اپنی خدمتگزاری کو بہتر بنائیں
۱ ہمارا آسمانی باپ اپنے خادموں کو روحانی طور پر ترقی کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ روحانی طور پر ترقی کرنے کے لئے خوشخبری کا لائق اور مؤثر خادم بننا ضروری ہے۔ پولس رسول نے مسیحی بزرگ تیمتھیس کی حوصلہافزائی کی کہ وہ روحانی کاموں میں مشغول رہے تاکہ اُس کی ترقی سب پر ظاہر ہو۔ (۱-تیم ۴:۱۳-۱۵) ہم سب کو اپنی منادی کرنے کی لیاقت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ تجربہکار مبشروں کو بھی ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔
۲ نشانے قائم کریں: اگر ہم روحانی طور پر ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کونسے نشانے قائم کرنے کی ضرورت ہے؟ ہم اپنی روح کی تلوار، بائبل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ (افس ۶:۱۷) شاید ہمیں اپنی خدمتگزاری کے کسی خاص حلقے جیسےکہ گلیکوچوں میں، ٹیلیفون پر یا کاروباری علاقے میں گواہی دینے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ہم واپسی ملاقاتیں کرنے کے اپنے طریقۂکار کو مؤثر بنانے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، ہم بائبل کے مطالعے شروع کرانے اور اِنہیں جاری رکھنے میں بہتری لانے کا نشانہ قائم کر سکتے ہیں۔
۳ فراہمیوں سے فائدہ اُٹھائیں: کلیسیائی اجلاس بالخصوص مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اجلاس ہمیں مؤثر مناد بننے میں مدد دینے کے لئے ترتیب دئے گئے ہیں۔ جب ہم اجلاسوں کی تیاری کرتے، اِن پر حاضر ہوتے اور وہاں دی جانے والی مشورت پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں تو ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔—۲-کر ۹:۶۔
۴ ہمیں مؤثر مناد بننے کے لئے ایک دوسرے کی مدد بھی کرنی چاہئے۔ (امثا ۲۷:۱۷) اپنے ساتھ منادی کرنے والے بہن یا بھائی کی پیشکش کو غور سے سننا ہمیں بہتری لانے میں مدد دے گا۔ اِس کے علاوہ، ہمارے کتابی مطالعے کا نگہبان بھی ہماری مدد کرنے کے لئے اضافی بندوبست بنا سکتا ہے۔ مؤثر مناد بننے اور خدمتگزاری سے خوشی حاصل کرنے کے لئے کسی تجربہکار پائینر یا مبشر کی مدد بھی ہمارے لئے ایک برکت ثابت ہوگی! اگر کوئی نیا مبشر ہمارے کتابی مطالعے پر حاضر ہوتا ہے تو ہم اُسے اپنے ساتھ منادی کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔
۵ آجکل منادی کے ذریعے ایک اہم کام انجام دیا جا رہا ہے۔ جب ہم یہوواہ کے حضور ”حمد کی قربانی“ چڑھاتے ہیں تو ہم اُسے اپنی بہترین چیز پیش کرتے ہیں۔ (عبر ۱۳:۱۵) اگر ہم اپنے منادی کے کام میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم ایسے کام کرنے والے ہوں گے ”جس کو شرمندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتا ہو۔“—۲-تیم ۲:۱۵۔