یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏08 ص.‏ 7
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک صحائف کی تعلیم—‏بائبل مطالعہ کرانے کیلئے بنیادی کتاب
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • لوگوں کو پاک صحائف کی تعلیم پر عمل کرنا سکھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • سوالی‌بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • جس طرح علم کی کتاب کے ذریعے شاگرد بنائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 1/‏08 ص.‏ 7

سوالی بکس

▪ ہمیں اپنے بائبل طالبعلموں کے ساتھ کن دو کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہئے؟‏

بائبل مطالعے شروع کرانے اور اُنہیں جاری رکھنے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم ایک بنیادی کتاب ہے۔ اگرچہ بائبل مطالعہ شروع کرانے کے لئے کسی اَور اشاعت مثلاً، ایک موزوں اشتہار کو استعمال کرنا غلط نہیں توبھی جتنی جلدی ممکن ہو کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے مطالعہ شروع کرانے کی کوشش کریں۔ بائبل مطالعے شروع کرانے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو استعمال کرنے سے بہت عمدہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔‏

جب کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے مطالعہ مکمل ہو جاتا ہے اور طالبعلم روحانی طور پر ترقی کر رہا ہے تو کتاب سچے خدا کی عبادت کریں سے مطالعہ شروع کرانا چاہئے۔ (‏کل ۲:‏۷‏)‏ صفحہ ۲ پر اِس کتاب کا مقصد بیان کِیا گیا ہے:‏ ”‏ہمیں بائبل کی سچائی کے بارے میں یہ بھی ’‏بخوبی معلوم کرنا چاہئے کہ اُس کی چوڑائی اور لمبائی اور اُونچائی اور گہرائی کتنی ہے۔‘‏ (‏افسیوں ۳:‏۱۸‏)‏ ایسا کرنے میں یہ کتاب آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ اس کے ذریعے آپ روحانی طور پر ترقی کریں اور آپ کو اُس راستے پر چلنے میں مدد مل جائے جو زندگی کو پہنچاتا ہے۔“‏

اگر طالبعلم دونوں کتابیں مکمل کرنے سے پہلے ہی بپتسمہ لینے کے لائق ہو جاتا ہے تو دوسری کتاب کو مکمل کرنے کے لئے مطالعہ جاری رکھیں۔ اگرچہ طالبعلم بپتسمہ لے لیتا ہے توبھی مطالعہ کرانے والا مبشر وقت، واپسی ملاقات اور مطالعے کی رپورٹ ڈال سکتا ہے۔ مطالعہ کرانے والے مبشر کے ساتھ جانے والا دوسرا مبشر بھی اپنی رپورٹ میں اِس وقت کو شامل کر سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں