رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی مئی ۱
”پوری دُنیا میں لاکھوں لوگ غربت کے تکلیفدہ اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں ہم کیسے اُن کی مدد کر سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔ پھر ۱-پطرس ۲:۲۱ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم غریبوں کے لئے فکرمندی دکھانے میں یسوع کے نمونے کی نقل کیسے کر سکتے ہیں۔“
جاگو! اپریل-جون
”ہم میں سے بہتیرے جنکے عمررسیدہ رشتہدار یا دوستاحباب ہیں اکثر یہ سوچتے ہیں کہ ہم کیسے اُنکی مدد کر سکتے ہیں؟ اس سلسلے میں آپکا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ایسی تجاویز پیش کرتا ہے جن سے ہم عمررسیدہ اشخاص کیساتھ گزرا کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ، رسالہ بیان کرتا ہے کہ یہ پیشینگوئی کیسے پوری ہوگی۔“ پڑھیں ایوب ۳۳:۲۵۔
مینارِنگہبانی جون ۱
”آپ کے خیال میں کیا بائبل کی اس آیت میں بیانکردہ حالتوں کے تحت زندگی گزارنا پُرلطف ہوگا؟ [یسعیاہ ۶۵:۲۱-۲۳ پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ جب خدا زمین کی بابت اپنے مقصد کو پورا کریگا تو اُس وقت زندگی آج کی نسبت بہت مختلف ہوگی۔“
جاگو! اپریل-جون
”بہتیرے لوگ یسوع کو خدا مانتے ہیں؟ مگر دلچسپی کی بات ہے کہ یسوع کے شاگرد پطرس نے اُسکی شناخت خدا کے بیٹے کے طور پر کرائی۔ [پڑھیں متی ۱۶:۱۶۔] آپکے خیال میں کیا یسوع ایک ہی وقت میں خدا اور خدا کا بیٹا ہو سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اس رسالے کے صفحہ ۱۲، ۱۳ کا مضمون پاک صحائف کی روشنی میں اِس سوال کا جواب دیتا ہے۔“