کلیسیائی کتابی مطالعے کا بندوبست ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟
۱. ہمارے پانچوں ہفتہوار اجلاس ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟
۱ ہمارے پانچوں ہفتہوار اجلاس طریقۂکار اور مقصد کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ لیکن یہ تمام اجلاس ”محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دینے“ میں ہماری مدد کرنے کے لئے اہم ہیں۔ (عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) کلیسیائی کتابی مطالعے کے بندوبست کے چند منفرد اور مفید پہلو کونسے ہیں؟
۲. کتابی مطالعے کے چھوٹے گروپ میں باہم جمع ہونے کے کیا فوائد ہیں؟
۲ روحانی ترقی کے لئے مددگار: دوسرے کلیسیائی اجلاسوں کی نسبت کتابی مطالعے پر لوگوں کی تعداد قدرے کم ہوتی ہے۔ اِس لئے دوسروں کے ساتھ دوستی کرنا آسان ہوتا ہے جس سے روحانی ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ (امثا ۱۸:۲۴) کیا آپ اپنے گروپ کے تمام بہنبھائیوں کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں؟ آپ اُنہیں منادی میں اپنے ساتھ کام کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ کتابی مطالعے کے بندوبست کی بدولت کتابی مطالعے کا نگہبان گروپ کے ہر فرد کے حالات کو جاننے اور اُنہیں ذاتی مدد فراہم کرنے کے قابل ہوتا ہے۔—امثا ۲۷:۲۳۔
۳. بائبل طالبعلموں کی کتابی مطالعے پر حاضر ہونے اور تبصرہ کرنے کی حوصلہافزائی کیسے کی جا سکتی ہے؟
۳ کیا آپ نے اپنے بائبل طالبعلموں کو کتابی مطالعے پر آنے کی دعوت دی ہے؟ ممکن ہے کہ دلچسپی رکھنے والے لوگ جو بڑے اجتماعات پر حاضر ہونے سے ہچکچاتے ہیں وہ کسی کے گھر پر چھوٹے اجلاس کی صورت میں حاضر ہونے سے اتنی گھبراہٹ محسوس نہ کریں۔ دوستانہ ماحول میں نوجوانوں اور نئے آنے والے اشخاص کے لئے جواب دینا آسان ہو سکتا ہے۔ گروپ کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس اِس میں حصہ لینے اور یہوواہ کی ستائش کرنے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں۔—زبور ۱۱۱:۱۔
۴. کتابی مطالعے کا بندوبست کن طریقوں سے موزوں ہے؟
۴ کتابی مطالعے عموماً بہنبھائیوں کی سہولت والی جگہوں پر منعقد کئے جاتے ہیں۔ اگرچہ سب کو اُن کے گھروں کے نزدیک کتابی مطالعے کی جگہ پر تفویض کرنا ممکن نہیں ہوتا توبھی اپنے تفویضشُدہ کتابی مطالعے پر حاضر ہونے کے لئے شاید اُنہیں دوسرے کلیسیائی اجلاسوں کی نسبت کم سفر کرنا پڑتا ہے۔ نیز، کتابی مطالعے کی جگہ کو منادی کے اجلاس کے لئے بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۵. ہم منادی کے سلسلے میں اپنے کتابی مطالعے کے نگہبان سے کیسے مدد حاصل کر سکتے ہیں؟
۵ خدمتگزاری کے لئے مددگار: کتابی مطالعے کا نگہبان ہر شخص کی مدد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ سب خدمتگزاری میں باقاعدہ اور خوشی سے شرکت کریں نیز ان کی خدمتگزاری پھلدار ہو۔ اِس لئے وہ گروپ میں سب کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرتا اور منادی کے مختلف حلقوں میں ذاتی مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کو منادی کا کوئی حلقہ مثلاً واپسی ملاقات کرنا مشکل لگتا ہے تو اپنے کتابی مطالعے کے نگہبان کو ضرور بتائیں۔ وہ شاید آپ کے لئے گروپ کے کسی تجربہکار مبشر کے ساتھ کام کرنے کا بندوبست بنا سکتا ہے۔ جب آپ کتابی مطالعے کے نگہبان کے مطالعہ کرانے کے عمدہ طریقوں پر غور کرتے ہیں تو اس سے بائبل مطالعوں پر تعلیم دینے کی آپ کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔—۱-کر ۴:۱۷۔
۶. ہمیں کتابی مطالعے کے بندوبست سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی کوشش کیوں کرنی چاہئے؟
۶ کتابی مطالعہ کا بندوبست کیا ہی شاندار برکت ہے! خدا کی طرف سے یہ پُرمحبت بندوبست زندگی کے کٹھن حالات میں روحانی طور پر قائم رہنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔—زبور ۲۶:۱۲۔