مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
اپریل ۲۸، ۲۰۰۸ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے اعادے میں مندرجہذیل سوالات پر غور کِیا جائے گا۔ سکول اوورسیئر ۳۰ منٹ کے لئے مارچ ۳ تا اپریل ۲۸، ۲۰۰۸ کے ہفتوں میں پیش کئے جانے والے مواد کا اعادہ کرے گا۔
تقریری لیاقت
۱. کسی شخص کی ترقی اُسکی گفتگو سے کیسے ظاہر ہوتی ہے؟ [ایچٹی ص. ۹۳ پ. ۶]
۲. مسیحی خدمتی سکول میں نام درج کرانے والوں کو دی جانے والی مشورت کی بنیاد کیا ہے؟ [ایچٹی ص. ۴ پ. ۱، ۲]
۳. امثال ۱۹:۲۰ کے الفاظ کا اطلاق اُن طالبعلموں پر کیسے ہوتا ہے جو خدا کے کلام اور کلیسیائی اجلاسوں سے تربیت حاصل کرتے ہیں؟ [ایچٹی ص. ۷ پ. ۱۷، ص. ۱۱ پ. ۱۸، ۱۹]
۴. تقریر پیش کرتے وقت خاص نکات کو اُجاگر کرنا کیوں اہم ہے؟ (امثا ۲۰:۵؛ متی ۱۶:۱۳-۱۶؛ یوح ۱۱:۲۶) [ایچٹی ص. ۱۲ پ. ۲]
۵. سامعین کے لئے مواد کو عملی بنانے کے لئے کن باتوں کو تقریر میں شامل کِیا جانا چاہئے؟ [ایچٹی ص. ۱۳ پ. ۷، ۸]
تفویض نمبر ۱
۶. مرقس کی انجیل میں خدا کی بادشاہت کے ذریعے ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لئے بعض کونسے راہنما اُصول بتائے گئے ہیں؟ [ایسآئی ص. ۱۸۶ پ. ۳۲]
۷. ابدی زندگی کی بخشش پر غور کرتے وقت ہم یہوواہ خدا کو فیاضی سے اَجر دینے والا کیسے خیال کر سکتے ہیں؟ [م۰۵ ۱/۸ ص. ۲۸ پ. ۱۱]
۸. ہم جدعون کی کہانی سے کیا سبق سیکھتے ہیں؟ [م۰۵ ۱۵/۷ ص. ۱۶ پ. ۷، ۸]
۹. ہم یہوواہ کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ [م۰۶ ۱/۱ ص. ۲۸ پ. ۱۵]
۱۰. لوقا کی انجیل عبرانی صحائف کے الہامی ہونے پر ہمارے اعتماد کو کیسے بڑھاتی ہے؟ [ایسآئی ص. ۱۹۲ پ. ۳۰، ۳۱]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۱۱. جب ایک شخص نے یسوع کو ”نیک اُستاد“ پکارا تو اُس نے اعتراض کیوں کِیا؟ (مر ۱۰:۱۷، ۱۸) [م۰۸ ۱۵/۲ ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے—مرقس کی کتاب سے اہم نکات“]
۱۲. یسوع نے اسرائیلی قوم کے لئے انجیر کے درخت کی تمثیل کیوں استعمال کی؟ (مر ۱۱:۱۲-۱۴، ۲۰، ۲۱) [م۰۳ ۱۵/۵ ص. ۲۶ پ.۲، ۳]
۱۳. خدا کی رُوحاُلقدس کے نزول اور اُس کی قدرت کے زیرِسایہ ”حاملہ“ ہونے کے بارے میں مریم کو بتاتے وقت فرشتے کے الفاظ کس بات کی نشاندہی کرتے ہیں؟ (لو ۱:۳۰، ۳۱، ۳۴، ۳۵) [م۰۸ ۱۵/۳ ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے—لوقا کی کتاب سے اہم نکات“]
۱۴. کیا یسوع کے شاگرد واقعی وہ کام کر رہے تھے ”جو سبت کے دن کرنا روا نہیں“ تھا؟ (لو ۶:۱، ۲) [جیٹی ۳۱]
۱۵. مرتھا کو دی گئی یسوع کی مشورت سے ہم کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (لو ۱۰:۴۰-۴۲) [م۹۹ ۱/۹ ص. ۳۱]