ہم اپنے خدمتی شرف کی قدر کرتے ہیں!
۱ یہوواہ خدا نے شروع ہی سے اپنے خادموں کو اُن کی جنس، عمر یا حیثیت سے قطعِنظر مختلف طرح کے شرف عطا کئے ہیں۔ (لو ۱:۴۱، ۴۲؛ اعما ۷:۴۶؛ فل ۱:۲۹) وہ آجکل ہمیں کونسے شرف عطا کرتا ہے؟
۲ ہمارے چند شرف: ہمیں یہوواہ خدا سے تعلیم پانے کا شرف حاصل ہے۔ (متی ۱۳:۱۱، ۱۵) کلیسیائی اجلاسوں کے دوران اپنے تبصروں سے یہوواہ خدا کی ستائش کرنا بھی ایک شرف ہے جو ہمیں خوشی بخشتا ہے۔ (زبور ۳۵:۱۸) جب ہمیں تبصرے کرنے کا موقع ملتا ہے تو ہم گرمجوشی سے ایسا کرتے ہیں۔ اگر ہم کلیسیا میں ملنے والی ہر تفویض کو ایک اعزاز خیال کریں تو ہم اپنی پوری صلاحیت کو کام میں لاتے ہوئے اِسے پورا کرنے کے قابل ہوں گے۔ کنگڈمہال کی صفائیستھرائی کرنا اور اسے اچھی حالت میں رکھنا بھی ایک شرف ہے۔ کیا ہم باقاعدگی سے اِس کام میں حصہ لیتے ہیں؟
۳ اگرچہ لاکھوں لوگ اِس شک میں مبتلا ہیں کہ آیا خدا اُن کی دُعائیں سنتا ہے یا نہیں توبھی ہمیں یہ شرف حاصل ہے کہ کائنات کی سب سے بڑی ہستی ہماری دُعائیں سنتی ہے۔ (امثا ۱۵:۲۹) یہوواہ ذاتی طور پر اپنے خادموں کی دُعائیں سنتا ہے۔ (۱-پطر ۳:۱۲) خدا کے نزدیک جانے کے لئے وقت کی کوئی قید نہیں بلکہ ہمیں یہ شاندار نعمت حاصل ہے کہ ہم ”ہر وقت“ اپنے خالق سے دُعا کر سکتے ہیں!—افس ۶:۱۸۔
۴ ”خدا کے ساتھ کام کرنے والے“: ہمیں ’خدا کے ساتھ کام کرنے والوں‘ کے طور پر اُس کی بادشاہت کی منادی کرنے کا بہترین شرف حاصل ہے۔ (۱-کر ۳:۹) یہ کام اطمینان اور تازگی بخشتا ہے۔ (یوح ۴:۳۴) اگرچہ یہوواہ خدا کو منادی کا کام پورا کرانے کے لئے انسانوں کی ضرورت نہیں ہے توبھی اپنی محبت کے اظہار میں اُس نے ہمیں یہ شرف بخشا ہے۔ (لو ۱۹:۳۹، ۴۰) خدا نے ہر کسی کو اِس شرف سے نہیں نوازا ہے۔ لہٰذا، اِس کام میں شرکت کرنے والوں کو روحانی لیاقتوں پر پورا اُترنے اور اِنہیں قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ (یسع ۵۲:۱۱) کیا ہم منادی کو اپنے ہفتہوار معمول کا اہم حصہ بنانے سے اِس شرف کے لئے قدردانی ظاہر کرتے ہیں؟
۵ خدا کی طرف سے ملنے والے شرف ہماری زندگی کو بامقصد بنا دیتے ہیں۔ (امثا ۱۰:۲۲) اِنہیں کبھی بھی معمولی خیال نہ کریں! اپنے خدمتی شرف کے لئے قدردانی ظاہر کرنے سے ہم ”ہر اچھی بخشش اور ہر کامل انعام“ کے عطا کرنے والے کے طور پر اپنے آسمانی باپ کو خوش کرتے ہیں۔—یعقو ۱:۱۷۔