اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست: ۳۲ صفحات پر مشتمل مندرجہذیل بروشروں کو استعمال کِیا جا سکتا ہے: سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! ستمبر: کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی دکھائے جانے پر تقاضا بروشر پیش کِیا جا سکتا ہے۔ نومبر: کتاب خاندانی خوشی کا راز۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے نامزد کسی بھائی کو یکم ستمبر یا اُسکے فوراً بعد کلیسیا کے حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ اگر تعمیراتی کام یا مرمت وغیرہ کیلئے الگ اکاؤنٹ ہے تو اسکی جانچپڑتال کا بندوبست بھی کِیا جانا چاہئے۔ جب جانچپڑتال مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ کیساتھ کلیسیا کے سامنے اسکا بھی اعلان کریں۔
▪ کلیسیا کے سیکرٹریوں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ ۲۰۰۶ کے خدمتی سال میں کسی ماہ رپورٹ نہ ڈالنے والے مبشروں سے رپورٹ حاصل کریں اور اُسے اگست کی رپورٹ کیساتھ شامل کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو لٹریچر کیلئے اپنی اگلی درخواست کیساتھ ۲۰۰۷ کیلنڈر آف جیہوواز وٹنسز، روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا—۲۰۰۷ اور ۲۰۰۷ ائیربُک آف جیہوواز وٹنسز کیلئے اپنے آرڈر بھیجنے شروع کر دینے چاہئیں۔ کیلنڈر اور ائیربُک صرف انگریزی میں دستیاب ہوگی۔ روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا کتابچہ اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہوگا۔