اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جولائی اور اگست: ذیل میں درج ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے: سب لوگوں کے لئے ایک کتاب، کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، جاگتے رہو!، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں“، وہ حکومت جو فردوس لائےگی، خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، اور آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! ستمبر اور اکتوبر: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ نومبر: بائبل کہانیوں کی میری کتاب۔ اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ میرے تو بچے نہیں ہیں تو آپ اُسے جاگتے رہو! بروشر پیش کر سکتے ہیں۔
▪ ستمبر کے مہینے میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار ہوں گے اس لئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے نہایت موزوں ہوگا۔
▪ ستمبر ۲۰۰۷ سے شروع ہونے والے سرکٹ کے دورے میں سرکٹ اوورسیئر اس عنوان کے تحت عوامی تقریر پیش کرے گا، ”ہم کیسے یقین رکھ سکتے ہیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے؟“
▪ اس بات کی درخواست کی جاتی ہے کہ ریگولر پائنیر خدمت شروع کرنے سے کمازکم تیس دن پہلے اپنی درخواستیں پاکستان ٹرانسلیشن آفس کو بھیج دیں۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ فارم مکمل طور پر پُر ہو چکا ہے۔ اگر درخواستیں دینے والوں کو بپتسمے کی دُرست تاریخ یاد نہیں تو اندازے سے تاریخ لکھ کر اس کا ریکارڈ اپنے پاس رکھیں۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو یہ تاریخ کانگریگیشن پبلشر ریکارڈ (S-21) کارڈ پر لکھ لینی چاہئے۔
▪ کلیسیا کے موجودہ لٹریچر اور رسالوں کے سٹاک کی سالانہ گنتی (اینوئیل انونیٹری) اگست ۳۱، ۲۰۰۷ تک یا جلدازجلد کر لینی چاہئے۔ یہ گنتی لٹریچر کوآرڈینیٹر کے ذریعے ہر مہینے کی جانے والی گنتی کے برابر ہونی چاہئے اور لٹریچر کی کُل تعداد کو لٹریچر انونیٹری (S-18) فارم پر درج کِیا جانا چاہئے۔ باقیماندہ رسالوں کی تعداد میگزین سرونٹ سے حاصل کی جانی چاہئے۔ انوینٹری کلیسیائی سیکرٹری کی نگرانی میں کی جانی چاہئے۔ وہ اور کلیسیا کا صدارتی نگہبان فارم پر دستخط کریں گے۔ ہر کلیسیا کو تین لٹریچر انونیٹری فارم ملیں گے۔ براہِمہربانی اصل کاپی ٹرانسلیشن آفس کو ستمبر ۶ سے پہلے بھیج دیں۔ ایک کاپی اپنی فائل کے لئے رکھیں۔ تیسری کاپی کام کرنے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔