غمزدہ لوگوں کو تسلی دیں
۱. غمزدہ اشخاص کو تسلی کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟
۱ کسی عزیز کی موت خاص طور پر اُن لوگوں کے لئے گہرے صدمے کا سبب بنتی ہے جو یہ نہیں جانتے کہ خدا کی بادشاہی میں مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا۔ (۱-تھس ۴:۱۳) بہتیرے لوگ اکثر پوچھتے ہیں: ’انسان کیوں مرتے ہیں؟ مرنے کے بعد اُن کے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ کیا مَیں اپنے پیاروں کو پھر کبھی دیکھ پاؤں گا؟‘ نیچے چند ایسے مشورے دئے گئے ہیں جنہیں ہم منادی کے دوران ایسے لوگوں کو تسلی دینے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں جو اپنے کسی رشتےدار یا دوست کی موت کے باعث غمزدہ ہیں۔—یسع ۶۱:۲۔
۲. اگر کوئی شخص ہمیں بتاتا ہے کہ اُس کے خاندان میں کسی کی وفات ہوگئی ہے تو اِس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
۲ گھربہگھر کی منادی کے دوران: شاید منادی کے دوران ملنے والا کوئی شخص ہمیں بتائے کہ حال ہی میں اُس کے خاندان میں کسی کی وفات ہو گئی ہے۔ کیا وہ بہت زیادہ غمزدہ ہے؟ کیا اُس کا گھر سوگواروں سے بھرا ہوا ہے؟ ایسی صورتحال میں بہتر ہوگا کہ مختصر سی گواہی دیں اور زیادہ دیر تک وہاں نہ ٹھہریں۔ (واعظ ۳:۱، ۷) ہم اُس کے ساتھ اظہارِافسوس کرنے بعد اُسے کوئی موزوں اشتہار، رسالہ یا بروشر دے سکتے ہیں۔ اِس کے بعد، ہم کسی مناسب وقت پر اُس کے پاسبائبل سے تسلی دینے کے لئے جا سکتے ہیں۔
۳. اگر حالات اجازت دیں تو ہم سوگوار صاحبِخانہ کے ساتھ کن صحائف کو پڑھ سکتے ہیں؟
۳ بعض اوقات شاید ہم یہ محسوس کریں کہ پہلی ملاقات پر سوگوار اشخاص کے ساتھ کچھ دیر کے لئے بائبل میں سے باتچیت کی جا سکتی ہے۔ تاہم یاد رکھیں کہ یہ اُن کے غلط نظریات کو جھوٹا ثابت کرنے کا وقت نہیں ہے۔ اِس موقع کو آپ اُن کے ساتھ مُردوں کی قیامت کے متعلق بائبل سے خدا کے وعدوں کو پڑھنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ (یوح ۵:۲۸، ۲۹) یا ہم اُنہیں یہ بتا سکتے ہیں کہ بائبل مُردوں کی حالت کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے۔ (واعظ ۹:۵، ۱۰) بائبل میں درج مُردوں کے جی اُٹھنے کا بیان اُنہیں تسلی فراہم کر سکتا ہے۔ (یوح ۱۱:۳۹-۴۴) اِس کے علاوہ، ہم اُن کی توجہ ایوب کے اُن الفاظ پر دلا سکتے ہیں جن میں اُس نے یہوواہ پر اپنے توکل کا اظہار کِیا تھا۔ (ایو ۱۴:۱۴، ۱۵) اپنی باتچیت کے اختتام پر ہم صاحبِخانہ کو بروشر مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ یا کوئی دوسرا موزوں بروشر اور اشتہار پیش کر سکتے ہیں۔ یاپھر ہم اُنہیں کتاب پاک صحائف کی تعلیم دے سکتے اور اُن کی توجہ سبق نمبر ۶ کی معلومات پر دلا سکتے ہیں۔ اِس کے بعد اُن کے پاس کسی اَور دن آنے کا بندوبست بنائیں۔
۴. تسلی فراہم کرنے کے دیگر کونسے مواقع ہیں؟
۴ دیگر مواقع پر: اگر جنازے کی تقریر کنگڈم ہال میں دی جاتی ہے تو کیا ایسے لوگ بھی وہاں حاضر ہوں گے جو گواہ نہیں ہیں؟ ایسی مطبوعات ضرور اپنے پاس رکھیں جن کے ذریعے اُنہیں تسلی دی جا سکتی ہے۔ بعض غمزدہ خاندانوں نے موزوں مطبوعات کے لئے بڑی قدردانی ظاہر کی ہے۔ بعضاوقات کسی شخص کی موت کی خبر اخبار میں شائع کر دی جاتی ہے۔ اِس سے کئی بہنبھائیوں کو سوگوار خاندانوں کو تسلی کے مختصر خط لکھنے کا موقع ملا ہے۔ ایک مرتبہ ایک شخص جس کی بیوی وفات پا گئی تھی اُسے ایک خط کے ساتھ چند اشتہار موصول ہوئے۔ وہ شخص اپنی بیٹی کے ساتھ مبشر کے گھر گیا اور اُس سے پوچھا: ”کیا آپ نے مجھے یہ خط بھیجا ہے؟ مَیں آپ سے بائبل کے متعلق اَور بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہوں!“ جب اُنہیں بائبل کے مطالعے کی پیشکش کی گئی تو اُنہوں نے اِسے خوشی سے قبول کر لیا اور کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیا۔
۵. ہمیں غمزدہ لوگوں کو تسلی فراہم کرنے کے مناسب موقعوں کی تلاش میں کیوں رہنا چاہئے؟
۵ واعظ ۷:۲ کہتی ہے: ”ماتم کے گھر میں جانا ضیافت کے گھر میں داخل ہونے سے بہتر ہے۔“ ایک خوشباش شخص کی نسبت غمزدہ شخص خدا کے کلام کو زیادہ دلچسپی سے سنتا ہے۔ ہمیں ایسے لوگوں کو تسلی فراہم کرنے کے مناسب موقعوں کی تلاش میں رہنا چاہئے جن کے عزیز وفات پا گئے ہیں۔