یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏08 ص.‏ 4-‏5
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 4/‏08 ص.‏ 4-‏5

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت اُن لوگوں کے پاس بھی جائیں جو تنظیم کے ساتھ باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن میموریل یا دیگر خاص موقعوں پر ضرور حاضر ہوتے ہیں۔ بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کی غرض سے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کو پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ جون:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ جولائی اور اگست:‏ ذیل میں درج ۳۲ صفحات کے بروشرز میں سے کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟،‏ زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏،‏ جاگتے رہو!‏،‏ ‏”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں“‏،‏ مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟‏ اور سب لوگوں کے لئے ایک کتاب۔‏

▪ ڈسٹرکٹ کنونشن بیج کارڈ برائے ۲۰۰۸ لٹریچر کے ساتھ بھیج دئے جائیں گے۔ اِن کے لئے درخواست بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ ہر کلیسیا کے مبشروں کی تعداد کی مناسبت سے ۲۵ کارڈز بنڈل کی صورت میں بھیجے جائیں گے۔ اگر کلیسیا کو اضافی بیج کارڈ درکار ہیں تو لٹریچر ریکوسٹ فارم (‎S-14‎) پر اِن کے لئے درخواست بھیجیں۔ اگر کلیسیا میں پلاسٹک بیج ہولڈر کی ضرورت ہے تو اِن کے لئے بھی درخواست بھیج دیں۔‏

▪ کلیسیا کے سیکرٹریوں کو درخواست برائے ریگولر پائنیر خدمت (‎S-205‎) اور درخواست برائے امدادی پائنیر خدمت (‎S-205 b‎) کے درخواست فارم وافر مقدار میں اپنے پاس رکھنے چاہئیں۔ لٹریچر ریکوسٹ فارم (‎S-14‎) پر اِن کا آرڈر دیا جا سکتا ہے۔ اپنے پاس کم‌ازکم ایک سال کی رسد رکھیں۔ کلیسیاؤں کو باقاعدہ پائنیر کا درخواست فارم ٹرانسلیشن آفس کو بھیجنے سے پہلے اِس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ اِسے صحیح طریقے سے پُر کِیا گیا ہے۔‏

▪ ٹرانسلیشن آفس کے لئے تمام صدارتی نگہبانوں اور سیکرٹریوں کے پتے اور ٹیلیفون نمبر کا تازہ‌ترین ریکارڈ رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر اُن میں کسی وقت تبدیلی ہوتی ہے تو کلیسیائی خدمتی کمیٹی کو صدارتی نگہبان/‏سیکرٹری کے پتے کی تبدیلی کا فارم (‎S-29‎) بھر کر اور دستخط کرکے بِلاتاخیر ٹرانسلیشن آفس کو بھیج دینا چاہئے۔ اِس میں علاقے کے ٹیلیفون کوڈز کی تبدیلی بھی شامل ہے۔‏

▪ جب آپ کسی دوسرے مُلک میں جاتے ہیں اور اِس دوران آپ اجلاسوں، اسمبلی یا ڈسٹرکٹ کنونشن پر جانے کا منصوبہ بناتے ہیں تو تاریخوں، اوقات اور مقامات کی بابت معلومات کے سلسلے میں برانچ دفتر کو لکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں