یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏07 ص.‏ 1
  • محبت منادی میں کامیابی حاصل کرنے کی کُنجی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • محبت منادی میں کامیابی حاصل کرنے کی کُنجی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے پڑوسی سے محبت رکھنے کا مطلب
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • یسوع مسیح کی طرح محبت سے تعلیم دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • یہوواہ خدا کی محبت کے لئے جوابی‌عمل دکھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • آپ کی محبت کتنی وسیع ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 1/‏07 ص.‏ 1

محبت منادی میں کامیابی حاصل کرنے کی کُنجی

۱ ”‏میرے پاس آؤ۔ مَیں تمکو آرام دُونگا۔“‏ (‏متی ۱۱:‏۲۸‏)‏ یسوع مسیح کے اِن دلکش الفاظ سے لوگوں کے لئے اُس کی محبت ظاہر ہوتی ہے۔ مسیحی خادموں کے طور پر ہم یسوع مسیح کی نقل کرتے ہوئے محبت سے عاری دُنیا میں ہمت ہار جانے والے لوگوں کے لئے محبت ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم منادی کرتے وقت لوگوں کے لئے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

۲ اپنی بات‌چیت سے:‏ لوگوں کے لئے یسوع مسیح کی محبت نے اُسے ہر موقع پر خوشخبری سنانے کی تحریک دی۔ (‏یوح ۴:‏۷-‏۱۴‏)‏ محبت ہمیں ہر موقع پر گواہی دینے کے لئے اپنی ہچکچاہٹ پر قابو پانے میں مدد دے گی۔ ایک چھ سالہ لڑکی کی مثال پر غور کریں۔ اُس نے ڈاکٹر سے ملنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کرتے وقت اپنے ساتھ بیٹھی ایک عورت کو عمدہ گواہی دی۔ کس چیز نے اُسے گواہی دینے کی تحریک دی؟ وہ بیان کرتی ہے:‏ ”‏مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ عورت یہوواہ خدا کی بابت جاننا چاہتی ہے۔“‏

۳ ہم دوستانہ انداز میں بات کرنے سے لوگوں کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دوسروں کی بات کو توجہ سے سننا، اُن کی پریشانیوں کو سمجھنا اور اُن میں ذاتی دلچسپی لینا محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ (‏امثا ۱۵:‏۲۳‏)‏ ہمیں بھی یسوع مسیح کی طرح نہ صرف لوگوں کو حوصلہ‌افزا بادشاہتی پیغام سنانا چاہئے بلکہ اُن کی توجہ یہوواہ خدا کی پُرمحبت فکرمندی کی طرف دلانی چاہئے۔—‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ لو ۴:‏۱۸‏۔‏

۴ اپنے کاموں سے:‏ یسوع مسیح دوسروں کی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے عملی طریقوں سے اُن کی مدد کرتا تھا۔ (‏متی ۱۵:‏۳۲‏)‏ ہمارے پاس بھی منادی کے دوران پُرمحبت فکرمندی ظاہر کرنے کے کئی مواقع ہو سکتے ہیں۔ ایک بہن کی مثال پر غور کریں۔ اُس نے دیکھا کہ ایک عورت فون پر دوسرے شخص کی بات کو سمجھنا مشکل پا رہی ہے۔ اِس صورتحال میں بہن نے دوسرے شخص کی بات کا ترجمہ کِیا اور بات سمجھنے میں اُس خاتون کی مدد کی۔ اِس پُرمحبت کام نے اُس عورت کے لئے صحائف پر مبنی بات‌چیت سننے اور بائبل مطالعہ قبول کرنے کی راہ کھول دی۔ ایک دوسری مثال پر غور کریں۔ ایک بھائی اپنے پڑوسی سے واپسی ملاقات کرنے کے لئے گیا تو اُس نے دیکھا کہ وہ اکیلا ہی ایک بھاری صوفے کو دروازے کے ساتھ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اِس وجہ سے اُس کا مزاج کچھ بگڑا ہوا ہے۔ بھائی نے صوفے کو دھکیلنے میں اُس کی مدد کی۔ اُس شخص نے بھائی کی مدد کے لئے شکرگزاری ظاہر کی اور جلد ہی وہ اُسی صوفے پر بیٹھ کر بائبل مطالعہ کر رہے تھے۔‏

۵ منادی کرنے سے ہم خدا اور پڑوسی کیلئے محبت ظاہر کرتے ہیں۔ (‏متی ۲۲:‏۳۶-‏۴۰‏)‏ ہماری بات‌چیت اور کاموں سے خلوصدل لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ سچائی ہمارے ہی پاس ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں