”میرے پیچھے ہو لے“
۱ بہت سے لوگ اپنی خوشی کے لئے جیتے ہیں اس کے باوجود وہ خوش نظر نہیں آتے۔ تاہم، یسوع نے دوسروں کو بےغرضی سے دینے کی سفارش کی جو حقیقی خوشی کا باعث بنتا ہے۔ (اعما ۲۰:۳۵) اُس نے بیان کِیا: ”اگر کوئی میرے پیچھے آنا چاہے تو اپنی خودی سے انکار کرے اور . . . میرے پیچھے ہو لے۔“ (مر ۸:۳۴) خودی کا انکار کرنے میں کبھیکبھار اپنی خواہشات کو مارنے سے زیادہ کچھ شامل ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں ہر دن اپنی خوشی کے لئے نہیں بلکہ یہوواہ کی مرضی پوری کرنے کے لئے زندہ رہنا ہے۔—روم ۱۴:۸؛ ۱۵:۳۔
۲ پولس رسول کی مثال پر غور کریں۔ ”خداوند مسیح یسوؔع کی پہچان کی بڑی خوبی کے سبب“ سے پولس نے اپنی ذاتی خواہشات کو پسِپُشت ڈال کر خود کو بادشاہتی مفادات کی ترقی کے لئے وقف کر دیا۔ (فل ۳:۷، ۸) پولس رسول نے دوسروں کی خدمت کرنے کے بارے میں کہا: ”مَیں . . . بہت خوشی سے خرچ کروں گا بلکہ خود بھی خرچ ہو جاؤں گا۔“ (۲-کر ۱۲:۱۵) ہم میں سے ہر ایک کو خود سے پوچھنا چاہئے کہ ’مَیں اپنے وقت، توانائی، لیاقتوں اور وسائل کو کیسے استعمال کر رہا ہوں؟ کیا مَیں ذاتی مفادات کے پیچھے بھاگ رہا ہوں یا یہوواہ کی مرضی پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں؟‘
۳ دوسروں کو دینے کے مواقع: ہر سال خدا کے لوگ زندگی بچانے والے بادشاہتی منادی کے کام میں ایک ارب سے زیادہ گھنٹے صرف کرتے ہیں۔ کلیسیا میں بوڑھے اور جوان سب ایک دوسرے کے فائدے کے لئے مختلف کام انجام دیتے ہیں۔ سچی پرستش کو فروغ دینے کے لئے استعمال ہونے والی عمارتوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے بہت زیادہ کام کِیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلیوں اور کنونشنوں کے سلسلے میں بھی بہت کام کِیا جاتا ہے۔ ایسی تمام خودایثارانہ کوششیں ہماری مسیحی برادری کے لئے واقعی قابلِقدر ہیں!—زبور ۱۱۰:۳۔
۴ مشکل یا ناگہانی صورتحال میں مختلف طریقوں سے دوسروں کی مدد کرنے کے مواقع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دیگر موقعوں پر بھی ہم بوقتِضرورت ساتھی مسیحیوں کی مدد اور حوصلہافزائی کر سکتے ہیں۔ (امثال ۱۷:۱۷) جب ہم خود کو بِلاتاخیر بادشاہتی کارگزاریوں کو ترقی دینے اور دوسروں کی خدمت کرنے کے لئے پیش کرتے ہیں تو ہم یسوع کے نمونے پر چل رہے ہوتے ہیں۔ (فل ۲:۵-۸) دُعا ہے کہ ہم ایسا کرنے کے لئے مسلسل جانفشانی کرتے رہیں۔