یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏07 ص.‏ 1
  • ‏”‏مَیں دلچسپی نہیں رکھتا“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏مَیں دلچسپی نہیں رکھتا“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بے‌حسی کیلئے کیسا ردِعمل دکھاتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • لچکدار بنتے ہوئے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • کل‌وقتی خدمت میں خوشی کیسے برقرار رکھی جائے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • آپ گھربہ‌گھر مُنادی میں درپیش مشکلات سے نپٹ سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 1/‏07 ص.‏ 1

‏”‏مَیں دلچسپی نہیں رکھتا“‏

۱ بعض علاقوں میں عام طور پر ہمارے پیغام کے لئے ایسا ہی ردِعمل دکھایا جاتا ہے۔ ایسی بے‌حسی کا سامنا کرتے وقت کونسی چیز حوصلہ‌شکنی سے بچنے میں ہماری مدد کرے گی؟ کیسے ہم دوسروں میں خوشخبری کے لئے دلچسپی پیدا کر سکتے ہیں؟‏

۲ اپنی خوشی کو برقرار رکھیں:‏ لوگوں کی بے‌حسی کی وجہ کو یاد رکھنا ہمیں اپنی خوشی کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ ارتقا کی تعلیم پانے یاپھر خدا پر ایمان نہ رکھنے والے خاندانوں میں پرورش پانے والے لوگ شاید بائبل کی اہمیت کو نہ سمجھ پائیں۔ دیگر شاید مذہبی لوگوں کی ریاکاری کے باعث بے‌حوصلہ ہو چکے ہیں۔ بعض لوگ اپنی بے‌حسی کی وجہ سے مایوس اور نااُمید دکھائی دے سکتے ہیں۔ (‏افس ۲:‏۱۲‏)‏ بعض شاید زندگی کی فکروں کے بوجھ تلے دب جانے کے باعث ہمارے پیغام پر دھیان نہ دیں۔—‏متی ۲۴:‏۳۷-‏۳۹‏۔‏

۳ ہم منادی میں بعض لوگوں کے منفی ردِعمل کے باوجود اِس بات سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں کہ ہماری کوششیں یہوواہ خدا کے لئے جلال کا باعث بنتی ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۴:‏۱۱‏)‏ اگرچہ لوگ سچائی کے لئے قدردانی نہیں دکھاتے توبھی اِس کے بارے میں بتانے سے ہمارا اپنا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ ہمیں خوشخبری سناتے وقت لوگوں کے لئے یہوواہ خدا جیسا نظریہ اپنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اُس نے نینوہ کے لوگوں کے لئے دُکھ محسوس کِیا کیونکہ وہ ”‏اپنے دہنے اور بائیں ہاتھ میں امتیاز نہیں کر سکتے“‏ تھے۔ (‏یوناہ ۴:‏۱۱‏)‏ ہمارے علاقے کے لوگوں کو خوشخبری کی ضرورت ہے!‏ اس لئے، ہمیں دلیری سے بائبل پیغام میں اُن کی دلچسپی کو اُبھارنے کے لئے مختلف طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔‏

۴ مقامی حالات‌وواقعات پر بات کریں:‏ آپ اپنی بات‌چیت کا آغاز کسی حالیہ واقعے سے کرتے ہوئے صاحبِ‌خانہ کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ صاحبِ‌خانہ کی بات کو دھیان سے سنیں اور اُس کی پریشانیوں کو سننے کے بعد بائبل کا تسلی‌بخش پیغام دیں۔ ایک بھائی نے اپنے علاقے میں ایک حادثے کے بعد ہر دروازے پر جاکر اظہارِافسوس کِیا۔ وہ بیان کرتا ہے:‏ ”‏اچانک سے لوگوں نے میرے ساتھ بات‌چیت کرنا شروع کر دی۔ اُن کی زندگیوں میں دلچسپی لینے کی وجہ سے مَیں اُس دن بہت سے لوگوں کے ساتھ اچھی بات‌چیت کرنے کے قابل ہوا۔“‏

۵ آجکل انسانوں کو درپیش مشکلات خدا کی بادشاہت میں ختم ہو جائیں گی۔ صاحبِ‌خانہ کی اُس مشکل کو سمجھنے کی کوشش کریں جس نے اُسے بے‌حد پریشان کر رکھا ہے۔ شاید وہ آپ کو بائبل کا اُمیدافزا پیغام سنانے دے۔ اگر وہ اُس وقت آپ کا پیغام نہیں سنتا تو ممکن ہے کہ ”‏پھر کبھی“‏ سننے کے لئے تیار ہو جائے۔—‏اعما ۱۷:‏۳۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں