یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏07 ص.‏ 1
  • ‏’‏بے‌خوف ہوکر خدا کا کلام سنائیں‘‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏’‏بے‌خوف ہوکر خدا کا کلام سنائیں‘‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی طرح دلیری سے مُنادی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • دلیری سے خدا کا کلام سناتے رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • کیا آپ دلیری سے منادی کرتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ‏’‏خدا کا کلام دلیری سے سنائیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 4/‏07 ص.‏ 1

‏’‏بے‌خوف ہوکر خدا کا کلام سنائیں‘‏

۱ جب کبھی آپ کو سکول یا ملازمت کی جگہ پر اپنے ایمان کی بابت بتانے کا موقع ملتا ہے تو کیا آپ ہچکچاتے ہیں؟ کیا آپ کو رشتہ‌داروں اور پڑوسیوں یا اجنبیوں کو غیررسمی طور پر گواہی دینا مشکل لگتا ہے؟ کیا چیز ہم سب کو مناسب وقت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ’‏بے‌خوف ہوکر خدا کا کلام سنانے‘‏ میں مدد دے گی؟—‏فل ۱:‏۱۴‏۔‏

۲ گواہی دینے سے نہ ہچکچائیں:‏ کیا آپ اپنے کسی ایسے قریبی دوست یا رشتہ‌دار کی حمایت کرنے سے ہچکچائیں گے جس پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے؟ یہوواہ خدا ہمارا سب سے قریبی دوست ہے اور صدیوں سے اُس کی غلط نمائندگی کی گئی ہے۔ ہمارے پاس اپنے عظیم خدا یہوواہ کی بابت گواہی دینے کا شاندار شرف ہے!‏ (‏یسع ۴۳:‏۱۰-‏۱۲‏)‏ یہوواہ خدا کے لئے گہری محبت ہمیں گھبراہٹ یا خوف پر قابو پانے میں مدد دے سکتی اور دلیری سے گواہی دینے کی تحریک دے سکتی ہے۔—‏اعما ۴:‏۲۶،‏ ۲۹،‏ ۳۱‏۔‏

۳ یاد رکھیں کہ ہمارا پیغام خوشخبری پر مبنی ہے۔ جو لوگ اِس پر دھیان دیں گے وہ ابدی فوائد حاصل کریں گے۔ اپنی ذات یا مخالفوں کی بجائے منادی کی اہمیت پر توجہ دینے سے ہمیں دلیری سے گواہی دینے میں مدد ملے گی۔‏

۴ دوسروں کی مثالیں:‏ ہم دلیری سے خدا کا کلام سنانے والوں کی وفادارانہ روش سے بھی تقویت پا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، حنوک نے بے‌دین گنہگاروں کو دلیری سے یہوواہ کے عدالتی فیصلوں سے آگاہ کِیا تھا۔ (‏یہوداہ ۱۴، ۱۵‏)‏ نوح نے بھی بے‌حس لوگوں کے آگے وفاداری سے منادی کی تھی۔ (‏متی ۲۴:‏۳۷-‏۳۹‏)‏ پہلی صدی کے مسیحی جوکہ ”‏اَن‌پڑھ اور ناواقف“‏ تھے اُنہوں نے بھی سخت مخالفت کے باوجود منادی کرنا جاری رکھا۔ (‏اعما ۴:‏۱۳،‏ ۱۸-‏۲۰‏)‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ میں اکثر جدید زمانے کے لوگوں کی زندگی کے واقعات آتے ہیں جنہوں نے یہوواہ پر ایمان رکھنے سے خوف پر قابو پایا اور سرگرم مُناد بن گئے۔‏

۵ ہم ماضی کے ایسے وفادار خادموں کی زندگیوں پر غور کرنے سے دلیری حاصل کر سکتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات کا سامنا کِیا۔ (‏۱-‏سلا ۱۹:‏۲، ۳؛‏ مر ۱۴:‏۶۶-‏۷۱‏)‏ اگر اُنہوں نے ’‏اپنے خدا میں دلیری حاصل‘‏ کی اور بے‌خوف ہوکر خدا کا کلام سنایا توپھر یقیناً ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں!‏—‏۱-‏تھس ۲:‏۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں