ہمت ہارے بغیر مُنادی کرتے رہیں
۱ بعضاوقات، شاید ہم محسوس کریں کہ کچھ علاقوں میں بارہا اور اچھی طرح مُنادی کرنے کے باوجود لوگ کم جوابیعمل دکھاتے ہیں۔ تاہم، ایسی بہت سی وجوہات ہیں جو ہمیں مُنادی کرتے رہنے کی تحریک دیتی ہیں۔—متی ۲۸:۱۹، ۲۰۔
۲ سب قوموں کے لئے گواہی: یسوع مسیح نے بیان کِیا کہ بادشاہت کی مُنادی ”دُنیا کے آخر ہونے“ کے نشان کا اہم حصہ ہوگی اور یہ ”سب قوموں کے لئے گواہی“ کا باعث ہوگی۔ (متی ۲۴:۳، ۱۴) جب لوگ ہمیں بادشاہت کی خوشخبری سناتے ہوئے دیکھتے ہیں تو یہ اُن کے لئے گواہی کا باعث ہوتا ہے۔ جب ہم کسی علاقے میں مُنادی کرتے ہیں تو شاید لوگ ہمارے واپس آنے کے بعد کئی گھنٹوں یا دنوں تک ہمارے بارے میں باتچیت کریں۔ اِن میں وہ لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں جنہوں نے ہمارے پیغام کو نہیں سنا تھا۔ جب ہم اُن وجوہات کو سمجھ جاتے ہیں جن کی بِنا پر ہم خدمتگزاری میں حصہ لیتے ہیں تو ہمیں ثابتقدم رہنے میں مدد ملتی ہے۔ جب ہم بائبل پیشینگوئی کی تکمیل میں حصہ لیتے ہوئے لوگوں کو گواہی دیتے اور اُنہیں آنے والی تباہی کے بارے میں بتاتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا کو خوش کرتے ہیں۔—۲-تھس ۱:۶-۹۔
۳ ثابتقدمی سے مُنادی کریں: چونکہ لوگ بہت مصروف ہیں اِس لئے اُن کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے ہمیں ثابتقدمی کی ضرورت ہے۔ اِس سلسلے میں ایک مثال پر غور کریں۔ یہوواہ کے گواہ ایک خاتون سے ہر ہفتے ملنے کے لئے جاتے تھے لیکن اُس نے ایک سال کے بعد اُنہیں اپنے گھر آنے اور بائبل میں سے باتچیت کرنے کی دعوت دی۔ اُس نے جوکچھ سنا وہ اُسے اتنا پسند آیا کہ اُس نے بائبل مطالعے کی پیشکش قبول کرلی، اجلاسوں پر حاضر ہونے لگی اور جلد ہی بپتسمہ لینے کی خواہش کا اظہار کِیا۔
۴ جیسے جیسے دُنیا کی حالتیں تیزی سے بدل رہی ہیں لوگوں کا رُجحان بھی بدلتا جا رہا ہے۔ بیشتر لوگ جو پہلے ہمارا پیغام نہیں سنتے تھے وہ اب شاید اُس تازگیبخش اُمید کے بارے میں سیکھنا چاہیں جو ہم اُنہیں دیتے ہیں۔ اگر ایک شخص بھی بادشاہت کے پیغام کے لئے جوابیعمل دکھاتا ہے تو ہمارے ثابتقدم رہنے کا فائدہ ہوگا۔
۵ پوری دُنیا میں زیادہتر لوگ ”اُن سب نفرتی کاموں کے سبب سے جو . . . کئے جاتے ہیں آہیں مارتے اور روتے ہیں۔“ (حز ۹:۴) ہمارے مُنادی کے کام کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ خلوصدل لوگ بادشاہت کے پیغام کے لئے جوابیعمل دکھا رہے ہیں۔ (یسع ۲:۲، ۳) پس، آئیں ہمت ہارے بغیر ثابتقدمی سے اچھی چیزوں کی ”خوشخبری“ سناتے رہیں۔—یسع ۵۲:۷؛ اعما ۵:۴۲۔