یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏07 ص.‏ 3-‏5
  • یہوواہ کی خوبیوں کو بیان کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی خوبیوں کو بیان کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • نئے خدمتی سال کے لئے ایک قابلِ‌تعریف نشانہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ۱،۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—‏درکار کیا آپ مارچ؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • کیا ہم دوبارہ یہ کام کرینگے؟ امدادی پائنیروں کیلئے ایک اَور استدعا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ‏’‏خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی دیں‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 2/‏07 ص.‏ 3-‏5

یہوواہ کی خوبیوں کو بیان کریں

۱.‏ کیا چیز ہمیں یہوواہ خدا کی خوبیوں کو بیان کرنے کی تحریک دیتی ہے؟‏

۱ ”‏اَے [‏یہوواہ]‏ عظمت اور قدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لئے ہیں کیونکہ سب کچھ جو آسمان اور زمین میں ہے تیرا ہے۔“‏ (‏۱-‏توا ۲۹:‏۱۱‏)‏ یہوواہ کے لئے ہماری محبت اور شکرگزاری ہم پر کیسے اثرانداز ہوتی ہیں؟ یہ ہمیں تحریک دیتی ہیں کہ ہم ’‏خدا کی خوبیاں بیان کریں جس نے ہمیں تاریکی سے اپنی عجیب روشنی میں بلا‌یا ہے۔‘‏ (‏۱-‏پطر ۲:‏۹‏)‏ ہم دوسروں کو اپنے عظیم خدا کی بابت بتائے بغیر نہیں رہ سکتے!‏ مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں ہمیں یہوواہ خدا کی خوبیوں کو بیان کرنے کے شاندار مواقع حاصل ہوں گے۔‏

۲.‏ میموریل کی دعوت دینے کے لئے کس خاص مہم کی منصوبہ‌سازی کی گئی ہے اور کون اِس میں حصہ لے سکتے ہیں؟‏

۲ میموریل کی دعوت دینے کے لئے خاص مہم:‏ ہم ۲ اپریل بروز سوموار عشائے‌خداوندی کی تقریب منانے سے یہوواہ خدا کی خوبیوں کو اُجاگر کریں گے۔ مارچ ۱۷ سے اپریل ۲ کے دوران ایک مہم کے تحت اس خاص تقریب کے دعوت‌نامے تقسیم کئے جائیں گے۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ اِس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ یہ لائق نئے اشخاص کے لئے منادی شروع کرنے کا اچھا موقع ہوگا۔ اگر آپ کے بائبل طالبعلم یا بچے مبشر بننے کے لائق ہیں تو اس سلسلے میں بزرگوں سے بات کریں۔‏

۳.‏ لوگوں کو میموریل کی دعوت دیتے وقت ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟‏

۳ یہ مہم بھی ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏ہماری نجات نزدیک ہے!‏“‏ کی طرح ہوگی۔ کلیسیاؤں کو بڑی تعداد میں دعوت‌نامے ارسال کر دئے جائیں گے۔ ہر مبشر کے حصے میں تقریباً ۵۰ کاپیاں آئیں گی۔ آپ اپنی پیشکش کو مختصر رکھتے ہوئے یوں کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏یہ آپ کے لئے ایک خاص سالانہ تقریب کا دعوت‌نامہ ہے۔ آپ کی حاضری ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوگی۔ دیگر تمام تفصیلات اِس دعوت‌نامے پر درج ہیں۔“‏ اگر اِس تقریب کے بارے میں صاحبِ‌خانہ کے کچھ سوال ہیں تو جواب دینے کے لئے وقت نکالیں۔ ہفتہ اور اتوار کے روز ہم نئے رسالوں کے ساتھ دعوت‌نامے پیش کریں گے۔ دلچسپی دکھانے والوں کا ریکارڈ رکھیں اور واپس جانے کا بندوبست بنائیں۔‏

۴.‏ میموریل کے دعوت‌نامے کیسے تقسیم کئے جائیں گے؟‏

۴ جہاں تک ممکن ہو یہ دعوت‌نامہ ہر شخص کے ہاتھ میں دیا جانا چاہئے۔ لہٰذا، گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ رکھیں اور اُن کے پاس کسی اَور وقت جانے کا بندوبست بنائیں۔ جن کلیسیاؤں کے پاس دعوت‌نامے بڑی تعداد میں بچ جاتے ہیں وہ کلیسیائیں انہیں میموریل سے ایک ہفتہ پہلے گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کے دروازہ پر چھوڑ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی واپسی ملاقاتوں، بائبل مطالعوں، رشتہ‌داروں، ساتھی کارکنوں، پڑوسیوں اور دیگر واقف‌کاروں کو دعوت‌نامہ دینے کی یقین‌دہانی کر لیں۔‏

۵.‏ ہمیں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے لئے ابھی سے منصوبہ‌سازی کیوں کرنی چاہئے؟‏

۵ امدادی پائنیر خدمت:‏ کیاآپ مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت کے ذریعے بھرپور طریقے سے یہوواہ خدا کی خوبیوں کو بیان کر سکتے ہیں؟ ایسا کرنے کے لئے آپ کو اپنے روزمرّہ کے معمول میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ (‏افس ۵:‏۱۵-‏۱۷‏)‏ آپ اِس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا کی خدمت میں اَور زیادہ کام کرنے کے لئے آپ کی کوشش خوشی اور برکت کا باعث ہوگی۔ (‏امثا ۱۰:‏۲۲‏)‏ چونکہ یسوع مسیح کی موت کی یادگار نزدیک ہے اِس لئے ابھی سے اِس کے لئے منصوبہ‌سازی کریں۔—‏امثا ۲۱:‏۵‏۔‏

۶.‏ پچھلے سال امدادی پائنیر خدمت کرنے والی ۹۰ سالہ بہن کے تجربے سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

۶ پچھلے سال ایک ۹۰ سالہ بہن نے امدادی پائنیر خدمت کے شرف سے لطف اُٹھایا۔ وہ بیان کرتی ہے:‏ ”‏مجھے باغبانی بہت پسند تھی اور مَیں یہ کام کرنا چاہتی تھی۔ لیکن مَیں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ مجھے اپنی زندگی میں کس کام کو پہلا درجہ دینا چاہئے۔ مَیں نے بادشاہتی کاموں کو پہلا درجہ دیتے ہوئے مارچ میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کا فیصلہ کِیا۔“‏ کیا اِس بہن کو اُس کی کوششوں کے بدلے میں برکت ملی؟ وہ بیان کرتی ہے:‏ ”‏اس کام کے ذریعے مَیں خود کو کلیسیا اور یہوواہ خدا کے اَور زیادہ قریب محسوس کرنے لگی ہوں۔“‏ کیا ہم اس بات کا جائزہ لے سکتے ہیں کہ ہم کن کاموں کو پہلا درجہ دیتے ہیں؟ کیا ہم اپنی زندگی میں ضروری تبدیلیاں کر سکتے ہیں؟‏

۷.‏ کیا امدادی پائنیر کے طور پر خدمت کرنا مشکل ہے؟‏

۷ ہو سکتا ہے کہ امدادی پائنیر خدمت کے ۵۰ گھنٹے پورے کرنا اتنا مشکل نہ ہو جتنا آپ سمجھتے ہیں۔ اپنے روزمرّہ کاموں پر دُعائیہ غوروفکر کریں، شیڈول بنائیں اور اِسے اپنے کیلنڈر پر لکھ لیں۔ آپ اپنے حالات سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اگر آپ کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور آپ کی قوتِ‌برداشت کم ہے تو آپ ہر روز صرف چند گھنٹے منادی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ملازمت کرتے یا سکول جاتے ہیں تو آپ شام کے وقت یا ہفتہ اور اتوار کے روز منادی کرنے سے امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۸.‏ ایک شادی‌شُدہ جوڑا امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل کیسے ہوا؟‏

۸ بہتیرے خاندان کے طور پر امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ ایک شادی‌شُدہ جوڑا امدادی پائنیر خدمت کرنے سے ہچکچاتا تھا۔ اُنہیں ایسا لگتا تھا کہ وہ اپنے حالات کی وجہ سے امدادی پائنیر خدمت نہیں کر سکتے۔ اس کام کو کرنے کے لئے اُنہوں نے کیا کِیا؟ ”‏ہم نے مل کر اِس کام کو کرنے کے لئے یہوواہ خدا سے مدد کی درخواست کی۔“‏ اچھی منصوبہ‌سازی کی بدولت وہ اِس نشانے کو حاصل کرنے کے قابل ہوئے۔ اُنہوں نے مزید بیان کِیا:‏ ”‏ایسا کرنا بہت ہی شاندار رہا۔ اس کے بدلے میں ہم دونوں کو بہت سی برکات حاصل ہوئیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ بھی امدادی پائنیر خدمت کرنے کی کوشش کریں۔ اگر ہم امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوئے ہیں تو آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔“‏

۹.‏ آپ آنے والے مہینوں کے دوران اپنی خدمت کو بڑھانے کے لئے اگلے خاندانی مطالعہ پر کیا کر سکتے ہیں؟‏

۹ کیوں نہ اگلے خاندانی مطالعہ میں اِس بات پر غور کرنے کے لئے وقت نکالیں کہ آنے والے مہینوں میں آپ بطور خاندان اپنی خدمت کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟ اگر آپ کا سارا خاندان امدادی پائنیر خدمت نہیں کر سکتا تو کم‌ازکم ایک فرد باقی افراد کی مدد اور تعاون سے اِس کام کو کر سکتا ہے۔ اگر امدادی پائنیر خدمت کرنا ممکن نہ ہو تو اِن خاص مہینوں کے دوران آپ کا خاندان منادی میں زیادہ وقت صرف کرنے کا نشانہ رکھ سکتا ہے۔‏

۱۰.‏ ہمیں مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے کی اپنی خواہش کے بارے میں دوسروں سے بات‌چیت کیوں کرنی چاہئے؟‏

۱۰ ایک دوسرے کی مدد کریں:‏ آپ کا جوش‌وخروش دوسروں کو بھی تحریک دیتا ہے۔ لہٰذا، امدادی پائنیر خدمت کرنے کی اپنی خواہش کے بارے میں دوسروں سے بات‌چیت کریں۔ اس طرح اُنہیں بھی امدادی پائنیر خدمت کرنے کا حوصلہ مل سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ، وہ بہن‌بھائی جو پہلے امدادی پائنیر خدمت کر چکے ہیں اِس کام کو اچھی طرح سے کرنے اور شیڈول بنانے کے لئے آپ کو مفید مشورے دے سکتے ہیں۔ (‏امثا ۱۵:‏۲۲‏)‏ اگر آپ امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں تو کیوں نہ کسی ایسے مبشر کو جس کے حالات آپ جیسے ہیں اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیں؟‏

۱۱.‏ بزرگ آنے والے مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت کے لئے جوش‌وجذبہ کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

۱۱ بہتیرے بزرگ اِس اہم خدمت میں حصہ لینے کے لئے ضروری بندوبست کرتے ہیں۔ (‏عبر ۱۳:‏۷‏)‏ واقعی ایسا کرنا کلیسیا کے لئے بہت حوصلہ‌افزا ہوتا ہے!‏ بزرگ اپنی بات‌چیت سے دوسروں کے اندر اس کام کو کرنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ بعض بہن‌بھائیوں کو امدادی پائنیر خدمت کی تحریک دینے کے لئے صرف چند حوصلہ‌افزا الفاظ یا کچھ عملی مشوروں کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔ خدمتی نگہبان میدانی خدمت کے اضافی اجلاسوں کا بندوبست کرے گا تاکہ ملازمت کرنے یا سکول جانے والے بہن‌بھائیوں سمیت سب منادی میں شرکت کر سکیں۔ ان بندوبست کا باقاعدہ اعلان کِیا جانا چاہئے۔ اُسے اِس بات کا بھی یقین کر لینا چاہئے کہ سب کے پاس کافی زیادہ علاقہ اور لٹریچر موجود ہے۔‏

۱۲.‏ اگر آپ امدادی پائنیر خدمت نہیں کر سکتے تو آپ کیا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں؟‏

۱۲ اگر آپ اپنے حالات کی وجہ سے امدادی پائنیر خدمت نہیں کر سکتے تو آپ ایسا کرنے والے مبشروں کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے اور اُن کے لئے دُعا بھی کر سکتے ہیں۔ (‏امثا ۲۵:‏۱۱؛‏ کل ۴:‏۱۲‏)‏ آپ اُن کے ساتھ ہفتے میں کسی دن منادی میں جانے یا زیادہ کام کرنے کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔‏

۱۳.‏ پاکستان کے لئے کیا نشانہ قائم کِیا گیا ہے، اور آپ کی کلیسیا اِس نشانے کو حاصل کرنے کے لئے کیا کر سکتی ہے؟‏

۱۳ اپریل میں ۱۵۰ امدادی پائنیروں کی ضرورت ہے:‏ پاکستان میں مارچ ۲۰۰۲ میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کی انتہائی تعداد ۱۴۰ تھی۔ اس بات کے پیشِ‌نظر اِس سال اپریل کے مہینے میں ۱۵۰ اشخاص کے امدادی پائنیر خدمت کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ اگر ہر کلیسیا میں پانچ میں سے ایک مبشر امدادی پائنیر خدمت کرتا ہے تو ہم اِس نشانے کو حاصل کر سکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ بعض کلیسیاؤں میں اس سے زیادہ مبشر امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوں۔ دوسری کلیسیاؤں کی نسبت ایسی کلیسیا اپنے نشانے کو آسانی سے حاصل کر پائے گی۔ ذرا اس کام کی بدولت اپنی کلیسیا میں پیدا ہونے والے جوش‌وجذبے اور منادی کے کام پر پڑنے والے مثبت اثر کا تصور کریں!‏

۱۴.‏ کیوں اپریل کا مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے موزوں ہے؟‏

۱۴ کیوں اپریل کا مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے موزوں ہے؟ میموریل اِس مہینے کے شروع میں ہوگا۔ اِس مہینے میں امدادی پائنیر خدمت کرنے سے ہمیں میموریل پر حاضر ہونے والے لوگوں سے واپسی ملاقات کرنے کے زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔ واپسی ملاقاتوں پر بائبل مطالعہ شروع کرانے کی غرض سے ہم انہیں رسالوں کے ساتھ ساتھ علم کی کتاب بھی پیش کریں گے۔ اس لئے، اپریل کے مہینے میں امدادی پائنیر خدمت کرنا بائبل مطالعے شروع کرانے کے کئی مواقع فراہم کرے گا۔ ہمارے ملک میں اپریل کے مہینے میں دن لمبے ہوتے ہیں اور موسم بھی خوشگوار ہوتا ہے۔ اِس کے علاوہ، اپریل کے مہینے میں پانچ اتوار اور کچھ تہوار بھی آئیں گے۔ یوں ملازمت‌پیشہ اشخاص اور سکول جانے والے بچوں کے لئے بھی امدادی پائنیر خدمت کرنا آسان ہو جائے گا۔‏

۱۵.‏ میموریل کے نزدیک آنے کے پیشِ‌نظر ہمیں وقت کی اہمیت کو کیوں سمجھنا چاہئے؟‏

۱۵ ہر گزرتا ہوا میموریل ہمیں اِس نظام کے خاتمے کے ایک سال اَور نزدیک لے آتا ہے۔ دوسروں کو اپنے عظیم خدا کی بابت بتانے کے لئے بہت تھوڑا وقت رہ گیا۔ (‏۱-‏کر ۷:‏۲۹‏)‏ جب مارچ، اپریل اور مئی کے مہینے گزر جائیں گے توپھر ہمارے پاس اپنے آسمانی باپ یہوواہ کی بڑائی کرنے کا ایسا موقع نہیں ہوگا۔ دُعا ہے کہ ہم اِن مہینوں کے دوران یہوواہ خدا کی خوبیوں کو بیان کرنے کے لئے ابھی سے تیاری کریں!‏

‏[‏صفحہ ۴ پر بکس]‏

کیا اپریل کے مہینے میں ہمارے پاس ۱۵۰ امدادی پائنیر ہو سکتے ہیں؟‏

▪ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کن کاموں کو پہلا درجہ دیں گے

▪ خاندان کے طور پر اپنے نشانوں پر بات‌چیت کریں

▪ دوسروں کے ساتھ اپنے نشانوں کے بارے میں بات‌چیت کریں

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں