یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏07 ص.‏ 1
  • خاندان کے طور پر یہوواہ کی پرستش کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندان کے طور پر یہوواہ کی پرستش کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • مسیحی خاندان ملکر کام کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • خاندانوں کے لئے ایک خاص بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • خاندان کے ارکان خدمتگزاری میں―بھرپور حصہ لینے کیلئے کیسے تعاون کرتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • خاندان کو روحانی طور پر مضبوط بنانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 8/‏07 ص.‏ 1

خاندان کے طور پر یہوواہ کی پرستش کریں

۱ جس زمانے میں بائبل لکھی گئی تھی اُس وقت خاندان کے افراد روزمرّہ زندگی کے کام ملکر کرتے تھے۔ سب سے بڑھکر وہ یہوواہ کی پرستش بھی اکٹھے کِیا کرتے تھے۔ (‏احبا ۱۰:‏۱۲-‏۱۴؛ است ۳۱:‏۱۲)‏ آجکل بہتیرے ملکوں میں خاندانی افراد بہت کم مِل‌جُل کر کام کرتے ہیں۔ تاہم، مسیحی بطور خاندان ملکر کام کرنے اور خاص طور پر اکٹھے پرستش کرنے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔ خاندان کا بانی یہوواہ خدا خاندانوں کو اکٹھے پرستش کرتے دیکھ کر کتنا خوش ہوتا ہوگا!‏

۲ اکٹھے منادی کریں:‏ اکٹھے منادی کرنے سے خاندانی بندھن مضبوط ہوتا ہے۔ بزرگوں کو کلیسیا کے مختلف بہن‌بھائیوں کے علاوہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بھی باقاعدگی سے منادی کرنی چاہئے۔ (‏۱-‏تیم ۳:‏۴، ۵‏)‏ یہاں تک کہ تمام سفری نگہبان بھی مصروف شیڈول کے باوجود، اپنی بیویوں کے ساتھ منادی کرنے کے لئے وقت نکالتے ہیں۔‏

۳ اپنے بچوں کے ساتھ منادی کرنے والے والدین مبشر بننے میں اُن کی مدد کرتے ہیں۔ بچے نہ صرف منادی کے کام کے لئے اپنے والدین کی خوشی اور تسکین کو دیکھیں گے بلکہ یہوواہ خدا اور ساتھی انسانوں کے لئے ظاہر کی جانے والی اُن کی محبت کو بھی دیکھ پائیں گے۔ (‏است ۶:‏۵-‏۷)‏ جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو اُن کے ساتھ منادی کرنے کی اہمیت کم نہیں ہو جاتی۔ ایک جوڑے کے تین بیٹوں کی عمریں ۱۵ سے ۲۱ سال کے درمیان ہیں۔ وہ اُن کے ساتھ باقاعدہ منادی کرتے ہیں۔ والد اس حوالے سے بیان کرتا ہے کہ ”‏ہم ہر مرتبہ اُنہیں کوئی نئی بات سکھاتے ہیں۔ ہم اِس بات کا بھی یقین کر لیتے ہیں کہ یہ اُن کے لئے خوش‌کُن اور حوصلہ‌افزا ہو۔“‏

۴ اکٹھے تیاری کریں:‏ بہتیرے خاندانوں نے ملکر منادی کے لئے تیاری کرنے کو مفید پایا ہے۔ بچوں کو اپنے خاندان کے ساتھ صاحبِ‌خانہ یا مبشر بن کر پیشکش کی مشق کرنا اچھا لگتا ہے۔ بہتیرے خاندان خاندانی مطالعے کے آخر پر چند منٹ کے لئے ایسا کرتے ہیں۔‏

۵ جب ہم اپنے خاندان کے ساتھ اِس اہم اور تازگی‌بخش کام میں حصہ لیتے ہیں تو ہماری خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔ خاندان کے طور پر گھرباگھر منادی کرنا، واپسی ملاقاتیں کرنا اور بائبل مطالعے کرانا کسقدر خوش‌کُن کام ہے!‏ پس، جب آپ اپنے خاندان کے ساتھ ملکر یہوواہ کی پرستش کرتے ہیں تو آپ خوشی سے کہہ سکتے ہیں کہ ’‏اب مَیں اور میرا گھرانہ تو یہوواہ ہی کی پرستش کریں گے۔‘‏—‏یشو ۲۴:‏۱۵۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں