یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏06 ص.‏ 4
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کی ذمہ‌داری قبول کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • واپسی ملاقاتیں کرنے کی ذمہ‌داری قبول کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 5/‏06 ص.‏ 4

واپسی ملاقاتیں کرنے کی ذمہ‌داری قبول کریں

۱ واپسی ملاقاتیں کرنے میں بھرپور حصہ لینے کی تحریک دینے کی کئی ایک وجوہات ہیں۔ پولس کی طرح ہم بھی اپنی خدمت کو پوری طرح انجام دینا چاہتے ہیں۔ (‏اعما ۲۰:‏۲۱،‏ ۲۴‏)‏ اگر ہم واپسی ملاقات کرنے کی اپنی ذمہ‌داری کو بخوبی پورا کرتے ہیں تو ہم اپنی خدمت کو انجام دیتے ہوئے نیک ضمیر قائم رکھنے کے قابل ہونگے۔—‏۲-‏تیم ۴:‏۵‏۔‏

۲ علم ہمیں ذمہ‌دار بناتا ہے:‏ اس حقیقت کے پیشِ‌نظر کہ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ہمیں واپسی ملاقاتیں کرنے میں مستعد ہونے کی تحریک ملنی چاہئے۔ (‏یوح ۱۷:‏۳‏)‏ یہوواہ کے روزِعظیم اور ہرمجدون کے جلد آنے کی بابت علم کو ہمیں نہ صرف شریروں کو آگاہ کرنے بلکہ ’‏زمین پر ہونے والے نفرتی کاموں کے سبب سے رونے اور آہیں مارنے‘‏ والے لوگوں کی مدد کرنے کی بھی تحریک دینی چاہئے۔ (‏حز ۹:‏۴)‏ اُنہیں بھی یہوواہ کی دیدنی تنظیم کی رفاقت میں لانے کی ضرورت ہے۔‏

۳ لوگوں کو سچائی کی صحیح سمجھ حاصل کرنے کیلئے مدد کی ضرورت ہے۔ (‏اعما ۸:‏۳۰، ۳۱؛‏ ۱۸:‏۲۶‏)‏ اس وجہ سے ہمیں واپس جانے اور بوئے گئے سچائی کے بیجوں کو ”‏پانی“‏ دینے کیلئے اپنی ذمہ‌داری کو قبول کرنا چاہئے۔ اگر کوئی یہوواہ اور اُسکے شاندار مقاصد کی بابت صحیح علم حاصل کرنے میں مدد دینے کیلئے ہمارے پاس بار بار نہ آتا تو ہم نے کس حد تک روحانی ترقی کی ہوتی؟—‏متی ۷:‏۱۲‏۔‏

۴ محبت اور گرمجوشی دکھائیں:‏ واپسی ملاقاتیں کرنا لوگوں کیلئے محبت ظاہر کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔ باقاعدہ پائنیر خدمت کرنے والے ایک نابینا بھائی نے کہا:‏ ”‏اپنے بپتسمے کے وقت سے ہی میری یہ خواہش رہی ہے کہ جوکچھ مَیں نے بائبل میں سے سیکھا ہے اُسے دوسروں کو بتاؤں۔ مَیں خوش ہوں کہ میری معذوری ایسا کرنے میں رکاوٹ نہیں بنی .‏ .‏ .‏ مَیں نے ہر گھر کا ریکارڈ رکھنا بھی سیکھ لیا ہے۔ اسطرح سے مَیں بائبل مطالعے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے واپسی ملاقاتیں کرنے کے قابل بھی ہوا ہوں۔“‏ واقعی، یہ نابینا بھائی اپنے دل کی آنکھوں سے دیکھ سکتا ہے۔ اسطرح وہ واپسی ملاقاتیں کرنے اور دوسروں کیلئے مسیحی محبت دکھانے میں کوتاہی نہیں کرتا۔‏

۵ واپسی ملاقاتیں کرنے سے ہمیں اکثر بائبل کو اچھی طرح سے استعمال کرنے اور اپنی اُمید کی وجوہات بیان کرنے کا موقع ملتا ہے۔ (‏۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏)‏ اس سے نہ صرف صاحبِ‌خانہ کی مدد ہوتی ہے بلکہ سچائی کیلئے ہمارے جوش‌وجذبے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ واپسی ملاقاتیں کرنے سے ایک ایسی خوشی ملتی ہے جو کسی دوسرے طریقے سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ یہ ایک ایسی خوشی ہے جو کبھی ماند نہیں پڑتی۔ سرگرمی سے واپسی ملاقاتیں کرتے رہنے سے ہم اپنی اس خوشی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔—‏امثا ۱۰:‏۲۲‏۔‏

۶ ہمیں واپسی ملاقاتیں کرنے کی اپنی ذمہ‌داری کو سنجیدہ خیال کرنا چاہئے۔ یہوواہ کے لوگ دوسروں کو اچھی چیزوں میں شریک کرتے ہیں۔ اس بات کا اندازہ پاکستان میں ہماری ۲۰۰۵ کے خدمتی سال کی کارگزاری سے لگایا جا سکتا ہے۔ (‏امثا ۳:‏۲۷‏)‏ اس سال ہم نے ۴۹،۷۸۴ واپسی ملاقاتیں کیں اور ۶۴۳ گھریلو بائبل مطالعے کروائے۔ کوئی ۵۸ نئے شاگرد بنے جنہوں نے خود کو یہوواہ کیلئے مخصوص کِیا اور بپتسمہ لیا۔ اگر ہم واپسی ملاقاتیں کرنے کی اپنی ذمہ‌داری کو خوشی سے قبول نہ کرتے تو یہ شاندار اضافہ کبھی نہ ہوتا۔—‏۱-‏تھس ۲:‏۸‏۔‏

‏[‏مطالعے کے سوالات]‏

۱.‏ ہمیں اپنی خدمت کی بابت کیسا رُجحان رکھنا چاہئے؟‏

۲.‏ کن حقائق کو ہمیں بھرپور طریقے سے واپسی ملاقاتیں کرنے کی تحریک دینی چاہئے؟‏

۳.‏ کسی شخص کی روحانی ترقی میں واپسی ملاقاتیں ایک اہم قدم کیوں ہیں؟‏

۴.‏ واپسی ملاقاتیں کرنے سے ہم کس خوبی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور پہلی ملاقات کے بعد ہمیں کونسے عملی اقدام اُٹھانے چاہئیں؟‏

۵.‏ واپسی ملاقاتیں کرنے سے ہم اپنی خوشی میں کیسے اضافہ کر سکتے ہیں؟‏

۶.‏ کیا چیز ظاہر کرتی ہے کہ بہتیرے واپسی ملاقاتیں کرنے کی اپنی ذمہ‌داری کو سنجیدہ خیال کرتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں