اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ جون: خاندانی خوشی کا راز کتاب۔ جولائی اور اگست: بتیس صفحات پر مشتمل مندرجہذیل بروشرز میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے: سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! اور جاگتے رہو!
▪ جولائی کے مہینے میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار ہونگے اسلئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کیلئے نہایت موزوں ہوگا۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے نامزد کسی بھائی کو یکم جون یا اُسکے فوراً بعد کلیسیا کے حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ اگر تعمیراتی کام یا مرمت وغیرہ کیلئے الگ اکاؤنٹ ہے تو اسکی جانچپڑتال کا بندوبست بھی کِیا جانا چاہئے۔ جب جانچپڑتال مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ کیساتھ کلیسیا کے سامنے اسکا بھی اعلان کریں۔
▪ ہم یہ اعلان کرکے بہت خوش ہیں کہ اِس سال پاکستان میں دو ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کئے جانے کی منصوبہسازی کی جا رہی ہے۔ لاہور میں کنونشن نومبر ۱۰-۱۲، ۲۰۰۶ اور کراچی میں دسمبر ۲۹-۳۱، ۲۰۰۶ کو منعقد ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کنونشن ”ہماری نجات قریب ہے!“ کی بابت پہلے سے مطلع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ سب کنونشن پر حاضر ہونے کے قابل ہو سکیں۔
▪ اس بات کی سفارش کی جاتی ہے کہ باقاعدہ پائنیر خدمت شروع کرنے سے کمازکم ۳۰ دن پہلے اپنی درخواستیں، برانچ دفتر کو بھیج دیں۔ اس بات کا یقین کرنے کیلئے کہ تمام درخواستیں مکمل ہیں کلیسیا کے سیکرٹری کو تمام فارمز پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ اگر درخواستیں دینے والوں کو اپنے بپتسمے کی صحیح تاریخ یاد نہیں تو اُنہیں تاریخ کا اندازہ لگاکر اُسے آئندہ یاد رکھنے کی خاطر لکھ لینا چاہئے۔ سیکرٹری کو بھی کانگریگیشن پبلشر ریکارڈ کارڈ (S-31) پر اس تاریخ کو لکھ لینا چاہئے۔