علاجمعالجے کا بہترین معیار کیا ہے؟
میڈیکل ڈائریکٹر اور اینستھیزیالوجسٹ ڈاکٹر مائیکل روز بیان کرتا ہے: ”ایسا مریض جس کا علاج بغیر خون کے ہوتا ہے وہ بنیادی طور پر بہترین علاج کرا رہا ہوتا ہے۔“ ”بغیر خون کے علاج“ کرانے میں کون سا متبادل طریقۂعلاج شامل ہے؟ آپ کو علاج اور سرجری کے سلسلے میں دُرست فیصلے کرنے کے لئے پہلے اِن کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ اِس کے لئے ویڈیو نو بلڈ—میڈیسن میٹس دی چیلنج کو دیکھیں۔ اس کے بعد نیچے دئے گئے سوالوں کے ساتھ اپنے علم کو پرکھیں۔—نوٹ: اس ویڈیو میں آپریشن کے کچھ مناظر شامل ہونے کی وجہ سے والدین کو چھوٹے بچوں کے ساتھ ویڈیو دیکھنے کے سلسلے میں دانشمندی سے کام لینا چاہئے۔
(ا) یہوواہ کے گواہوں کے انتقالِخون سے انکار کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ (۲) علاجمعالجے کے سلسلے میں یہوواہ کے گواہوں کی کیا خواہش ہے؟ (۳) مریضوں کو کونسا بنیادی حق حاصل ہے؟ (۴) انتقالِخون سے انکار کرنا معقول اور دانشمندانہ فیصلہ کیوں ہے؟ (۵) زیادہ خون بہہ جانے کی صورت میں ڈاکٹروں کے پاس کونسی دو فوری ترجیحات ہوتی ہیں؟ (۶) انتقالِخون کی جگہ متبادل طریقۂعلاج کے چار اُصول کون سے ہیں؟ (۷) ڈاکٹر کیسے (ا) خون کو ضائع ہونے سے روک سکتے (ب) سُرخ خلیوں کو محفوظ رکھ سکتے (پ) خون کو بڑھا سکتے اور (ت) ضائع ہونے والے خون کو محفوظ کر سکتے ہیں؟ (۸) (ا) ہمیوڈائیلوشن اور (ب) سیل سالویج کا طریقۂکار بیان کریں۔ (۹) آپ کو انتقالِخون کے کونسے متبادل طریقوں کا علم ہونا چاہئے؟ (۱۰) کیا انتقالِخون کے بغیر مشکل اور خطرناک آپریشن ممکن ہیں؟ (۱۱) طب کے میدان میں کونسی مفید ترقی ہو رہی ہے؟
ویڈیو میں دکھائے جانے والے کسی طریقۂعلاج کو قبول کرنا ہر شخص کے بائبل سے تربیتیافتہ ضمیر پر منحصر ہے۔ کیا آپ نے اِس بات کا فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ اپنے اور اپنے بچوں کے لئے انتقالِخون کا کونسا متبادل طریقۂعلاج قبول کرنے کے لئے تیار ہیں؟ ایسے بہنبھائی جو اپنے گھر میں اکیلے گواہ ہیں اُنہیں بھی اپنے خاندان کے افراد کو اپنے فیصلوں کی بابت اچھی طرح آگاہ کرنا چاہئے اور ان کے ساتھ دلائل سے باتچیت کرنی چاہئے۔—مینارِنگہبانی جون ۱۵، ۲۰۰۴، اور اکتوبر ۱۵، ۲۰۰۰ کے ”سوالات از قارئین“ کو دیکھیں۔