کیا آپ کا خاندان دُنیا کے خاتمے سے بچ نکلنے کے لئے تیار ہے؟
۱ بائبل کی تکمیلشُدہ پیشینگوئیاں ہمیں اِس شریر دُنیا کے خاتمے کی بابت ٹھوس ثبوت فراہم کرتی ہیں۔ آجکل ہم جن دنوں میں رہ رہے ہیں اِن میں حالتیں بالکل نوح کے دنوں جیسی ہیں۔ (متی ۲۴:۳۷-۳۹) چونکہ نوح ”خدا کے ساتھ ساتھ چلتا“ تھا اِس لئے وہ قدیم دُنیا کی تباہی سے بچ گیا۔ (پید ۶:۹) نوح نے یقیناً اپنے خاندان کو بھی یہوواہ کے تقاضوں کی بابت سکھایا تھا اِس لئے اُس کا خاندان بھی اِس تباہی سے بچ گیا۔ ہم نوح کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟ ہم بطور خاندان موجودہ شریر دُنیا کے خاتمے سے بچ نکلنے کے لئے کیسے تیار رہ سکتے ہیں؟
۲ نوح راستبازی کا مُناد تھا: نوح تقریباً ۴۰ یا ۵۰ سال تک ثابتقدمی سے ”راستبازی کی مُنادی“ کرتا رہا۔ (۲-پطر ۲:۵) نوح کے آسپڑوس کے لوگ چاہے وہ مادی جسم اختیار کرنے والے فرشتوں کے زیرِاثر تھے یا نہیں، اُنہوں نے اُس کے پیغام کا تمسخر اُڑایا۔ ہمیں بھی اکثراوقات مُنادی کے دوران لوگوں کی لاپرواہی اور تمسخر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِس دُنیا کا خاتمہ نزدیک ہے۔ (۲-پطر ۳:۳، ۴) تاہم، نوح کے زمانے کے لوگوں کے برعکس آجکل بہتیرے لوگ ہماری کوششوں کے لئے جوابیعمل دکھاتے ہوئے یہوواہ کی پرستش کی طرف ’آ رہے‘ ہیں۔ (یسع ۲:۲) اگر ہم ثابتقدمی سے مُنادی کرتے ہیں تو ہم ’اپنی اور اپنے سننے والوں کی نجات کا باعث‘ ہوں گے۔ (۱-تیم ۴:۱۶) والدین کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی باتوں اور کاموں سے اپنے بچوں کو سکھائیں کہ مُنادی کرنا کسقدر اہم ہے!—۲-تیم ۴:۲۔
۳ نوح نے ”عمل“ کِیا: نوح اور اُس کا خاندان خدا کی ہدایات پر عمل کرنے کی وجہ سے بچنے کے قابل ہوا۔ (پید ۶:۲۲) ہمیں بھی بائبل اور دیانتدار نوکر کی ہدایت پر عمل کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔ ایک والد یہوواہ کی تنظیم کی طرف سے ملنے والی تمام ہدایات پر عمل کرتا تھا۔ مثال کے طور پر، وہ ہر ہفتے خاندانی بائبل مطالعہ کراتا تھا۔ نیز، وہ اپنے پورے خاندان کو ہر ہفتے کے اختتام پر تفویضشُدہ علاقے میں مُنادی کے لئے لے کر جاتا تھا۔ وہ ہر بار اپنے بچوں میں سے کسی ایک کے ساتھ مُنادی کرتا تھا۔ یہ والد ثابتقدمی سے یہوواہ کی ہدایات پر ”عمل“ کرتا رہا۔ اُس کے نمونے نے اُس کے بچوں پر گہرا اثر ڈالا اور وہ سب یہوواہ کے وفادار خادم بن گئے۔
۴ اِس دُنیا کا خاتمہ اچانک آ جائے گا۔ (لو ۱۲:۴۰) نوح کی نقل کرنے اور خدا کے وعدوں پر ایمان رکھنے سے ہم اور ہمارا خاندان اِس دُنیا کے خاتمے سے بچ نکلنے کے لئے تیار ہوں گے!—عبر ۱۱:۷۔