یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏07 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۱۰
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۱۷
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۲۴
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۳۱
  • ہفتہ شروع از جنوری ۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 12/‏07 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از دسمبر ۱۰

گیت ۲۷

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے دسمبر کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-‏دسمبر کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۸۔ سکول کے نگہبان کے ذریعے تقریر۔ اکتوبر ۲۰۰۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے مقامی کلیسیا کی ضرورت کے مطابق اہم نکات کو اُجاگر کریں۔ امدادی مشیر کی ذمہ‌داری کے بارے میں بتائیں۔ ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی کے اہم نکات میں حصہ لینے، سکول میں ملنے والی تقاریر کو سرگرمی سے تیار اور پیش کرنے اور فنِ‌تقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے کے مشوروں کا اطلاق کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏شکستہ‌دلوں کو تسلی دیں۔“‏a ایک یا دو مقامی تجربے مختصراً بیان کریں۔‏

گیت ۲۹

ہفتہ شروع از دسمبر ۱۷

گیت ۳۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ دسمبر ۳۱ کے ہفتہ میں خدمتی اجلاس کے دوران پیش کئے جانے والے حصے کی تیاری کرنے کے لئے ویڈیو جہیوواز وٹنسز—‏آرگنائزڈ ٹو شئیر دی گُڈ نیوز دیکھنے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏خدمتگزاری کے لئے اپنے جوش کو برقرار رکھیں۔“‏b ایک ایسے مبشر کا انٹرویو لیں جو بڑی سرگرمی سے خدمتگزاری میں حصہ لیتا ہے۔ اُس سے پوچھیں:‏ خدمتگزاری کے لئے اپنے جوش کو برقرار رکھنے کی خاطر آپ نے کونسی کوششیں کی ہیں؟ اپنے جوش کو برقرار رکھنے میں کس چیز نے آپ کی مدد کی ہے؟‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏حق پر گواہی دینے والے رسالے پیش کریں۔“‏c نومبر ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ سے تبصرے کرنے کی دعوت دیں۔ جنوری-‏مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-‏مارچ کے جاگو!‏ کو پڑھنے کے لئے سامعین کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ نیز، اُنہیں بتائیں کہ اِن رسالوں کو اگلے ہفتے اجلاس پر ساتھ لیکر آئیں۔‏

گیت ۴۱

ہفتہ شروع از دسمبر ۲۴

گیت ۴۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق‌نامے پڑھ کر سنائیں۔ جنوری کی پیشکش کے بارے میں بتائیں اور اِس سے متعلق مظاہرہ کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ حالیہ رسالے پیش کرنے کے لئے تیاری کریں۔ سامعین کے ساتھ جنوری-‏مارچ کے مینارِنگہبانی اور جنوری-‏مارچ کے جاگو!‏ پر مبنی بات‌چیت۔ ہر شمارے کا مختصر جائزہ پیش کرنے کے بعد سامعین سے پوچھیں کہ کونسے مضامین مُنادی میں لوگوں کی دلچسپی کے حامل ہو سکتے ہیں اور کیوں۔ سامعین کو بعض ایسے مضامین کے بارے میں تجاویز پیش کرنے کی دعوت دیں جنہیں وہ خدمتگزاری میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مُنادی میں بات‌چیت شروع کرنے کے لئے کونسا سوال پوچھا جا سکتا ہے؟ اِس کے بعد مضمون میں درج کونسا صحیفہ پڑھا جا سکتا ہے؟ مضمون کے ساتھ صحیفے کا تعلق کیسے واضح کِیا جا سکتا ہے؟ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دی گئی مجوزہ پیشکشوں یا سامعین کی بیان‌کردہ کسی پیشکش کو استعمال کرتے ہوئے اِن رسالوں کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏کم‌ازکم ایک بائبل مطالعہ ضرور کرائیں۔“‏d حال ہی میں بائبل مطالعہ شروع کرانے والے ایک یا دو مبشروں کا انٹرویو لیں۔ بائبل مطالعہ کس طرح شروع ہوا؟ مطالعہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟‏

گیت ۵۱

ہفتہ شروع از دسمبر ۳۱

گیت ۵۵

۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ مبشروں کو دسمبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ خدائی عقیدت کی تحریک دینے والی قوت۔ مینارِنگہبانی مارچ ۱، ۱۹۹۰ صفحہ ۳۰-‏۳۲ کے مواد پر مبنی حوصلہ‌افزا تقریر۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏ہمارے زمانے میں مُنادی کی عظیم‌ترین مہم!‏“‏e سامعین کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُن کے رشتہ‌داروں، واقف‌کاروں، واپسی ملاقاتوں اور بائبل طالبعلموں نے ویڈیو جیہوواز وٹنسز—‏آرگنائزڈ ٹو شیئر دی گُڈ نیوز کو دیکھنے کے بعد کونسا مثبت ردِعمل ظاہر کِیا ہے۔‏

گیت ۵۷

ہفتہ شروع از جنوری ۷

گیت ۸۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ صرف خداوند میں شادی کریں۔ ایک بزرگ کے ذریعے مینارِنگہبانی مئی ۱۵، ۲۰۰۱ کے صفحہ ۱۸-‏۲۱، پیراگراف ۸-‏۱۰ اور ۱۶-‏۱۸ پر مبنی تقریر۔ اُن بہن‌بھائیوں کی تعریف کریں جو کلیسیا سے باہر شادی کے مواقع حاصل ہونے کے باوجود بائبل اصولوں کے مطابق وفادار رہے ہیں۔‏

گیت ۸۸

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اِسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں