سوالی بکس
▪ کیا مسیحی خدمتی سکول میں استعمال ہونے والے مواد کی تحقیق کرکے دوسروں میں تقسیم کرنا دُرست ہے؟
اپنے خاندان یا چند قریبی دوستوں کے لئے ایسا کِیا جا سکتا ہے۔ لیکن مواد کو عام لوگوں میں تقسیم کرنے یا بیچنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ کاپی رائٹس کے قانون کی خلافورزی ہے۔—روم ۱۳:۱۔
مسیحی خدمتی سکول میں بعض تقاریر کا موضوع تو دیا جاتا ہے لیکن مواد کی نشاندہی نہیں کی جاتی۔ کیا کسی بہنبھائی کا دوسروں کی تقاریر کے مواد کی تحقیق کرکے اُنہیں دینا دُرست ہوگا؟ جینہیں۔ مسیحی خدمتی سکول کے اعادے کے جواب بھی بہنبھائیوں کو نہیں دینے چاہئیں کیونکہ اس طرح وہ کبھی بھی خاص نکات یاد رکھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ اگرچہ بعضاوقات تقاریر تیار کرنے میں طالبعلموں کی مدد کی جا سکتی ہے لیکن تحقیق اُنہیں خود ہی کرنی چاہئے۔ یہ کام اُس تربیت کا اہم حصہ ہے جو یہوواہ خدا مسیحی خدمتی سکول کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔ یہ سکول ہمیں ”شاگرد کی زبان“ سیکھنے میں مدد دیتا ہے۔—یسع ۵۰:۴۔