یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏07 ص.‏ 1
  • کم‌ازکم ایک بائبل مطالعہ ضرور کرائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کم‌ازکم ایک بائبل مطالعہ ضرور کرائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے اپنے منصوبوں کو پورا کر سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • کیا آپ لوگوں کو شاگرد بنانے میں مدد کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • حصہ ۱:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے منعقد کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 12/‏07 ص.‏ 1

کم‌ازکم ایک بائبل مطالعہ ضرور کرائیں

۱ یسوع مسیح نے فرمایا:‏ ”‏اپنی آنکھیں اُٹھا کر کھیتوں پر نظر کرو کہ فصل پک گئی ہے۔“‏ (‏یوح ۴:‏۳۵‏)‏ یسوع کے اِن الفاظ کا اطلاق خاص طور پر اُس کام پر ہوتا ہے جو آجکل مسیحی خادم کر رہے ہیں۔‏

۲ یہوواہ کی راہوں کے بارے میں سیکھنے کی خواہش رکھنے والے لوگوں کو ابھی تک تلاش کِیا جا رہا ہے۔ ہر سال بڑی تعداد میں نئے شاگردوں کو بپتسمہ لیتے دیکھنا اِس بات کا ثبوت ہے۔ اگر آپ بائبل مطالعہ کرانے میں حقیقی دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‏

۳ نشانہ قائم کریں:‏ سب سے پہلے تو بائبل مطالعہ شروع کرانے کا نشانہ بنائیں۔ مُنادی کرتے وقت اپنے اِس نشانے کو ذہن میں رکھیں۔ مسیحیوں کے طور پر ہمیں مُنادی کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم دینے کی ذمہ‌داری بھی سونپی گئی ہے۔ اِس لئے ہم سب کو بائبل مطالعہ کرانے کے مختلف مواقع کی تلاش میں رہنا چاہئے۔—‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

۴ چند اہم باتوں کو یاد رکھیں:‏ بائبل مطالعہ حاصل کرنے کے لئے بادشاہتی مبشروں کو پُرزور دُعا بھی کرنی چاہئے۔ کیونکہ بعض‌اوقات لوگ بائبل کو سمجھنے میں مدد حاصل کرنے کے لئے خدا سے التجا کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا شرف ہے کہ یہوواہ خدا ایسے لوگوں کو تلاش کرنے اور تعلیم دینے کے لئے ہمیں استعمال کر رہا ہے!‏—‏حج ۲:‏۷؛‏ اعما ۱۰:‏۱، ۲‏۔‏

۵ ایک بہن کی مثال پر غور کریں۔ اُس نے بائبل مطالعہ حاصل کرنے کے لئے دُعا کی اور پھر اشتہار کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟‏ کی کاپیاں اپنے کام کی جگہ پر رکھ دیں۔ ایک خاتون نے وہاں سے ایک اشتہار لیا اور اِسے پورا پڑھنے کے بعد اِس کے آخر پر دیا گیا کوپن پُر کرنے لگی۔ جب بہن نے یہ دیکھا تو اُس نے اِس خاتون کے ساتھ بات‌چیت کی اور یوں وہ ایک بائبل مطالعہ شروع کرانے کے قابل ہوئی۔‏

۶ بائبل مطالعہ کرانے کے اپنے عزم کو پورا کرنے کے لئے آپ اُن مبشروں سے بھی مدد لے سکتے ہیں جو بائبل مطالعے کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اِس نشانے کو حاصل کرنے کے لئے خدا سے دُعا کرنے کے ساتھ ساتھ دستیاب مدد سے بھی بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ جلد ہی آپ بائبل مطالعہ کرانے سے حاصل ہونے والی خوشی کا تجربہ کرنے کے قابل ہوں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں