یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏06 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از اگست ۱۴
  • ہفتہ شروع از اگست ۲۱
  • ہفتہ شروع از اگست ۲۸
  • ہفتہ شروع از ستمبر ۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 8/‏06 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از اگست ۱۴

گیت ۳

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ”‏نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام“‏ پر بات‌چیت۔ اگر ممکن ہو تو اگلے سپیشل اسمبلی ڈے کی تاریخ کا اعلان کریں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کیلئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے اگست کے مینارِنگہبانی اور جولائی-‏ستمبر کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ کسی ایک پیشکش میں امکانی قاطعِ‌گفتگو سے نپٹنے کا مظاہرہ کرائیں جو یہ کہتا ہے کہ ”‏مجھے یہوواہ کے گواہوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔“‏—‏دیکھیں بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچہ صفحہ ۹۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏خدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔“‏ a گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں ہونے والی ترقی کے بارے میں مختصراً بتائیں۔ اسکے علاوہ یہ بھی بیان کریں کہ یہ اضافہ کیسے یہوواہ کی برکات کی نشاندہی کرتا ہے۔ نیز مستقبل میں یہوواہ کی مدد پر بھروسا کرنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ غلط‌کاری سے انکار کرنے کیلئے مستحکم۔ مینارِنگہبانی اکتوبر ۱، ۱۹۹۹ کے صفحہ ۲۸-‏۳۱ پر مبنی تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ گواہ خاندانوں میں پرورش پانے والے اشخاص کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ کیسے اُنکے والدین نے اُنہیں مسائل کا سامنا کرنے اور سکول میں بائبل اصولوں کا اطلاق کرنے کیلئے تیار کِیا تھا۔ پہلے سے ایک یا دو تبصروں کا بندوبست کِیا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۴ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اگست ۲۱

گیت ۳۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ”‏نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام“‏ پر بات‌چیت اور اگر ممکن ہو تو اگلی سرکٹ اسمبلی کی تاریخ کا اعلان کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مینارِنگہبانی کے مطالعے اور عوامی اجلاس سے فائدہ اُٹھانا۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے صفحہ ۵۹-‏۶۴ کی ذیلی سُرخی تک کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔‏

۲۰ منٹ:‏ ابھی سے امدادی پائنیرنگ کا منصوبہ بنائیں!‏ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ نئے خدمتی سال میں کم ازکم ایک ماہ امدادی پائنیرنگ کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۲۶‏)‏ بعض شاید خاص کارگزاری والے مہینے یا ایسے مہینے کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں چھٹیاں ہیں یا زیادہ ہفتے یا اتوار ہیں۔ سامعین سے پوچھیں:‏ ”‏آپ نے ماضی میں امدادی پائنیرنگ کرنے کیلئے کیسے مشکلات پر قابو پایا تھا؟ امدادی پائنیرنگ کے بدلے میں آپکو کونسی برکات ملی ہیں؟ اگر آپ امدادی پائنیرنگ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ابھی تک ایسا کرنے کے قابل نہیں ہوئے تو کیوں نہ اِسکے لئے خدا سے دُعا کریں؟ (‏اعما ۴:‏۲۹؛‏ ۲-‏کر ۴:‏۷؛‏ یعقو ۱:‏۵‏)‏ اپنے خاندان یا کلیسیا کے بہن‌بھائیوں، خاص طور پر ایسے حالات کا سامنا کرنے والوں سے بات کرنا کیوں مفید ہوگا؟ (‏امثا ۱۵:‏۲۲‏)‏ آپ کب امدادی پائنیرنگ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟“‏

گیت ۴۱ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اگست ۲۸

گیت ۱۱۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق‌نامے پڑھ کر سنائیں۔ مبشروں کو اگست کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کیلئے موزوں پیشکشوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے میگزین روٹ سے واپسی ملاقات کرتے وقت ستمبر کے مینارِنگہبانی اور جولائی-‏ستمبر کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ آپ بھی حوصلہ‌افزائی کا باعث بن سکتے ہیں۔ (‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏)‏ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ کلیسیا کے چند باقاعدہ پائنیروں کے بارے میں بتائیں۔ ہم اِن پائنیروں کو شاباش دینے، پائنیر خدمت کے متعلق مثبت بات‌چیت کرنے، اُنکے ساتھ ملکر منادی کرنے، اُنہیں کھانے کی دعوت دینے اور سفر کے اخراجات ادا کرنے سے اُنکی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں۔ باقاعدہ پائنیروں کو دوسروں کی طرف سے ملنے والی حوصلہ‌افزائی کے بارے میں بتانے کی دعوت دیں۔ اگر کلیسیا میں ایک بھی باقاعدہ پائنیر نہیں تو بات‌چیت کریں کہ ہم کیسے امدادی پائنیروں کی باقاعدہ پائنیر بننے میں مدد کر سکتے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ کیا آپ ستمبر میں کوئی بائبل مطالعہ شروع کرا سکتے ہیں؟ تقریر اور مظاہرے۔ ستمبر کے دوران ہم علم کی کتاب کو استعمال کرتے ہوئے پہلی ملاقات پر بائبل مطالعہ شروع کرانے کی خاص کوشش کرینگے۔ اِسکا مطلب یہ ہے کہ ہم کتاب پیش کرتے وقت ہی صاحبِ‌خانہ کیساتھ چند پیراگراف پر بات‌چیت کرنے کی کوشش کرینگے۔ مقامی علاقے کیلئے مناسب موضوعات کو استعمال کرتے ہوئے دو مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں واپسی ملاقات کرنے اور بات‌چیت کو جاری رکھنے کا یقینی بندوبست بناتے ہوئے دکھائیں۔‏

گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از ستمبر ۴

گیت ۵۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏سب لوگوں کو خوشخبری سنانے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں۔“‏b تیسرے پیراگراف پر بات کرنے کے بعد، سب قوموں کے لوگوں کیلئے خوشخبری کتابچہ کے صفحہ ۲ پر دئے گئے دو نکات کو دہرائیں۔ مقامی علاقے میں فرق زبان بولنے والوں کو گواہی دیتے وقت اِس کتابچے کو استعمال کرنے کا مظاہرے کرائیں۔‏

گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں