یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏06 ص.‏ 3
  • سب لوگوں کیلئے قابلِ‌نمونہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سب لوگوں کیلئے قابلِ‌نمونہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • وہ ’‏خدا کے ساتھ ساتھ چلتے رہے‘‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • سب کیلئے سبق‌آموز نوآ—‏ہی واکڈ وِد گاڈ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • وہ ’‏خدا کے ساتھ‌ساتھ چلتے رہے‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • خدا نے نوح اور ’‏سات اَور لوگوں کو بچا لیا‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 5/‏06 ص.‏ 3

سب لوگوں کیلئے قابلِ‌نمونہ

وہ خدا کیساتھ ایک پُرتپاک اور قریبی رشتہ رکھتا تھا۔ اُس نے اپنی ساری زندگی خدا کی مرضی پوری کرنے کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ وہ ”‏سچے خدا کیساتھ ساتھ چلتا“‏ تھا اور اُسے ایسا کرنے سے بہت سی برکات حاصل ہوئی تھیں۔ یہ شخص نوح تھا جو نوجوانوں اور بوڑھوں سب کیلئے ایک نمونہ ہے۔ (‏پید ۶:‏۹‏)‏ ویڈیو نوآ—‏ہی واکڈ وِد گاڈ آپکو یہ جاننے میں مدد دیگی کہ نوح کی زندگی کیسی تھی، اُسے خدا کی طرف سے کیوں برکات ملیں اور آپ اُسکی خوبیوں کی نقل کیسے کر سکتے ہیں۔‏

اس ویڈیو کے ڈی‌وی‌ڈی ایڈیشن میں درج‌ذیل سوال بھی شامل ہیں۔ ویڈیو کو دیکھیں اور پھر خود سے یہ سوال پوچھیں:‏ ‏(‏۱)‏ بعض فرشتوں نے کونسی غلطی کی تھی، اور جبار کون تھے؟ (‏پید ۶:‏۱، ۲،‏ ۴‏)‏ ‏(‏۲)‏ لوگ اسقدر شریر کیوں تھے، اور خدا نے یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کِیا؟ (‏پید ۶:‏۴-‏۶‏)‏ ‏(‏۳)‏ نوح اپنے زمانے کے لوگوں سے کیسے مختلف تھا؟ (‏پید ۶:‏۲۲‏)‏ ‏(‏۴)‏ شریر لوگوں کو کیسے ختم کِیا گیا تھا؟ (‏پید ۶:‏۱۷‏)‏ ‏(‏۵)‏ کشتی کتنی بڑی تھی؟ (‏پید ۶:‏۱۵‏)‏ ‏(‏۶)‏ کشتی بنانے کے علاوہ نوح نے کیا کام کِیا، اور لوگوں کا ردِعمل کیسا تھا؟ (‏متی ۲۴:‏۳۸، ۳۹؛‏ ۲-‏پطر ۲:‏۵‏)‏ ‏(‏۷)‏ کشتی میں ہر جانور کے کتنے جوڑے تھے؟ (‏پید ۷:‏۲، ۳،‏ ۸، ۹‏)‏ ‏(‏۸)‏ بارش کتنے دنوں تک ہوتی رہی، اور زمین کتنے عرصہ تک مکمل طور پر پانی میں ڈوبی رہی؟ (‏پید ۷:‏۱۱، ۱۲؛‏ ۸:‏۳، ۴‏)‏ ‏(‏۹)‏ نوح اور اُسکا خاندان کیوں بچ گیا؟ (‏پید ۶:‏۱۸،‏ ۲۲؛‏ ۷:‏۵‏)‏ ‏(‏۱۰)‏ کشتی کہاں جا کر ٹک گئی؟ (‏پید ۸:‏۴‏)‏ ‏(‏۱۱)‏ نوح کو اس بات کا پتہ کیسے چلا کہ اب کشتی سے باہر نکلنا مناسب ہے؟ (‏پید ۸:‏۶-‏۱۲‏)‏ ‏(‏۱۲)‏ کشتی سے باہر نکلنے کے بعد نوح نے کیا کِیا؟ (‏پید ۸:‏۲۰-‏۲۲‏)‏ ‏(‏۱۳)‏ قوسِ‌قزح کس چیز کو ظاہر کرتی ہے؟ (‏پید ۹:‏۸-‏۱۶‏)‏ ‏(‏۱۴)‏ ’‏خدا کیساتھ چلنے‘‏ کا کیا مطلب ہے؟ (‏پید ۶:‏۹،‏ ۲۲؛‏ ۷:‏۵‏)‏ ‏(‏۱۵)‏ اگر ہم زمینی فردوس میں نوح کو دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰؛‏ ۱-‏پطر ۲:‏۲۱‏)‏

بائبل میں درج وفادار اور فرمانبردار نوح کی مثال نے آپکو کیا سکھایا ہے کہ آپ کیسے ’‏خدا کیساتھ ساتھ چل‘‏ سکتے ہیں؟ اسکے علاوہ، آپ کیسے یہ بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ آج بھی اپنے لوگوں کو بچانے کی قدرت رکھتا ہے؟—‏پید ۷:‏۱؛‏ امثا ۱۰:‏۱۶؛‏ عبر ۱۱:‏۷؛‏ ۲-‏پطر ۲:‏۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں