یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏07 ص.‏ 1
  • خدمتگزاری کے لئے اپنے جوش کو برقرار رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتگزاری کے لئے اپنے جوش کو برقرار رکھیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏روحانی جوش میں بھرے رہو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • کیا آپ مارچ اور اپریل میں یہوواہ اور یسوع جیسی سرگرمی دِکھائیں گے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • مُنادی کے کام میں اپنا جوش برقرار رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • مسیح کی پوری پیروی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 12/‏07 ص.‏ 1

خدمتگزاری کے لئے اپنے جوش کو برقرار رکھیں

۱ سن ۱۹۹۲ سے، یہوواہ کے گواہوں نے ہر سال بادشاہت کی مُنادی کرنے اور شاگرد بنانے کے عالمگیر کام میں بڑی سرگرمی سے ایک ارب سے زائد گھنٹے صرف کئے ہیں۔ اِس شاندار کام میں حصہ لینا ہمارے لئے کس قدر خوشی کا باعث ہے!‏—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

۲ اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہوواہ خدا اِس ”‏اخیر زمانہ“‏ میں خدمتگزاری کو انجام دینے کے لئے ہماری مدد کرتا ہے۔ اِس لئے ہمیں اُس کی حمد اور شکرگزاری کرنی چاہئے۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ مُنادی کرنے اور شاگرد بنانے کے اہم کام میں سرگرمی سے حصہ لیتے رہنے کے لئے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے؟‏

۳ جوش برقرار رکھنے کی وجہ:‏ خدا اور پڑوسی کے لئے گہری محبت اور اپنی مخصوصیت پر قائم رہنے کی دلی خواہش سے ہمیں بادشاہت کی مُنادی کرنے کی تحریک ملتی ہے۔ (‏متی ۲۲:‏۳۷-‏۳۹؛‏ ۱-‏یوح ۵:‏۳‏)‏ اِس کے علاوہ، محبت ہمیں مُنادی کے کام میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے مختلف قربانیاں دینے پر اُکساتی ہے۔—‏لوقا ۹:‏۲۳‏۔‏

۴ جوش برقرار رکھنے کے لئے کوشش کریں:‏ ہمارا دشمن شیطان خدمتگزاری کے لئے ہمارے جوش کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ وہ ہمیں بے‌حوصلہ کرنے کے لئے ہمارے علاقے میں لوگوں کی بے‌حسی، دُنیا کی فکروں، روزمرّہ زندگی کے دباؤ اور بیماری کو استعمال کرتا ہے۔‏

۵ لہٰذا، ہمیں اپنے جوش کو برقرار رکھنے کے لئے سخت کوشش کرنی چاہئے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی ”‏پہلی سی محبت“‏ کو قائم رکھیں۔ اِس کے لئے ہمیں خدا کے کلام بائبل کو باقاعدہ پڑھنے اور اِس پر غوروخوض کرنے کی ضرورت ہے۔ نیز، ہمیں اُن تمام فراہمیوں سے بھی فائدہ اُٹھانا چاہئے جو یہوواہ خدا ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔—‏مکا ۲:‏۴؛‏ متی ۲۴:‏۴۵؛‏ زبور ۱۱۹:‏۹۷‏۔‏

۶ بائبل پیشینگوئیاں واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں کہ بُرے لوگوں کو تباہ کرنے کے لئے یہوواہ کا دن بہت جلد آنے والا ہے۔ (‏۲-‏پطر ۲:‏۳؛‏ ۳:‏۱۰‏)‏ پس آئیں اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بادشاہت کی مُنادی کرنے اور شاگرد بنانے کے عالمگیر کام میں بھرپور حصہ لینے سے خدمتگزاری کے لئے اپنے جوش کو برقرار رکھیں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں