اپنے بچوں کو یہوواہ کی حمد کرنا سکھائیں
۱. کیا بچے یہوواہ کی حمد کر سکتے ہیں؟
۱ زبور ۱۴۸:۱۲، ۱۳ میں نوعمر بچوں کی ”[یہوواہ] کے نام کی حمد“ کرنے کے لئے حوصلہافزائی کی گئی ہے۔ بائبل میں ایسے بچوں کی بیشمار مثالیں ملتی ہیں جنہوں نے یہوواہ کی حمد کی۔ مثال کے طور پر، ’سموئیل جب لڑکا ہی تھا تو یہوواہ کے حضور خدمت کرتا تھا۔‘ (۱-سمو ۲:۱۸) ایک ”چھوٹی لڑکی“ ہی نے نعمان کی بیوی کو بتایا تھا کہ اسرائیل میں یہوواہ خدا کا ایک نبی نعمان کو کوڑھ سے شفا دے سکتا ہے۔ (۲-سلا ۵:۱-۳) جب یسوع ہیکل میں داخل ہوا اور عجیب کام دکھائے تو وہ ’لڑکے‘ ہی تھے جو پکار اُٹھے ”ابنِداؔؤد کو ہوشعنا۔“ (متی ۲۱:۱۵) والدین اپنے بچوں کو یہوواہ کی حمد کرنا کیسے سیکھا سکتے ہیں؟
۲. والدین کے لئے اپنے بچوں کے سامنے اچھا نمونہ قائم کرنا کیوں ضروری ہے؟
۲ اچھا نمونہ: اسرائیلی والدین کو ہدایت کی گئی تھی کہ اپنے بچوں کے دلوں پر سچائی نقش کرنے سے پہلے اُنہیں خود اپنے دلوں میں یہوواہ خدا کے لئے محبت پیدا کرنی اور اُس کے حکموں کو ماننا تھا۔ (است ۶:۵-۹) جب آپ اپنے بچوں سے منادی کے بارے میں حوصلہافزا باتچیت کرتے اور اسے اپنے ہفتہوار شیڈول کا حصہ بناتے ہیں تو بچے بھی اس کام کو اہم اور تسکینبخش خیال کریں گے۔
۳. ایک بہن نے اپنے والدین کے نمونے سے کیسے فائدہ اُٹھایا؟
۳ ایک بہن بڑے اشتیاق سے یاد کرتی ہے: ”جب مَیں چھوٹی تھی تو ہفتے یا اتوار کے دن منادی میں جانا ہمارے خاندان کا معمول تھا۔ مَیں دیکھ سکتی تھی کہ میرے والدین منادی کرکے بہت خوش ہوتے تھے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم سب بہنبھائی بھی منادی کو ایک خوشکُن کام خیال کرنے لگے۔“ یہ بہن سات سال کی عمر میں غیربپتسمہیافتہ مبشر بن گئی اور اب اُسے کُلوقتی خدمت کرتے ہوئے تقریباً ۳۳ سال ہو چکے ہیں۔
۴. بچوں کو ترقی کرنے کی تربیت دینے کا کیا مطلب ہے؟
۴ بچوں کو ترقی کرنے کی تربیت دیں: جب آپ خود منادی میں حصہ لیتے ہیں تو اپنے بچوں کو بھی اُس میں شریک کریں۔ شاید وہ دروازے کی گھنٹی بجا سکتے، صاحبِخانہ کو اشتہار دے سکتے یا کوئی صحیفہ پڑھ سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف اُن کی خوشی میں اضافہ ہوگا بلکہ اُن کا اعتماد بھی بڑھے گا کہ وہ بھی بادشاہتی پیغام کو سنانے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جوںجوں بچے بڑے ہوتے ہیں اُنہیں منادی میں زیادہ شرکت کرنی چاہئے۔ لہٰذا ترقی کرنے اور خدمت کو بڑھانے کے لئے روحانی نشانے قائم کرنے میں اُن کی مدد کریں۔
۵. غیربپتسمہیافتہ مبشر بننے کی خاطر ایک بچے کے لئے کیا ضروری ہے؟
۵ جب آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے بچے غیربپتسمہیافتہ مبشر بننے کے قابل ہیں اور وہ خود بھی اس خواہش کا اظہار کرتے ہیں تو بزرگوں سے باتچیت کریں۔ مبشر بننا اُن کے اندر یہ احساس پیدا کرے گا کہ اب وہ یہوواہ کی حمد کرنے کی ذاتی ذمہداری رکھتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ منادی کرنے کے قابل ہونے کے لئے ایک بچے میں بپتسمہیافتہ بالغ مبشر جتنے علم کا ہونا ضروری نہیں۔ کیا آپ کا بچہ بائبل کی بنیادی تعلیمات جانتا ہے؟ کیا وہ بائبل کے اخلاقی معیاروں پر چلنے کی کوشش کرتا ہے؟ کیا وہ منادی میں شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے؟ کیا وہ اپنی شناخت یہوواہ کے گواہ کے طور پر کرانا چاہتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو بزرگ اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہ بچہ غیربپتسمہیافتہ مبشر بننے کے قابل ہے۔—آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے صفحہ ۷۹-۸۲ کو دیکھیں۔
۶. والدین کے لئے اپنے بچوں کی تربیت کرنا کیوں مفید ہے؟
۶ اپنے بچوں کو دل سے یہوواہ کی حمد کرنے کی تربیت دینے کے لئے والدین کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ شاید ہی کوئی ایسی چیز ہو جو والدین کو اپنے بچوں کو روحانی ترقی کرتے دیکھنے سے زیادہ خوشی بخش سکے۔ سب سے بڑھکر، یہوواہ اُس وقت بہت خوش ہوتا ہے جب بچے اُس کے عظیم کاموں کا بیان کرتے ہیں۔