶۲)
جولائی ۱۳ بائبل پڑھائی: احبار ۲۱-۲۴
نمبر ۱: احبار ۲۲:۱۷-۳۳
نمبر ۲: دوسروں کیلئے ٹھوکر کا باعث نہ بنیں (جیٹی باب ۶۳)
نمبر ۳: سچے مسیحی غریبوں کیلئے فکرمندی کیسے دکھاتے ہیں؟
جولائی ۲۰ بائبل پڑھائی: احبار ۲۵-۲۷
نمبر ۱: احبار ۲۵:۳۹-۵۴
نمبر ۲: معاف کرنے والے بنیں (جیٹی باب ۶۴)
نمبر ۳: اگر آدم گنا ہ نہ کرتا تو کیا وہ انجامکار آسمان پر چلا جاتا؟ (آرایس ص. ۱۶۲ پ. ۴، ۵)
جولائی ۲۷ بائبل پڑھائی: گنتی ۱-۳
نمبر ۱: گنتی ۳:۱-۲۰
نمبر ۲: حلیمی ضبطِنفس کا تقاضا کرتی ہے
نمبر ۳: ایک ہمسایہصفت سامری سے سیکھیں (جیٹی باب ۷۳)
اگست ۳ بائبل پڑھائی: گنتی ۴-۶
نمبر ۱: گنتی ۴:۱-۱۶
نمبر ۲: ’مانگتے رہو‘ (جیٹی باب ۷۴)
نمبر ۳: کیا خوشآئند مستقبل سے فائدہ اُٹھانے کیلئے آسمان پر جانا ضروری ہے؟ (آرایس ص. ۱۶۳ پ .۱-۳)
اگست ۱۰ بائبل پڑھائی: گنتی ۷-۹
نمبر ۱: گنتی ۹:۱-۱۴
نمبر ۲: خوشی کا ماخذ (جیٹی باب ۷۵)
نمبر ۳: یہوواہ کیلئے وفاداری ظاہر کرنے کے طریقے
اگست ۱۷ بائبل پڑھائی: گنتی ۱۰-۱۳
نمبر ۱: گنتی ۱۳:۱۷-۳۳
نمبر ۲: تیار رہیں! (جیٹی باب ۷۸)
نمبر ۳: ۱-پطرس ۳:۱۹، ۲۰ کا کیا مطلب ہے؟ (آرایس ص. ۱۶۳ پ. ۴)
اگست ۲۴ بائبل پڑھائی: گنتی ۱۴-۱۶
نمبر ۱: گنتی ۱۴:۲۶-۴۳
نمبر ۲: خدا کی شریعت سے محبت رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ (زبور ۱۱۹:۹۷)
نمبر ۳: شاگردی کی ذمہداری (جیٹی باب ۸۴)
اگست ۳۱ بائبل پڑھائی: گنتی ۱۷-۲۱
مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
ستمبر ۷ بائبل پڑھائی: گنتی ۲۲-۲۵
نمبر ۱: گنتی ۲۲:۲۰-۳۵
نمبر ۲: ایک کھوئے ہوئے بیٹے کی کہانی سے سیکھیں(جیٹی باب ۸۶)
نمبر ۳: ۱-پطرس ۴:۶ کا کیا مطلب ہے؟ (آرایس ص. ۱۶۳ پ. ۵)
ستمبر ۱۴ بائبل پڑھائی: گنتی ۲۶-۲۹
نمبر ۱: گنتی ۲۷:۱-۱۴
نمبر ۲: تربیت اور نصیحت کرنے سے کیا مُراد ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟ (افس ۶:۴)
نمبر ۳: ہوشیاری سے مستقبل سنواریں (جیٹی باب ۸۷)
ستمبر ۲۱ بائبل پڑھائی: گنتی ۳۰-۳۲
نمبر ۱: گنتی ۳۲:۱-۱۵
نمبر ۲: اُمیدِقیامت (جیٹی باب ۹۰)
نمبر ۳: کیا تمام مسیحی آسمانی زندگی کی اُمید رکھتے ہیں؟ (آرایس ص. ۱۶۴ پ. ۱-۳)
ستمبر ۲۸ بائبل پڑھائی: گنتی ۳۳-۳۶
نمبر ۱: گنتی ۳۳:۱-۲۳
نمبر ۲: دُعا اور فروتنی کی ضرورت (جیٹی باب ۹۴)
نمبر ۳: کس لحاظ سے خدا کی حکومت انسانی حکومتوں سے اعلیٰوبالا ہے؟
اکتوبر ۵ بائبل پڑھائی: استثنا ۱-۳
نمبر ۱: استثنا ۲:۱-۱۵
نمبر ۲: ”نیا عہدنامہ“ زمین پر ابدی زندگی کی بابت کیا بیان کرتا ہے؟ (آرایس ص. ۱۶۵ پ. ۱–ص. ۱۶۶ پ. ۲)
نمبر ۳: بادشاہتی کاموں کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ کیوں دیں (جیٹی باب ۹۶)
اکتوبر ۱۲ بائبل پڑھائی: استثنا ۴-۶
نمبر ۱: استثنا ۴:۱۵-۲۸
نمبر ۲: بڑا بننے کی بجائے چھوٹا بنیں (جیٹی باب ۹۸)
نمبر ۳: سادہ زندگی گزارنا کیوں بہتر ہے؟ (امثا ۱۵:۱۶)
اکتوبر ۱۹ بائبل پڑھائی: استثنا ۷-۱۰
نمبر ۱: استثنا ۹:۱-۱۴
نمبر ۲: خدا کی خدمت کرنے کیلئے ایمان بہت ضروری ہے (جیٹی باب ۱۰۵)
نمبر ۳: بائبل کے مطابق کتنے اشخاص آسمانی زندگی کی اُمید رکھتے ہیں؟ (آرایس ص. ۱۶۶ پ. ۳، ۴)
اکتوبر ۲۶ بائبل پڑھائی: استثنا ۱۱-۱۳
مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
نومبر ۲ بائبل پڑھائی: استثنا ۱۴-۱۸
نمبر ۱: استثنا ۱۵:۱-۱۵
نمبر ۲: خدا کا خوف رکھنے میں کیا کچھ شامل ہے؟
نمبر ۳: آخری فسح پر فروتنی (جیٹی باب ۱۱۳)
نومبر ۹ بائبل پڑھائی: استثنا ۱۹-۲۲
نمبر ۱: استثنا ۲۲:۱-۱۹
نمبر ۲: بڑا بننے کی بابت مسیح کی نصیحت پر عمل کریں (جیٹی باب ۱۱۵)
نمبر ۳: کیا ۱،۴۴،۰۰۰ میں صرف پیدائشی یہودی ہی شامل ہیں؟ (آرایس ص. ۱۶۶ پ. ۵–ص. ۱۶۷ پ. ۳)
نومبر ۱۶ بائبل پڑھائی: استثنا ۲۳-۲۷
نمبر ۱: استثنا ۲۵:۱-۱۶
نمبر ۲: دُعا میں خدا کے نزدیک جائیں (جیٹی باب ۱۱۷)
نمبر ۳: gہمیں کن چیزوں کو پاک خیال کرنا چاہئے؟
نومبر ۲۳ بائبل پڑھائی: استثنا ۲۸-۳۱
نمبر ۱: استثنا ۳۰:۱-۱۴
نمبر ۲: انسانی خوف سے مغلوب نہ ہوں (جیٹی باب ۱۲۰)
نمبر ۳: ”بڑی بِھیڑ“ کیلئے صحیفائی اُمید کیا ہے؟ (آرایس ص. ۱۶۷ پ. ۴–ص. ۱۶۸ پ. ۱)
نومبر ۳۰ بائبل پڑھائی: استثنا ۳۲-۳۴
نمبر ۱: استثنا ۳۲:۱-۲۱
نمبر ۲: ”[یہوواہ] کا روزِعظیم“ کیا ہے؟ (صفن ۱:۱۴)
نمبر ۳: ”دیکھو یہ آدمی!“ (جیٹی باب ۱۲۳)
دسمبر ۷ بائبل پڑھائی: یشوع ۱-۵
نمبر ۱: یشوع ۵:۱-۱۵
نمبر ۲: خاندان کی دیکھبھال کرتے ہوئے یسوع کی نقل کریں (جیٹی باب ۱۲۶)
نمبر ۳: صحائف کے ذریعے دلو ں تک پہنچیں (جیٹی باب ۱۲۹)
دسمبر ۱۴ بائبل پڑھائی: یشوع ۶-۸
نمبر ۱: یشوع ۸:۱-۱۷
نمبر ۲: خدا کے دہنے ہاتھ پر یسوع کا کردار (جیٹی باب ۱۳۲)
نمبر ۳: واعظ ۷:۲۱، ۲۲ کی مشورت کیوں عملی ہے؟
دسمبر ۲۱ بائبل پڑھائی: یشوع ۹-۱۱
نمبر ۱: یشوع ۹:۱-۱۵
نمبر ۲: وفادار انسانوں کے ساتھ خدا کا وعدہ (جیٹی باب ۱۳۳)
نمبر ۳: h”بےایمانوں کے ساتھ ناہموار جوئے میں نہ جتو“ (۲-کر ۶:۱۴)
دسمبر ۲۸ بائبل پڑھائی: یشوع ۱۲-۱۵
مسیحی خدمتی سکول کا اِعادہ
[فٹنوٹ]
a یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
b یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
c یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
d یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
e یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
f یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
g یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔
h یہ تقریر صرف بھائیوں بالخصوص بزرگوں یا خدمتگزار خادموں کو دی جائے۔