سوالی بکس
▪ مسیحی خدمتی سکول، خدمتی اجلاس، عوامی اجلاس اور مینارِنگہبانی کے مطالعہ کے لئے ابتدائی گیت کیسے اور کسے متعارف کرانا چاہئے؟
ہر ہفتے کے لئے مسیحی خدمتی سکول کے ابتدائی گیت اکتوبر کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع ہونے والے مسیحی خدمتی سکول کے شیڈول میں دئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہر ہفتے کے خدمتی اجلاس کا ابتدائی اور اختتامی گیت ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۲ پر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح مینارِنگہبانی کے ہر شمارے کے صفحہ ۲ پر مینارِنگہبانی کے مطالعہ کے لئے گیت درج کر دئے جاتے ہیں۔ منتخب گیت اجلاس کا حصہ سمجھے جاتے ہیں اس لئے اِنہیں کسی دوسرے بھائی کی بجائے اجلاس لینے والے بھائی کو متعارف کرانا چاہئے۔
مثال کے طور پر، مسیحی خدمتی سکول کا نگہبان سامعین کو خوشآمدید کہنے کے بعد ابتدائی گیت متعارف کرائے گا اور سکول ختم کرنے کے بعد خدمتی اجلاس کے پہلے مقرر کو پلیٹفارم پر آنے کی دعوت دے گا۔ خدمتی اجلاس شروع کرانے والے بھائی کو اس اجلاس کا ابتدائی گیت متعارف کرانا چاہئے۔
اسی طرح عوامی اجلاس ایک چیئرمین شروع کراتا ہے۔ وہ سامعین کو پُرتپاک خوشآمدید کہنے کے بعد مقرر کی طرف سے بتائے گئے ابتدائی گیت کو گانے کی دعوت دے گا۔ چیئرمین یا پہلے سے مقررشُدہ کوئی دوسرا لائق بھائی دُعا کے ساتھ اجلاس کا آغاز کرے گا۔ اس کے بعد چیئرمین مقرر کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ تقریر کا عنوان بتائے گا۔ تقریر ختم ہونے کے بعد چیئرمین تقریر کا خلاصہ پیش کرنے کی بجائے معلومات پیش کرنے کے لئے مقرر کا شکریہ ادا کرنے کے لئے چند الفاظ کہے گا۔ اس کے علاوہ، وہ سامعین سے مہمان مقرر کی کلیسیا کے لئے سلامومحبت بھیجنے کے لئے بھی نہیں پوچھے گا۔ پھر وہ اگلے ہفتے پیش کی جانے والی تقریر کا عنوان بتاتے ہوئے سامعین کو مینارِنگہبانی کے مطالعے میں شرکت کرنے کے لئے بیٹھے رہنے کی دعوت دے گا۔ اس کے بعد چیئرمین مینارِنگہبانی کا مطالعہ لینے والے بھائی کو پلیٹفارم پر آنے کی دعوت دے گا۔
مینارِنگہبانی کا مطالعہ لینے والا بھائی مطالعے کی مطابقت میں ابتدائی گیت کو متعارف کرائے گا۔ وہ مینارِنگہبانی کے مطالعے میں دی گئی معلومات کے مطابق مطالعہ کرائے گا اور پھر مطالعہ ختم ہونے کے بعد اختتامی گیت کا اعلان کرے گا۔ مینارِنگہبانی کا مطالعہ لینے والا بھائی عوامی تقریر پیش کرنے والے بھائی کو اختتامی دُعا کرنے کی دعوت دے گا۔
اِن ہدایات پر عمل کرنا ہمیں اس بات کا یقین دلائے گا کہ ہمارے کلیسیائی اجلاس منظم طریقے سے منعقد کئے جاتے ہیں۔