۲۰۰۷ ”مسیح کی پیروی کریں“ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
۱، ۲. (ا) موسیٰ نے اسرائیلیوں کی باہم جمع ہونے سے فائدہ اُٹھانے کے لئے کیسے حوصلہافزائی کی؟ (ب) ہمیں ابھی سے کونسی تیاریاں شروع کر دینی چاہئیں؟
۱ موسیٰ نے تمام اسرائیلیوں اور پردیسیوں کو ہر ساتویں سال باہم جمع ہونے کی دعوت دی۔ اس کا کیا مقصد تھا؟ اس کا مقصد یہ تھا کہ لوگ شریعت کی پڑھائی کو ”سنیں اور سیکھیں۔“ (است ۳۱:۱۰-۱۲) یہوواہ خدا نے اپنے لوگوں کے بڑے اجتماعوں میں جمع ہونے کی ضرورت کو محسوس کِیا۔ اسی طرح بہت جلد یہوواہ کے گواہ بھی ایک بار پھر تین روزہ ڈسٹرکٹ کنونشن ”مسیح کی پیروی کریں“ پر جمع ہوں گے۔
۲ کیا آپ نے کنونشن کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں؟ کیا آپ کو اپنے مالک کو چھٹی کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے؟ کیا آپ اپنے بائبل طالبعلموں اور خاندان کے ایسے افراد کو جو گواہ نہیں ہیں کنونشن پر حاضر ہونے میں مدد دے سکتے ہیں؟ کیا آپ کی کلیسیا میں ایسے بہنبھائی ہیں جنہیں کنونشن پر حاضر ہونے کے لئے مدد کی ضرورت ہے؟ کیا آپ اپنی کلیسیا کے ساتھ کنونشن پر حاضر ہونے کی بجائے کسی دوسری جگہ کنونشن پر جانے کا منصوبہ رکھتے ہیں؟ کیا آپ کو رہائش کی ضرورت ہوگی؟ ذیل میں دی گئی معلومات آپ کو تیاری کرنے میں مدد دیں گی۔
۳. (ا) ہمارے زمانے میں یسعیاہ ۲۵:۶ کی کونسی تکمیل ہو رہی ہے؟ (ب) اکثر جمعہ کے روز کنونشن کی حاضری کے بارے میں کیا دیکھا گیا ہے، اور ہمیں ذاتی طور پر اس سلسلے میں کیا کرنا چاہئے؟
۳ تینوں دن حاضر ہوں: یہوواہ خدا اپنے لوگوں کے لئے بکثرت روحانی خوراک فراہم کرتا ہے۔ (یسع ۲۵:۶) اس میں وہ روحانی خوراک بھی شامل ہے جو ہمارے سالانہ کنونشن پر پیش کی جاتی ہے۔ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ باقی دنوں کی نسبت جمعہ کے روز حاضری قدرے کم ہوتی ہے۔ یہوواہ کی تنظیم نے ہمارے لئے تازہدم کرنے والے جس تین روزہ کنونشن کا بندوبست کِیا ہے اُس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے تینوں دن حاضر ہونے کا نشانہ رکھیں! اگر آپ کو اپنے مالک سے چھٹی لینے کی ضرورت ہے تو اس کے لئے پہلے سے دُعا کریں۔ کنونشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے فوراً بعد ’دلیری‘ دکھاتے ہوئے اپنے مالک سے بات کریں۔ (۱-تھس ۲:۲؛ نحم ۲:۴، ۵) اُسے یہ بتانا مددگار ثابت ہو سکتا ہے کہ سالانہ کنونشن آپ کی پرستش کا حصہ ہے۔ قبلازوقت ایسا کرنا آپ کے مالک کیلئے آپ کی درخواست کے مطابق کام میں ردوبدل کرنے کو آسان بنا سکتا ہے۔
۴. ہم اپنے بائبل طالبعلموں اور خاندان کے ایسے افراد کو جو ہمارے ہمایمان نہیں کنونشن پر حاضر ہونے کے لئے کیسے تیار کر سکتے ہیں؟
۴ بائبل طالبعلموں اور خاندانی افراد کو تیار کریں: اپنے بائبل طالبعلموں کے ساتھ کنونشن پر حاضر ہو کر ”بڑے مجمع میں“ مسیحی بہنبھائیوں کی محبت کا تجربہ کرنا کتنا خوشکُن موقع ہوگا! (زبور ۲۲:۲۵) اُنہیں پہلے سے مطلع کریں تاکہ وہ کنونشن پر حاضر ہونے کے لئے وقت نکال سکیں۔ اُنہیں بتائیں کہ آپ ذاتی طور پر کنونشن پر حاضر ہونا کیوں پسند کرتے ہیں۔ اپنے طالبعلموں کو یہ بتانے کے لئے کہ کنونشن پر کیا ہوگا آپ اُنہیں مختلف ویڈیوز خاص طور پر یونائٹیڈ بائے ڈیوائن ٹیچنگ ویڈیو دکھا سکتے ہیں جس میں پچھلی کنونشنوں کے کچھ منظر پیش کئے گئے ہیں۔ خاندان کے ایسے افراد کو جو آپ کے ہمایمان نہیں اپنے منصوبوں سے آگاہ کریں۔ وہ شاید آپ کے ساتھ ڈرامہ دیکھنے یا ایک دن کنونشن پر حاضر ہونے کا بندوبست بنانے کے قابل ہوں۔
۵، ۶. (ا) ہم ۱-تیمتھیس ۶:۱۸ میں بیانکردہ سخاوت کا جذبہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ (ب) ایسے لوگوں کی مدد کے لئے کیا بندوبست کِیا گیا ہے جنہیں رہائش کی ضرورت ہو سکتی ہے؟
۵ اپنے بہنبھائیوں کی مدد کریں: پولس رسول نے دولتمند مسیحیوں کو نصیحت کی: ”نیکی کریں اور اچھے کاموں میں دولتمند بنیں اور سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں۔“ (۱-تیم ۶:۱۷، ۱۸) ہم بھی کلیسیا کے عمررسیدہ اور کمزور بہنبھائیوں، کُلوقتی خادموں، تنہا ماں یا باپ والے خاندانوں اور دیگر بہنبھائیوں کو کنونشن پر حاضر ہونے میں مدد دینے سے پولس رسول کی طرح سخاوت کا جذبہ ظاہر کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کی بنیادی ذمہداری سچائی میں موجود اُن کے رشتہداروں کی ہے۔ لیکن بزرگ اور دوسرے بہنبھائی بھی ضرورت کے مطابق مدد فراہم کرنے سے دانشمندی کا ثبوت دے سکتے ہیں۔—گل ۶:۱۰؛ ۱-تیم ۵:۴۔
۶ اگر کلیسیا میں کسی کو رہائش کی ضرورت ہے تو کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو اس بات کا فیصلہ کرنا چاہئے کہ آیا کوئی مبشر اکوموڈیشن ریکورسٹ فارم (رہائش کے لئے درخواست) جمع کرانے کے لائق ہے یا نہیں۔ رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے کو یہ فارم بھیجنے سے پہلے اس پر درج تمام ہدایات کو غور سے پڑھ لینا چاہئے۔
۷. اگر ہمیں کسی دوسری جگہ کنونشن پر حاضر ہونے کی ضرورت ہے تو اس کے متعلق کیا ہدایات دی گئی ہیں؟
۷ دوسری جگہ کنونشن پر حاضر ہونا: آپ کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ بیٹھنے کے لئے نشستیں، لٹریچر، رہائش اور اسی طرح کی دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے اُسی کنونشن پر حاضر ہوں جس پر آپ کی کلیسیا کو جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ (۱-کر ۱۳:۵؛ فل ۲:۴) بصورتِدیگر جن لوگوں کو یہاں تفویض کِیا گیا ہے اُنہیں نشستیں تلاش کرنے میں دُشواری کا سامنا ہوگا۔ تاہم، اگر حالات یہ تقاضا کرتے ہیں کہ آپ دوسری جگہ کنونشن پر حاضر ہوں اور اس سلسلے میں آپ کو رہائش کی ضرورت ہے تو براہِمہربانی اپنی کلیسیا کے سیکرٹری سے کنونشن کی جگہ کا پتا معلوم کرنے کے لئے رابطہ کریں۔ یہ پتا اکوموڈیشن ریکورسٹ فارم کے پیچھے لکھا ہوا ہے۔
۸، ۹. (ا) ہمارے کنونشن کی جگہ پر پہنچنے سے پہلے ہی کونسی تیاریاں ہو چکی ہوتی ہیں؟ (ب) ہمارے لئے جو بھی کام کئے جاتے ہیں ہم اُس کے لئے قدردانی اور شکرگزاری کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟ (عبرانیوں ۱۳:۱۷ پڑھیں۔)
۸ انتظامات کے لئے تعاون دکھائیں: جب ہم کنونشن کی جگہ پر پہنچتے ہیں تو یہ صاف دکھائی دیتا ہے کہ پہلے ہی سے کافی زیادہ کام کِیا جا چکا ہے۔ حاضرباش ہمیں خوشآمدید کہتے، کنونشن پروگرام دیتے اور نشستیں تلاش کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ بہنبھائی ہال کی صفائیستھرائی کرنے کے علاوہ پلیٹ فارم کو شاندار طریقے سے سجاتے ہیں۔ پروگرام کے حصوں کو تیار کرنے اور دیگر انتظامات انجام دینے کے سلسلے میں پسِپردہ بہت سا کام کِیا جا چکا ہے۔
۹ ہر کنونشن پر ضروری بندوبست کرنے کے لئے مختلف بھائیوں نے انفرادی طور پر کئی مہینوں تک کام کِیا ہے۔ ان کاموں کو کامیاب بنانے کے پیچھے اُن کے خاندانوں کا بھی ہاتھ ہے جو اُنہیں یہ سب کچھ کرنے کے لئے وقت دیتے ہیں۔ کیا ہم ایسی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں جو ہمارے فائدے کے لئے دی جاتی ہیں؟ ہم اس مضمون میں درج اور کنونشن سے پہلے فراہم کی جانے والی دیگر ہدایات پر عمل کرنے سے اپنی شکرگزاری کا اظہار کر سکتے ہیں۔ (عبر ۱۳:۱۷) ہمارا تعاون اِس بات کو ممکن بناتا ہے کہ ”سب باتیں شایستگی اور قرینہ کے ساتھ عمل میں آئیں۔“—۱-کر ۱۴:۴۰۔
۱۰. (ا) ہمارے زمانے میں خدا کے لوگوں کے اجتماعات اس قدر اہم کیوں ہیں؟ (ب) ہم سب ابھی سے کیا کر سکتے ہیں؟
۱۰ جب ہم ”اُس دن کو نزدیک ہوتے ہوئے دیکھتے“ ہیں تو خدا کے لوگوں کے ایسے اجتماعات کی اہمیت اَور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ (عبر ۱۰:۲۵) مسیحی کنونشنوں پر دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت ہماری مدد کے لئے معلومات فراہم کرتی ہے تاکہ ہم اُن ”سب باتوں پر احتیاط رکھ کر عمل کریں“ جس کی یہوواہ خدا ہم سے توقع کرتا ہے۔ (است ۳۱:۱۲) ڈسٹرکٹ کنونشن ”مسیح کی پیروی کریں“ پر تینوں دن حاضر ہونے کے لئے ابھی سے منصوبہسازی شروع کر دیں۔ ایسا کرنے سے آپ کنونشن پر پیش کی جانے والی تمام روحانی ہدایات اور خوشگوار رفاقت سے لطف اُٹھانے کے قابل ہوں گے!
[صفحہ ۳ پر بکس]
پروگرام کے اوقات
جمعہ اور ہفتہ
صبح ۲۰:۹ تا شام ۰۵:۵
اتوار
صبح ۲۰:۹ تا شام ۱۰:۴