یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏06 ص.‏ 6
  • کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ کو مُنادی کے لئے ذاتی علاقہ لینے سے فائدہ ہوگا؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • جب لوگ گھر پر نہیں ملتے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 12/‏06 ص.‏ 6

کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟‏

۱.‏ ذاتی علاقے سے کیا مُراد ہے؟‏

۱ ذاتی علاقہ اُسے کہتے ہیں جو آپ کو انفرادی طور پر تفویض کِیا جاتا ہے۔ یہ قریبی علاقہ ہوتا ہے جہاں آپ آسانی سے پہنچ سکتے اور اکیلے یا کسی دوسرے مبشر کے ساتھ منادی کر سکتے ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو کلیسیائی انتظام سے فائدہ اُٹھانے کے لئے گروپ کے ساتھ منادی کریں۔ ذاتی علاقے میں دیگر اوقات پر کام کرنے سے کامیاب گواہی دی جا سکتی ہے۔ یہ بات خاص طور پر اُن کلیسیاؤں کے لئے موزوں ہے جن کے پاس زیادہ علاقہ ہے۔—‏اعما ۱۰:‏۴۲‏۔‏

۲.‏ ذاتی علاقہ رکھنے کے چند فائدے کیا ہیں؟‏

۲ ذاتی علاقے کے فائدے:‏ بعض مبشروں نے اپنی ملازمت کی جگہ کے نزدیک ذاتی علاقے میں وقفے کے دوران یا چھٹی کے فوراً بعد منادی کرنے کو زیادہ مفید پایا ہے۔ بعض نے خاندان کے طور پر اپنے پڑوسیوں کو گواہی دینے یا کلیسیائی کتابی مطالعے سے پہلے منادی کرنے سے لطف اُٹھایا ہے۔ اس کے نتیجے میں قریبی علاقے میں واپسی ملاقاتیں اور بائبل مطالعے حاصل ہوتے ہیں۔ یوں زیادہ کوشش نہیں کرنی پڑتی، وقت اور اخراجات بھی کم ہوتے ہیں۔ ذاتی علاقے کی وجہ سے تھوڑے وقت میں زیادہ کام کرنا ممکن ہوتا ہے اور بعض کو وقتاًفوقتاً امدادی یا باقاعدہ پائنیر خدمت کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ذاتی علاقے میں کام کرنے سے وہ صاحبِ‌خانہ سے اچھی طرح واقف ہو جاتے اور اُن کا اعتماد حاصل کر لیتے ہیں۔ اِس طرح وہ اپنی پیشکش کو اُن کی ضرورت کے مطابق ڈھالنے اور اپنی خدمتگزاری کو مؤثر بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۳.‏ ذاتی علاقہ حاصل کرنے والی ایک پائنیر بہن کو کیا تجربہ ہوا؟‏

۳ سرکٹ اوورسیئر کی حوصلہ‌افزائی پر ذاتی علاقے میں کام شروع کرنے والی ایک پائنیر بہن نے بیان کِیا:‏ ”‏مَیں نے سرکٹ اوورسیئر کی مشورت کو قبول کِیا۔ جلد ہی مَیں اِس علاقے کے لوگوں کو سمجھنے لگی اور میری اُن سے اچھی واقفیت ہو گئی۔ مَیں نے اِن لوگوں کی سہولت کے مطابق اپنے شیڈول میں ردوبدل کِیا۔ اِس کے نتیجے میں ایک مہینے کے اندر مَیں نے ۳۵ سے ۸۰ واپسی ملاقاتیں کیں اور اب میرے پاس سات بائبل مطالعے ہیں۔“‏

۴.‏ آپ ذاتی علاقہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں، اور اس میں کام کرنے کا کیا طریقہ ہے؟‏

۴ ذاتی علاقہ حاصل کرنا:‏ اگر آپ ذاتی علاقہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو علاقے کی دیکھ‌بھال کرنے والے خادم سے بات کریں۔ بِلاجھجک دوسرے مبشروں کو بھی اپنے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیں اور گھر پر نہ ملنے والے لوگوں کا ریکارڈ رکھیں۔ آپ کو چار مہینے کے اندر علاقہ مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اگر آپ کو اسے مکمل کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو آپ اپنے کلیسیائی کتابی مطالعے کے نگہبان یا اِس کام میں ہاتھ بٹانے والے دیگر بھائیوں کو بتا سکتے ہیں۔ چار مہینے کے بعد آپ علاقہ واپس کر سکتے ہیں یا اِس میں دوبارہ کام کرنے کی اجازت لے سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کو یہ علاقہ ہمیشہ اپنے پاس نہیں رکھنا چاہئے بلکہ اِسے واپس کر دینا چاہئے تاکہ دوسرے مبشر بھی اُسے حاصل کرنے کی درخواست کر سکیں۔ اگر آپ کی کلیسیا کے پاس علاقہ محدود ہے اور اس وجہ سے ذاتی علاقہ حاصل کرنا ممکن نہیں تو آپ اپنے کتابی مطالعے کے نگہبان سے علاقے کے کچھ حصہ میں کام کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔‏

۵.‏ منادی کے حکم کو پورا کرنا کس بات کا تقاضا کرتا ہے؟‏

۵ ”‏تمام دُنیا میں“‏ منادی کرنے کا حکم ایک اہم تفویض ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ یہ بھرپور کوشش کا تقاضا کرتا ہے۔ ہم گروپ کے ساتھ ملکر گواہی دینے کے علاوہ ذاتی علاقے میں منادی کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں