ہم لوگوں کے پاس باربار کیوں جاتے ہیں؟
۱. ہمارے منادی کرنے کے حوالے سے کونسا سوال اُٹھتا ہے؟
۱ ہم بہتیرے علاقوں میں باربار منادی کے لئے جاتے ہیں۔ صاحبِخانہ کے یہ کہہ دینے کے باوجود کہ وہ دلچسپی نہیں رکھتا ہم اُنہی گھروں میں باربار جاتے ہیں۔ ہم ماضی میں دلچسپی نہ دکھانے والے لوگوں کے پاس باربار کیوں جاتے ہیں؟
۲. ہمارے منادی میں ثابتقدم رہنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
۲ یہوواہ خدا اور لوگوں کے لئے محبت: منادی میں ثابتقدم رہنے کی بنیادی وجہ یہوواہ سے ہماری محبت ہے۔ ہمارا دل ہمیں دوسروں کو اپنے عظیم خدا کے بارے میں بتاتے رہنے کی تحریک دیتا ہے۔ (لو ۶:۴۵) یہوواہ کے لئے ہماری محبت ہمیں اُس کے حکموں کو ماننے اور دوسروں کی مدد کرنے کے لئے اُکساتی ہے۔ (امثا ۲۷:۱۱؛ ۱-یوح ۵:۳) اس کام کو ثابتقدمی سے انجام دینے کا انحصار لوگوں کے ردِعمل پر نہیں ہے۔ جب پہلی صدی کے مسیحیوں کو اذیت کا نشانہ بنایا گیا تو وہ منادی کرنے سے ”باز نہ آئے۔“ (اعما ۵:۴۲) جب لوگ ہمارے پیغام کو نہیں سنتے تو ہم بےحوصلہ ہونے کی بجائے ثابتقدم رہتے ہوئے یہوواہ کے لئے اپنی گہری محبت اور عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
۳. لوگوں کے لئے محبت ہمیں منادی جاری رکھنے میں کیسے مدد دے گی؟
۳ ہمارے ثابتقدم رہنے کی ایک اَور وجہ اپنے پڑوسی سے محبت ہے۔ (لو ۱۰:۲۷) یہوواہ خدا کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا۔ (۲-پطر ۳:۹) اپنے علاقے میں باربار کام کرنے کے باوجود، ہمیں یہوواہ کی خدمت کرنے کی خواہش رکھنے والے لوگ ملتے ہیں۔ مثال کے طور پر، گوادےلوپ کے جزیرے میں پچھلے سال ۲۱۴ اشخاص نے بپتسمہ لیا تھا اور وہاں پر ہر ۵۶ لوگوں میں سے ایک شخص یہوواہ کا گواہ ہے۔ یہاں تقریباً ۲۰،۰۰۰ ہزار لوگ میموریل پر حاضر ہوئے تھے۔ یوں اِس جزیرے سے ہر ۲۲ لوگوں میں سے ایک شخص حاضر ہوا تھا!
۴. علاقے کس لحاظ سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں؟
۴ علاقے میں تبدیلی: ہمارے علاقے میں مختلف طرح کے لوگ رہتے ہیں۔ ممکن ہے کہ کسی گھر میں پہلی مرتبہ صاحبِخانہ نے ہماری بات نہ سنی ہو لیکن اگلی بار اُسی گھر میں دوبارہ جانے پر ہماری ملاقات کسی ایسے شخص سے ہو سکتی ہے جس نے ہمارا پیغام کبھی نہیں سنا اور وہ ہماری بات سن سکتا ہے۔ یا شاید ہماری ملاقات کسی ایسے نئے رہائشی سے ہو جائے جو دلچسپی رکھتا ہو۔ وہ بچے جو بالغ ہو کر گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں شاید اُن کے والدین ہمارا بادشاہتی پیغام سننے کے لئے تیار ہو جائیں۔
۵. لوگ کن وجوہات کی بِنا پر اچھا جوابیعمل ظاہر کر سکتے ہیں؟
۵ لوگوں کی سوچ میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہے۔ پولس رسول پہلے ”کفر بکنے والا اور ستانے والا اور بےعزت کرنے والا تھا۔“ (۱-تیم ۱:۱۳) اسی طرح آجکل یہوواہ کی خدمت کرنے والے بہتیرے اشخاص پہلے سچائی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ بعض شاید پہلے خوشخبری کی مخالفت کرتے ہوں۔ دُنیا کے حالات بدلنے کے ساتھ ساتھ ممکن ہے کہ یہی مخالفین یا بےحس لوگ ہمارے پیغام کو سننے کے لئے تیار ہو جائیں۔ دیگر اپنے کسی خاندانی فرد کی موت، ملازمت کھو بیٹھنے، معاشی مشکلات اور صحت کے مسائل کا تجربہ کرنے کی وجہ سے اچھا جوابیعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔
۶. ہمیں کیوں سرگرمی سے منادی کرتے رہنے کی ضرورت ہے؟
۶ اگرچہ اس دُنیا کے نظام کا خاتمہ بہت نزدیک ہے توبھی منادی اور تعلیم دینے کا کام بڑھتا جا رہا ہے۔ (یسع ۶۰:۲۲) لہٰذا، ہم سرگرمی سے منادی کرنے اور اچھے رُجحان کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیونکہ اگلا شخص ہماری بات سن سکتا ہے۔ اس لئے ہمیں باربار جانے کی ضرورت ہے! ’ایسا کرنے سے ہم اپنی اور اپنے سننے والوں کی بھی نجات کا باعث ہوں گے۔‘—۱-تیم ۴:۱۶۔