یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏06 ص.‏ 3
  • اُنہوں نے وفاداری کی مثال قائم کر دی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُنہوں نے وفاداری کی مثال قائم کر دی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی‌بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • پائنیر خدمتگزاری کی برکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • پائنیر خدمت کی برکات
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • کُل‌وقتی خادموں کی قدر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 7/‏06 ص.‏ 3

اُنہوں نے وفاداری کی مثال قائم کر دی

۱ سن ۱۹۳۷ میں، کُل‌وقتی خدمت کے ایک اَور حلقے سپیشل پائنیر خدمت کا آغاز ہوا۔ اِس خدمت کیلئے لائق اور منادی میں خاصا تجربہ رکھنے والے اِن بہن‌بھائیوں نے خوشی سے تنظیم کی طرف سے دی جانے والی تفویضات کو قبول کِیا۔ اب کئی سال گزر جانے کے بعد بھی سپیشل پائنیرز نے وفاداری کی قابلِ‌تقلید مثال قائم کی ہے۔—‏عبر ۶:‏۱۲‏۔‏

۲ اُنہوں نے کام کا آغاز کِیا:‏ شروع میں سپیشل پائنیرز گھرباگھر منادی کرتے وقت صاحبِ‌خانہ کو اپنا پیغام سنانے کیلئے فونوگراف استعمال کرتے تھے۔ وہ واپسی ملاقاتوں پر بائبل سے گفتگو کرنے کے لئے ریکارڈنگ استعمال کرتے تھے۔ پہلے یہ کام اُن بڑے شہروں میں کِیا جاتا تھا جہاں کلیسیائیں موجود تھیں۔ اِس کے بعد، سپیشل پائنیرز کو ایسے علاقوں میں بھیجا گیا جہاں بادشاہتی مُنادوں کی زیادہ ضرورت تھی۔ وہ بادشاہتی پیغام میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے باقاعدہ ملاقاتیں کرتے اور بائبل مطالعے کراتے تھے۔ ان کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ہزاروں کلیسیائیں قائم ہوئیں۔ اُنہوں نے منادی کرنے میں جو جانفشانی کی اُس کی بدولت تنظیم نے بہت زیادہ ترقی کی جسے ہم آج دیکھ سکتے ہیں۔ (‏یسع ۶۰:‏۲۲‏)‏ واقعی، سپیشل پائنیرز ”‏آسمان کے نیچے کی تمام مخلوقات“‏ کو خوشخبری سنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔—‏کل ۱:‏۲۳‏۔‏

۳ قابلِ‌تقلید مثال:‏ کچھ سپیشل پائنیر کئی سالوں سے کُل‌وقتی خدمت کر رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران، اِن وفادار بہن‌بھائیوں کا ایمان مختلف حالات کے تحت آزمایا گیا ہے۔ (‏۱-‏پطر ۱:‏۶، ۷‏)‏ اُنہوں نے زیادہ ضرورت والے علاقوں میں کام کرنے کے لئے خوشی سے اپنا آرام‌وآسائش قربان کر دیا ہے۔ اُن میں سے بعض اب عمررسیدہ ہونے کی وجہ سے صحت کے مسائل یا دیگر مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ (‏۲-‏کر ۴:‏۱۶، ۱۷‏)‏ ان تمام باتوں کے باوجود وہ ”‏بڑھاپے میں بھی برومند“‏ ہیں۔ (‏زبور ۹۲:‏۱۴‏)‏ وہ یہوواہ پر بھروسا رکھتے اور اُسکی طرف سے برکات کا تجربہ کرتے ہیں۔—‏زبور ۳۴:‏۸؛‏ امثا ۱۰:‏۲۲‏۔‏

۴ واقعی، سپیشل پائنیرز تعریف کے مستحق ہیں۔ اگر آپ کی کلیسیا میں سپیشل پائنیرز ہیں تو اِسے شرف خیال کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کریں اور اُن کے تجربے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ اس کے علاوہ، وفادار بادشاہتی مُنادوں کے طور پر اُن کی خدمت کے لئے قدردانی ظاہر کریں۔ اُن کی ثابت‌قدمی سے حوصلہ‌افزائی حاصل کریں۔ پس، اُن کے ایمان کی نقل کرنے والے تمام لوگ یہوواہ کی حمایت اور برکات کا تجربہ کر سکتے ہیں کیونکہ ”‏راستکار اُس کی خوشنودی ہیں۔“‏—‏امثا ۱۲:‏۲۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں