مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
مندرجہذیل سوالات ہفتہ شروع از جون ۲۵، ۲۰۰۷ کے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادہ کے تحت زیرِغور آئیں گے۔ سکول اوورسیئر مئی ۷ تا جون ۲۵، ۲۰۰۷ کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔ [نوٹ: جن سوالوں کے ساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُن کے جواب تلاش کرنے کے لئے آپ کو خود تحقیق کرنی ہوگی۔]
تقریری لیاقت
۱. کسی مضمون پر گفتگو کرتے وقت آپ اِس بات کا یقین کیسے کر سکتے ہیں کہ آپ بہت زیادہ نکات بیان نہیں کر رہے؟ [ایچٹی ص. ۴۰، ۴۱ پ. ۱۴، ۱۵]
۲. سامعین کے ساتھ اچھا رابطہ رکھنے کے کیا نتائج نکلتے ہیں اور ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ [ایچٹی ص. ۴۲ پ. ۱، ۲]
۳. مسیحی خدمتی سکول میں دی جانے والی تقریر کو تیار کرتے وقت کیا بات یاد رکھنی چاہئے؟ [ایچٹی ص. ۴۵ پ. ۱۶]
۴. تقریر کو سلاست کے ساتھ پیش کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟ [ایچٹی ص. ۴۶ پ. ۱]
۵. پلیٹفارم سے تقریر دیتے وقت ہماری گفتگو سے کیا ظاہر ہونا چاہئے؟ [ایچٹی ص. ۴۹ پ. ۱۳]
تفویض نمبر ۱
۶. کونسے کام خاندانوں کو اِس دُنیا کے دباؤ کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط کر سکتے ہیں؟ [م۰۵ ۱۵/۵ ص. ۸، ۹]
۷. اسرائیلی قوم نے روحانی چیزوں کو پہلا درجہ دینے کی ضرورت کو کیسے ظاہر کِیا تھا؟ [م۰۵ ۱۵/۵ ص. ۲۲، ۲۳ پ. ۱۱-۱۴]
۸. جب ہمارے پیغام کی مخالفت کی جاتی ہے تو منادی کے کام کو سرانجام دینے کے لئے خدا کی رُوح کیسے ہماری مدد کرتی ہے؟ [م۰۵ ۱/۷ ص. ۲۵-۲۷ پ. ۱۵-۲۱]
۹. ہم یرمیاہ نبی میں کونسا دلیرانہ جذبہ پاتے ہیں؟ [ایسآئی ص. ۱۲۹ پ. ۳۶]
۱۰. نوحہ کی کتاب کس اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، تاہم یہ بدکاروں کے خلاف خدا کے عدالتی فیصلوں کو بیان کرنے کے سلسلے میں کیوں فائدہمند ہے؟ [ایسآئی ص. ۱۳۲ پ. ۱۳]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۱۱. یہودیوں نے ”آسمان کی ملکہ“ کے لئے دوبارہ سے بخور جلانا کیوں شروع کر دیا تھا، اور ہم اس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (یرم ۴۴:۱۶، ۱۷)
۱۲. یہوواہ کے باروک سے کہے گئے یہ الفاظ کہ ”اپنے لئے اُمورِعظیم کی تلاش“ نہ کر سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (یرم ۴۵:۵)
۱۳. نوحہ ۳:۸، ۹، ۴۲-۴۵ میں دُعا کی بابت کس اُصول کو واضح کِیا گیا ہے؟
۱۴. باروک کی سرگزشت سے ہم فروتنی کا کونسا سبق سیکھتے ہیں؟ (یرم ۴۵:۱، ۲)