یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏07 ص.‏ 7
  • مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 8/‏07 ص.‏ 7

مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ

مندرجہ‌ذیل سوالات ہفتہ شروع از اگست ۲۷، ۲۰۰۷ کے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے تحت زیرِغور آئیں گے۔ سکول اوورسیئر جولائی ۲ تا اگست ۲۷، ۲۰۰۷ کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔‏

تقریری لیاقت

۱.‏ اگر کسی شخص کا تلفظ بہت خراب ہے تو کونسی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۱ پ.‏ ۲۵]‏

۲.‏ تقریر میں ربط کا کیا مطلب ہے، اور اِس میں کیا شامل ہے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۳ پ.‏ ۱، ۲]‏

۳.‏ آپ یہ کیسے جانتے ہیں کہ آیا کوئی نکتہ کلیدی ہے، اور منطقی ترتیب سے اس کا کیا تعلق ہے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۷ پ.‏ ۲۱]‏

۴.‏ تقریر کی مناسب بنیاد ڈالنے میں کیا شامل ہے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۵۸ پ.‏ ۳-‏۶]‏

۵.‏ مفہوم پر زور دینا کیا کردار ادا کرتا ہے، اور اسے کیا انجام دینا چاہئے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۲، ۶۳ پ.‏ ۱، ۲]‏

تفویض نمبر ۱

۶.‏ حزقی‌ایل کے مصنف ہونے کے علاوہ کتاب کے فہرستِ‌مسلمہ میں شامل اور مستند ہونے کے متعلق کیا کہا جا سکتا ہے؟ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۳۳ پ .‏ ۳]‏

۷.‏ ناانصافی کی برداشت کرنے والے ایک شخص میں کس خوبی کا ہونا ضروری ہے؟ [‏م۰۵ ۱/‏۶ ص.‏ ۲۹ پ.‏ ۴‏]‏

۸.‏ شیطان زندگی کی فکروں کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں انتشارِخیال میں کیسے ڈال سکتا ہے؟ [‏م۰۵ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۱۶ پ.‏ ۸‏]‏

۹.‏ دوستوں کا انتخاب کرتے وقت سنجیدہ غوروفکر کرنا کیوں اہم ہے؟ [‏م۰۵ ۱/‏۹ ص.‏ ۶ پ.‏ ۶‏]‏

۱۰.‏ کلیسیائی بزرگ اختیار کو عمل میں لاتے وقت معقول‌پسند بننے کے لئے یسوع مسیح کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟ [‏م۰۵ ۱۵/‏۹ ص.‏ ۲۳ پ.‏ ۱۴‏]‏

ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی

۱۱.‏ حزقی‌ایل ۹:‏۲-‏۴ میں کتانی لباس والا شخص کس کی نمائندگی کرتا ہے، اور ’‏پیشانی پر نشان‘‏ کس بات کی علامت ہے؟ [‏م۸۸/‏۹ ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۸]‏

۱۲.‏ حزقی‌ایل ۱۳:‏۳ کے مطابق دُنیائے‌مسیحیت کے مذہبی پیشوا ”‏احمق نبیوں“‏ کی طرح کیسے ”‏اپنی ہی رُوح کی پیروی“‏ کرتے ہیں؟ [‏م۹۹ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۱۵‏]‏

۱۳.‏ حزقی‌ایل ۱۸:‏۲ میں درج ”‏مثل“‏ بیان کرنے سے اسرائیلی کیا کرنے کی کوشش رہے تھے، اور ذمہ‌داری کے متعلق کس اہم سبق کو اُجاگر کِیا گیا ہے؟ [‏م۸۸/‏۹ ص.‏ ۲۱ پ.‏ ۱۰]‏

۱۴.‏ جب بائبل یہ کہتی ہے کہ بابلی لشکر نے یروشلیم کو گھیر لیا تو حزقی‌ایل ”‏گونگا“‏ ہو گیا تھا تو اِس کا کیا مطلب ہے؟ (‏حز ۲۴:‏۲۷؛ ۳۳:‏۲۲)‏ [‏م۰۳ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۲۹‏]‏

۱۵.‏ ”‏ماجُوؔج کی سرزمین“‏ کا ”‏جوؔج“‏ کون ہے، اور وہ یہوواہ کے لوگوں کو ختم کرنے کے لئے کب اُٹھے گا؟ (‏حز ۳۸:‏۲، ۱۶)‏ [‏م۹۷/‏۳ ص.‏ ۲۴، ۲۵ پ.‏ ۱-‏۳]‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں