خدمتی اجلاس کا شیڈول
نوٹ: کلیسیائیں ڈسٹرکٹ کنونشن ”مسیح کی پیروی کریں“ والے ہفتے میں نومبر اور دسمبر کے دوران ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں ہر ہفتے کے لئے دئے جانے والے خدمتی اجلاس کے شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔ اگر موزوں ہو تو کنونشن سے ایک ہفتہ پہلے والے خدمتی اجلاس کے آخری حصے میں ۱۵ منٹ کے لئے اِس مہینے کی خدمتگزاری میں دئے گئے ضمیمے کی مشورت اور یاددہانیوں کی دُہرائی کریں۔ کنونشن کے ایک یا دو مہینے بعد خدمتی اجلاس میں (غالباً مقامی ضروریات کے تحت) ۱۵ سے ۲۰ منٹ کے لئے کنونشن کے اُن نکات کی دُہرائی کریں جو میدانی خدمتگزاری میں مبشروں کے لئے فائدہمند ثابت ہوئے ہیں۔ یہ حصہ خدمتی نگہبان کو پیش کرنا چاہئے۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ وہ اِن معلومات کو منادی میں کیسے استعمال کر رہے ہیں یا کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۸
گیت ۱۴۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے اکتوبر کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ اگرچہ دونوں رسالے سیٹ کی صورت میں پیش کئے جانے چاہئیں توبھی صرف ایک ہی رسالے کو نمایاں کیا جانا چاہئے۔
۲۰ منٹ: یہوواہ کی تنظیم کی قربت میں رہیں۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے باب ۱۷ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔
۱۵ منٹ: ”ہم خوشی سے یہوواہ کی خدمت میں مشغول رہتے ہیں!“a اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو حوالہشُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۱۶۵
ہفتہ شروع از اکتوبر ۱۵
گیت ۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۲۰ منٹ: کیا بائبل تعلیم آپ کے طالبعلموں کے دل تک پہنچ رہی ہے؟ مینارِنگہبانی فروری ۱، ۲۰۰۵ کے صفحہ ۲۸-۳۰ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ سامعین کو اِس بات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم میں دئے گئے سوالات طالبعلم کے دل تک پہنچنے میں ہماری مدد کیسے کرتے ہیں۔ چند مثالوں پر غور کریں: باب ۱، پیراگراف ۱۹؛ باب ۲، پیراگراف ۴؛ باب ۳؛ پیراگراف ۲۴ اور باب ۴، پیراگراف ۱۸۔ مبشروں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اِس کتاب کے مختلف حصوں کا مؤثر استعمال کریں۔
۱۵ منٹ: ”ڈسٹرکٹ کنونشن ’مسیح کی پیروی کریں‘ کے اشتہار پیش کرنے کی عالمگیر مہم۔“b پیراگراف ۳ پر باتچیت کرتے ہوئے سامعین کو گزشتہ سال ڈسٹرکٹ کنونشن کے دعوتناموں کی تقسیم کے دوران پیش آنے والے مقامی تجربات بیان کرنے یا پھر ۲۰۰۷ کی سالانہ کتاب کے صفحہ ۷ تا ۱۰ کے مواد پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔
گیت ۳
ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۲
گیت ۱۹۵
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیقنامے پڑھ کر سنائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے نومبر کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-دسمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۳۰ منٹ: ”مسیح کی پیروی کرنے سے خدا کو جلال دیں۔“c اس حصے کو کلیسیا کا سیکرٹری پیش کرے گا۔ کلیسیا کو کنونشن کے بندوبست کی بابت بتائیں۔ اس کے علاوہ، بکس ”ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں“ پر باتچیت کریں۔
گیت ۴
ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۹
گیت ۱۸۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو اکتوبر کے مہینے کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ نومبر کی پیشکش بتائیں اور اس کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: ”کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے مطالعے سے لطف اُٹھائیں۔“ یہ حصہ ستمبر ۲۰۰۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ پر دیا گیا ہے۔d سامعین کی توجہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے مطالعے کے لئے دئے گئے شیڈول پر دلائیں۔
۲۰ منٹ: ”غریبوں کیلئے اُمیدافزا پیغام۔“e پیراگراف ۲ پر باتچیت کرتے ہوئے مینارِنگہبانی ستمبر ۱، ۲۰۰۳ کے صفحہ ۳۲ سے تبصرے شامل کریں۔
گیت ۱۴
ہفتہ شروع از نومبر ۵
گیت ۱۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: خدائی حکمت کے ذریعے اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔ مینارِنگہبانی جنوری ۱، ۲۰۰۵ کے صفحہ ۲۳-۲۷ پر مبنی تقریر۔
۲۰ منٹ: ”ایک دوسرے کیلئے حوصلہافزائی کا باعث بنیں۔“f سامعین کو یہ تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے اپنی کلیسیا میں سرکٹاوورسئیر کے دورے کے دوران اُن سے کیسے حوصلہافزائی حاصل کی ہے۔ پہلے سے ایک یا دو تبصروں کا بندوبست کِیا جا سکتا ہے۔
گیت ۱۶
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
f تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔