یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏08 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مئی ۱۲
  • ہفتہ شروع از مئی ۱۹
  • ہفتہ شروع از مئی ۲۶
  • ہفتہ شروع از جون ۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 5/‏08 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از مئی ۱۲

گیت ۱۹۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے اپریل-‏جون کے مینارِنگہبانی اور اپریل-‏جون کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ہم ہر طرح کی مشکلات سے نپٹ سکتے ہیں!‏ فروری ۱۵، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۸-‏۲۲ پر مبنی تقریر۔ پہلے سے منتخب‌شُدہ مبشروں کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ یہوواہ خدا نے مشکلات سے نپٹنے میں اُن کی کیسے مدد کی۔‏

۲۰ منٹ:‏ کیا آپ موسمِ‌گرما کے دوران امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟ سامعین سے بات‌چیت۔ آرگنائزڈ کتاب کے صفحہ ۱۱۲، ۱۱۳ پر بات‌چیت کرتے ہوئے امدادی پائنیر خدمت انجام دینے کے لئے ضروری تقاضوں پر بات‌چیت کریں۔ جن بہن‌بھائیوں نے اپنی ملازمت سے چھٹیاں لیکر امدادی پائنیر خدمت کی ہے اُنہیں اِس خدمت سے حاصل ہونے والی برکات کے بارے میں بتانے کی دعوت دیں۔ سکول کی چھٹیوں کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے والے بہن‌بھائیوں سے پوچھیں کہ ایسا کرنے کے لئے دوسرے بہن‌بھائیوں نے کیسے اُن کی مدد اور حوصلہ‌افزائی کی؟ امدادی پائنیر خدمت سے اُن کی یہوواہ خدا کے نزدیک جانے میں کیسے مدد ہوئی؟ اِس خدمت سے اُنہیں کونسی خوشیاں حاصل ہوئیں؟ تمام بہن‌بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ موسمِ‌گرما میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے بارے میں سوچیں۔‏

گیت ۲۲۲

ہفتہ شروع از مئی ۱۹

گیت ۱۴

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سوالی بکس پر بات‌چیت کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏آپ روحانی طور پر دولتمند ہو سکتے ہیں!“‏a آرگنائزڈ کتاب کے صفحہ ۱۱۳، ۱۱۴ پر ریگولر پائنیرز کے لئے دئے گئے تقاضوں پر بات‌چیت کریں۔ ستمبر ۱ سے ریگولر پائنیر خدمت شروع کرنے کے خواہشمند بہن‌بھائیوں کو جلدازجلد اپنی درخواست جمع کرا دینی چاہئے۔‏

گیت ۲۹

ہفتہ شروع از مئی ۲۶

گیت ۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق‌نامے پڑھ کر سنائیں۔ مبشروں کو مئی کے مہینے کی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے اپریل-‏جون کے مینارِنگہبانی اور اپریل-‏جون کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏میرا جؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو۔“‏b اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو حوالہ‌شُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ جون میں کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں۔ تقریر اور مظاہرے۔ جون ۲۰۰۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے میں سے بعض پیشکشوں کی دُہرائی کریں۔ دو حصوں پر مشتمل ایک مظاہرہ کرائیں۔ پہلے حصے میں یہ دکھائیں کہ کتاب کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے اور دوسرے حصے میں یہ کہ بائبل مطالعہ شروع کرانے کی غرض سے واپسی ملاقات کیسے کی جا سکتی ہے۔‏

گیت ۱۶۹

ہفتہ شروع از جون ۲

گیت ۵۷

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۲۰ منٹ:‏ دیانتدار آدمی برکتوں سے معمور ہوں گے۔ (‏امثا ۲۸:‏۲۰‏)‏ اِس حصے کو کلیسیا کا سیکرٹری تقریر اور سامعین سے بات‌چیت کی صورت میں پیش کرے گا۔ مختصراً بیان کریں کہ یہوواہ خدا نے مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں کلیسیا کے اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کی کوششوں کو کیسے برکت دی ہے۔ بہن‌بھائیوں کو اُن کی کوششوں کے لئے شاباش دیں۔ امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کی تعداد، نئے بائبل مطالعوں کی تعداد اور خدمتگزاری کے دیگر مثبت پہلوؤں کے بارے میں بتائیں۔ سامعین کو میموریل اور دعوت‌نامے تقسیم کرنے کی مہم کے دوران حاصل ہونے والے تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔ مُنادی کے دوران پیش آنے والے شاندار تجربات کا مظاہرہ کرایا جا سکتا ہے۔ امدادی پائنیر خدمت کرنے والے دو یا تین بہن‌بھائیوں کو اِس خدمت سے حاصل ہونے والی برکات کے بارے میں بتانے کی دعوت دیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏ہر نیک کام کے لئے مستعد رہیں۔“‏c سامعین کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ وہ کب اور کیسے گھرباگھر کی مُنادی کے لئے تیاری کرتے ہیں۔‏

گیت ۸۱

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں