یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏07 ص.‏ 7
  • مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 2/‏07 ص.‏ 7

مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ

مندرجہ‌ذیل سوالات ہفتہ شروع از فروری ۲۶، ۲۰۰۷ کے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے تحت زیرِغور آئیں گے۔ سکول اوورسیئر جنوری ۱، ۲۰۰۷ تا فروری ۲۶، ۲۰۰۷ کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔ [‏نوٹ:‏ جن سوالوں کے ساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُن کے جواب تلاش کرنے کے لئے آپ کو خود تحقیق کرنی ہوگی۔]‏

تقریری لیاقت

۱.‏ کسی ایک نکتے سے دوسرے نکتے پر جانے کے لئے یا اہم نکات پر زور دینے کے لئے وقفہ کیوں ضروری ہے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۴ پ.‏ ۲۲-‏۲۶]‏

۲.‏ منادی کے کام میں کامیاب ہونے کے لئے سامعین کی توجہ بائبل کی طرف دلانا نیز اُنہیں ذاتی بائبل استعمال کرنے کی حوصلہ‌افزائی کرنا کیوں ضروری ہے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۵ پ.‏ ۱]‏

۳.‏ صحائف کو مؤثر طور پر متعارف کرانے کے لئے کونسے طریقے استعمال کئے جا سکتے ہیں؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۷، ۲۸ پ.‏ ۸-‏۱۲]‏

۴.‏ اپنی پیشکش میں استعمال ہونے والے خاص صحائف پر توجہ دلانا کیوں ضروری ہے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۹ پ.‏ ۲۱]‏

۵.‏ صحائف کو پڑھتے اور اُن کا اطلاق کرتے وقت کس بات کا خیال رکھنا چاہئے؟ [‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۳۰ پ.‏ ۱-‏۳]‏

تفویض نمبر ۱

۶.‏ والدین کا تفریح کی پُرزور کشش کے خلاف خبردار رہنا کیوں ضروری ہے؟ [‏م۰۵ ۱/‏۱ ص.‏ ۲۵ پ.‏ ۲-‏۴‏]‏

۷.‏ اگر ہم یہوواہ خدا کی طرح راستی سے محبت اور بدی سے نفرت کرنا چاہتے ہیں تو کیا کرنا ضروری ہے؟ (‏عبر ۵:‏۱۴‏)‏ [‏م۰۵ ۱/‏۱ ص.‏ ۹ پ.‏ ۱۱‏]‏

۸.‏ اگر ہم بائبل کا کوئی بیان پڑھنے کے بعد یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ خدا نے اس موقع پر صحیح کارروائی نہیں کی تو ہمیں کیا یاد رکھنا چاہئے؟ [‏م۰۵ ۱/‏۲ ص.‏ ۲۴ پ.‏ ۷‏]‏

۹.‏ جب خدائی احکام اور انسانی تقاضے ایک دوسرے سے میل نہ کھاتے ہوں تو ہمیں کیسا ردِعمل ظاہر کرنا چاہئے؟ [‏م۰۵ ۱۵/‏۴ ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۹‏]‏

۱۰.‏ یسعیاہ مسیحائی بادشاہت، اور اُس کے پیشرو یوحنا بپتسمہ دینے والے پر کیسے توجہ مرکوز کراتا ہے؟ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۲۳ پ.‏ ۳۵]‏

ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی

۱۱.‏ یسعیاہ ۲۵:‏۷ میں بیان‌کردہ ”‏پردہ“‏ اور ”‏نقاب“‏ کیا ہے؟‏

۱۲.‏ لوگ یہوواہ خدا کو کیسے دیکھ اور سُن سکتے ہیں؟ (‏یسع ۳۰:‏۲۰، ۲۱‏)‏

۱۳.‏ دُرست یا غلط:‏ کیا یسعیاہ ۳۸:‏۳ میں درج حزقیاہ کی دُعا محض لمبی عمر کے لئے تھی؟‏

۱۴.‏ اس حقیقت کے پیشِ‌نظر کہ ہم خدا کی صورت پر خلق کئے گئے ہیں ہمیں خدا کے عدالتی فیصلوں کو قبول کرنے میں کیسے مدد ملتی ہے؟ (‏یسع ۴۳:‏۱۰‏)‏

۱۵.‏ یسعیاہ ۵۲:‏۱۱، ۱۲ کے نبوّتی الفاظ کے مطابق ’‏یہوواہ کے ظروف اُٹھانے‘‏ والوں سے کیا تقاضا کِیا جاتا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں