یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏07 ص.‏ 1
  • پوری کلیسیا نئے شاگرد بنانے میں مدد دے سکتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پوری کلیسیا نئے شاگرد بنانے میں مدد دے سکتی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • مل کر طالبِ‌علموں کی بپتسمہ پانے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • یسوع کے حکموں پر عمل کرنے میں دوسروں کی مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • ‏”‏جائیں، .‏ .‏ .‏ لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏پہلا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 4/‏07 ص.‏ 1

پوری کلیسیا نئے شاگرد بنانے میں مدد دے سکتی ہے

۱ ایک نیا شاگرد کسی ایک شخص کی کوشش سے نہیں بنتا۔ یہوواہ خدا ”‏اپنے ساتھ کام کرنے والے“‏ تمام خادموں کو بائبل طالبعلموں کی روحانی ترقی کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔ (‏۱-‏کر ۳:‏۶-‏۹‏)‏ ہم مسیحی اجلاسوں پر نہ صرف اپنے تبصروں سے بلکہ اچھے چال‌چلن سے بھی نئے اشخاص کی مدد کرتے ہیں۔ ہمارا چال‌چلن اِس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خدا کی روح ہماری زندگیوں میں کام کر رہی ہے۔ (‏یوح ۱۳:‏۳۵؛‏ گل ۵:‏۲۲، ۲۳؛‏ افس ۴:‏۲۲، ۲۳‏)‏ نئے اشخاص کی مدد کرنے کے لئے اَور کیا کِیا جا سکتا ہے؟‏

۲ کلیسیا کے طور پر:‏ اجلاسوں پر آنے والے نئے اشخاص میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ہم اُنہیں پُرجوش خوش‌آمدید کہہ سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، ہم اجلاس سے پہلے اور بعد میں اُن کے ساتھ بات‌چیت کرنے کے لئے پہل کر سکتے ہیں۔ پہلی مرتبہ کنگڈم‌ہال میں آنے والے ایک شخص نے بیان کِیا:‏ ”‏چرچ کے جن اشخاص کے درمیان مَیں نے پرورش پائی تھی اُن کی نسبت مَیں کہیں زیادہ مہربان اور محبت دکھانے والے لوگوں سے ملا جو میرے لئے بالکل اجنبی تھے۔ یہ بات واضح تھی کہ مجھے سچائی مل گئی ہے۔“‏ اِس کا یہ نتیجہ نکلا کہ اُس شخص نے پہلے اجلاس پر حاضر ہونے کے سات ماہ بعد بپتسمہ لے لیا۔‏

۳ جب بائبل طالبعلم روحانی ترقی کرتا ہے تو اُس کی تعریف کریں۔ کیا وہ مخالفت کی برداشت کر رہا ہے؟ کیا وہ باقاعدہ اجلاسوں پر حاضر ہوتا ہے؟ کیا اُس نے تبصرہ کرنے کے اپنے خوف پر قابو پا لیا ہے؟ کیا اُس نے مسیحی خدمتی سکول میں اپنا نام درج کرایا یا منادی میں جانا شروع کر دیا ہے؟ طالبعلم نے اب تک جتنی ترقی کی ہے اِس کے لئے اُس کی تعریف کریں۔ اس طرح اُسے سرگرمی سے مزید ترقی کرنے کی حوصلہ‌افزائی ملے گی۔—‏امثا ۲۵:‏۱۱‏۔‏

۴ بائبل مطالعہ کرانے والے کے طور پر:‏ بعض مبشر کلیسیا کے مختلف بہن‌بھائیوں کو اپنے بائبل طالبعلموں سے متعارف کرانے کے لئے اُنہیں اپنے ساتھ مطالعوں پر لیکر جاتے ہیں۔ طالبعلم کو جلدازجلد کلیسیائی اجلاسوں پر آنے کی دعوت دیں۔ جب وہ اجلاسوں پر آنا شروع کرتا ہے تو دوسروں سے اُس کا تعارف کرائیں۔ کیا وہ سگریٹ‌نوشی جیسی بُری عادت پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے؟ کیا اُس کے خاندان کا کوئی فرد اُس کے بائبل مطالعہ کرنے پر اعتراض کرتا ہے؟ وہ ایسے مبشر سے بات‌چیت کرنے سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے جو ایسی مشکل پر قابو پا چکا ہے۔—‏۱-‏پطر ۵:‏۹‏۔‏

۵ نئے اشخاص کو کلیسیا کی طرف سے روحانی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمام بہن‌بھائی اُن میں ذاتی دلچسپی لینے سے ترقی کرنے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں