یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏08 ص.‏ 1
  • ‏”‏ہر نیک کام کے لئے مستعد رہیں“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏ہر نیک کام کے لئے مستعد رہیں“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • تیار رہنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • رسالے کی پیشکش تیار کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • مجوزہ پیشکشیں استعمال کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏بات‌چیت کا آغاز کرنے کے لیے تیاری کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 5/‏08 ص.‏ 1

‏”‏ہر نیک کام کے لئے مستعد رہیں“‏

۱ جب یسوع مسیح نے مُنادی کے کام کا آغاز کِیا تو اُسے اپنے شاگردوں کو تیار کرنے میں کچھ وقت لگا۔ (‏متی ۱۰:‏۵-‏۱۴‏)‏ اگرچہ فی‌زمانہ ہم سب بہت مصروف ہیں، اِس کے باوجود گھرباگھر مُنادی کے لئے جانے سے پہلے چند منٹ تیاری کرنا اچھے نتائج حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔—‏۲-‏کر ۹:‏۶‏۔‏

۲ تیاری میں کیا کچھ شامل ہے؟:‏ اچھی تیاری اُن رسالوں اور کتابوں کا سرسری جائزہ لینے سے شروع ہوتی ہے جنہیں ہم مُنادی میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہمیں اُن لوگوں کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے جن سے ہم ملیں گے۔ عام طور پر وہ کس قسم کی مشکلات سے دوچار ہیں؟ جس علاقے میں ہم جا رہے ہیں وہاں کونسے مذہبی عقائد زیرِبحث آ سکتے ہیں؟ اِن سوالات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے آخری صفحہ پر شائع ہونے والی پیشکشوں اور انگریزی میں دستیاب ریزننگ بُک سے مدد لے سکتے ہیں۔‏

۳ اِس کے علاوہ، خدمتی اجلاس پر مُنادی کے سلسلے میں پیش کئے جانے والے مظاہروں کو توجہ سے دیکھنے اور سننے سے بھی ہماری مدد ہو گی۔ پیشکش کو استعمال کرنے کے سلسلے میں جُوں جُوں ہمارا تجربہ بڑھے گا ہمیں اِس کی تیاری کرنے میں کم وقت لگے گا۔ علاوہ‌ازیں، ہر مرتبہ مُنادی میں حصہ لینے سے پہلے اگر ہم اِس بات پر غور کرنے میں کچھ وقت صرف کرتے ہیں کہ ہم صاحبِ‌خانہ سے کیا بات کریں گے تو اِس سے ہماری پیشکش میں بہتری آئے گی اور ہم زیادہ مؤثر ثابت ہوں گے۔ ہمیں اپنے بیگ کو بھی دیکھ لینا چاہئے کہ آیا ہمارے پاس ضرورت کے مطابق لٹریچر موجود ہے۔‏

۴ کیا چیز ہمیں اپنی پیشکش کو یاد رکھنے میں مدد دے گی؟ جوکچھ ہم صاحبِ‌خانہ کو بتانا چاہتے ہیں اُس کی بار بار مشق کرنا ہمیں یاد رکھنے میں مدد دے گا۔ بعض بھائی‌بہنوں نے اپنے خاندانی بائبل مطالعے کے دوران مُنادی کے لئے مشق کرنے کو فائدہ‌مند پایا ہے۔ دیگر نے اپنی پیشکش کا خلاصہ کاغذ پر لکھ کر ساتھ لے جانے اور دروازے پر دستک دینے سے پہلے اُس پر نظر ڈالنے کو کافی مددگار پایا ہے۔‏

۵ تیاری کرنے کے فوائد:‏ اچھی تیاری ہمیں مُنادی میں زیادہ مؤثر بناتی ہے اور اس طرح ہمیں خدمت کرنے سے زیادہ خوشی حاصل ہوتی ہے۔ یوں ہم صاحبِ‌خانہ کے ساتھ بات‌چیت کرتے وقت گھبراہٹ کا شکار ہونے کی بجائے مطمئن رہتے ہیں۔ علاوہ‌ازیں، ہم یہ سوچتے رہنے کی بجائے کہ اب کیا کہیں صاحبِ‌خانہ کو زیادہ توجہ دینے کے قابل ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہم لٹریچر سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اس لئے اِسے پیش کرتے وقت بھی ہمیں کسی طرح کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔‏

۶ بائبل ہماری حوصلہ‌افزائی کرتی ہے کہ ”‏ہر نیک کام کے لئے مستعد رہیں۔“‏ (‏طط ۳:‏۱‏)‏ ذرا سوچیں کہ خوشخبری کی مُنادی کرنے سے اچھا اَور کونسا کام ہو سکتا ہے؟ پس اِس کام کے لئے اچھی تیاری کرنے سے ہم یہوواہ خدا کے لئے جلال کا باعث بنتے ہیں کیونکہ ہم اُس کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہم صاحبِ‌خانہ کے لئے بھی احترام ظاہر کرتے ہیں جس نے ہمارا پیغام سننے کے لئے آمادگی کا اظہار کِیا ہے۔—‏یسع ۴۳:‏۱۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں