اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری: ۱۹۹۱ سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کوئی بھی کتاب پیش کی جا سکتی ہے۔ اگر کلیسیاؤں کے سٹاک میں یہ کتابیں دستیاب نہیں ہیں تو آپ علم کی کتاب یا جاگتے رہو! بروشر استعمال کر سکتے ہیں۔ فروری: بائبل کہانیوں کی میری کتاب۔ مارچ: کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی لینے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت اُن لوگوں کے پاس بھی جائیں جو تنظیم کے ساتھ باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن میموریل یا دیگر خاص موقعوں پر حاضر ہوتے ہیں۔ بائبل مطالعہ شروع کرانے کی غرض سے علم کی کتاب پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
▪ فروری سے شروع کرکے مارچ ۴ تک سرکٹ اوورسیئر کی نئی عوامی تقریر کا عنوان یہ ہوگا، ”کون خدا کی نئی دُنیا میں داخل ہونے کے لائق ٹھہریں گے؟“
▪ اپریل میں خدمتی اجلاس پر ویڈیو ینگ پیپل آسک—وَٹ وِل آئی ڈو وِد مائی لائف؟ پر باتچیت کی جائے گی۔ اگر ضرورت ہو تو ویڈیو کیسٹ حاصل کرنے کے لئے کلیسیا کے ذریعے جلدازجلد درخواست بھیجی جا سکتی ہے۔
▪ اِس سال یسوع مسیح کی موت کی یادگار سوموار اپریل ۲ کو غروبِآفتاب کے بعد منائی جائے گی۔ کلیسیاؤں کو اِس تقریب کے لئے مناسب انتظامات کر لینے چاہئیں۔ اگرچہ تقریر جلدی شروع کی جا سکتی ہے توبھی اِس تقریب کی علامات یعنی روٹی اور مے کو سورج غروب ہونے کے بعد پیش کِیا جانا چاہئے۔ اپنے علاقے میں سورج غروب ہونے کا صحیح وقت معلوم کرنے کے لئے محکمہِموسمیات سے رابطہ کریں۔ ہر کلیسیا کو یسوع مسیح کی موت کی یادگار کی اپنی الگ تقریب منعقد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ تاہم، ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ اگر کئی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرتی ہیں تو ایک یا زیادہ کلیسیائیں اُس شام کے لئے کوئی دوسری جگہ استعمال کر سکتی ہیں۔ اگر ممکن ہو تو پروگرام کے درمیان کمازکم ۴۰ منٹ کا وقفہ رکھیں تاکہ سب اِس تقریب سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔ لوگوں کو لانے اور لیجانے کے علاوہ، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ بزرگوں کی جماعت کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ مقامی طور پر کونسے انتظامات بہتر رہیں گے۔
▪ کلیسیا کے سیکرٹریوں کے پاس کلیسیا کے تمام ریگولر پائنیر کی تقرری کا خط (S-202) موجود ہونا چاہئے۔ اگر اُن کے پاس نہیں ہے تو براہِمہربانی اِس کی بابت ٹرانسلیشن آفس کو لکھیں۔